Chapter No 14-پارہ نمبر    ‹           The Bee-16 سورت النحل         ›Ayah No-23 ایت نمبر
| لَا جَرَمَ اَنَّ اللّٰهَ یَعْلَمُ مَا یُسِرُّوْنَ وَ مَا یُعْلِنُوْنَ١ؕ اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الْمُسْتَكْبِرِیْنَ |
| آسان اُردو | نہیں، واقعی، کہ اللہ جانتا ہے جو وہ (مشرک)چھپاتے ہیں اور جو وہ ظاہر کرتے ہیں. بے شک! وہ تکبر کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | ظاہر بات ہے کہ اللہ وہ باتیں بھی جانتا ہے جو وہ چھپ کر کرتے ہیں، اور وہ بھی جو وہ علی الاعلان کرتے ہیں۔ وہ یقینا گھمنڈ کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اللہ یقیناً اِن کے سب کرتوت جانتا ہے چھپے ہوئے بھی اور کھلے ہوئے بھی وہ اُن لوگوں کو ہرگز پسند نہیں کرتا جو غرور نفس میں مبتلا ہوں |
| احمد رضا خان | فی الحقیقت اللہ جانتا ہے جو چھپاتے اور جو ظاہر کرتے ہیں، بیشک وہ مغروروں کو پسند نہیں فرماتا، |
| احمد علی | ضرور الله جانتا ہے جو کچھ چھپاتے ہیں اور جو کچھ ظاہر کرتے ہیں بے شک وہ غرور کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا |
| فتح جالندھری | یہ جو کچھ چھپاتے ہیں اور جو ظاہر کرتے ہیں خدا اس کو ضرور جانتا ہے۔ وہ سرکشوں کو ہرگز پسند نہیں کرتا |
| طاہر القادری | یہ بات حق و ثابت ہے کہ اللہ جانتا ہے جو کچھ وہ چھپاتے ہیں اور جو کچھ وہ ظاہر کرتے ہیں، بیشک وہ سرکشوں متکبّروں کو پسند نہیں کرتا، |
| علامہ جوادی | یقینا اللہ ان تمام باتوں کو جانتا ہے جنہیں یہ حُھپاتے ہیں یا جن کا اظہار کرتے ہیں وہ متکبرین کو ہرگز پسند نہیں کرتا ہے |
| ایم جوناگڑھی | بےشک وشبہ اللہ تعالیٰ ہر اس چیز کو، جسے وه لوگ چھپاتے ہیں اور جسے ﻇاہر کرتے ہیں، بخوبی جانتا ہے۔ وه غرور کرنے والوں کو پسند نہیں فرماتا |
| حسین نجفی | یقینا اللہ وہ سب کچھ جانتا ہے جو وہ (دلوں میں) چھپاتے ہیں اور اسے بھی جو وہ ظاہر کرتے ہیں بے شک وہ تکبر کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔ |
| M.Daryabadi: | Undoubtedly Allah knoweth that which they keep secret and that which they publish; verily He loveth not the stiff- necked. |
| M.M.Pickthall: | Assuredly Allah knoweth that which they keep hidden and that which they proclaim. Lo! He loveth not the proud. |
| Saheeh International: | Assuredly, Allah knows what they conceal and what they declare. Indeed, He does not like the arrogant. |
| Shakir: | Truly Allah knows what they hide and what they manifest; surely He does not love the proud. |
| Yusuf Ali: | Undoubtedly Allah doth know what they conceal, and what they reveal: verily He loveth not the arrogant. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
اللہ باری تعالی چھپائی یا ظاہر کی ہر چیز کو جانتا ہے