اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 14-پارہ نمبر              The Bee-16 سورت النحل         Ayah No-24 ایت نمبر

وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمْ مَّا ذَاۤ اَنْزَلَ رَبُّكُمْ١ۙ قَالُوْۤا اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَۙ
آسان اُردو اور جب اُن (تکبر کرنے والوں مشرکوں) کو کہا جاتا ہے: (کہ) تمہارے رب نے کیا نازل کیا ہے؟ وہ کہتے ہیں: (صرف) پہلوں کے قصے کہانیاں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور جب ان سے کہا گیا کہ : تمہارے رب نے کیا بات نازل کی ہے ؟ تو انہوں نے کہا کہ : گزرے ہوئے لوگوں کے افسانے !۔
ابو الاعلی مودودی اور جب کوئی ان سے پوچھتا ہے کہ تمہارے رب نے یہ کیا چیز نازل کی ہے، تو کہتے ہیں "اجی وہ تو اگلے وقتوں کی فرسودہ کہانیاں ہیں"
احمد رضا خان اور جب ان سے کہا جائے تمہارے رب نے کیا اتارا کہیں اگلوں کی کہانیاں ہیں
احمد علی اور جب ان سے کہا جائے کہ تمہارے رب نے کیا نازل کیا ہے کہتے ہیں پہلے لوگوں کے قصے ہیں
فتح جالندھری اور جب ان (کافروں) سے کہا جاتا ہے کہ تمہارے پروردگار نے کیا اتارا ہے تو کہتے ہیں کہ (وہ تو) پہلے لوگوں کی حکایتیں ہیں
طاہر القادری اور جب اُن سے پوچھا جاتا ہے کہ تمہارے رب نے کیا نازل فرمایا ہے؟ (تو) وہ کہتے ہیں: اگلی قوموں کے جھوٹے قصے (اتارے ہیں)،
علامہ جوادی اور جب ان سے پوچھا جاتا ہے کہ تمہارے پروردگار نے کیا کیا نازل کیا ہے تو کہتے ہیں کہ یہ سب پچھلے لوگوں کے افسانے ہیں
ایم جوناگڑھی ان سے جب دریافت کیا جاتا ہے کہ تمہارے پروردگار نے کیا نازل فرمایا ہے؟ تو جواب دیتے ہیں کہ اگلوں کی کہانیاں ہیں
حسین نجفی اور جب ان سے کہا (پوچھا) جاتا ہے کہ تمہارے پروردگار نے کیا نازل کیا ہے؟ تو وہ کہتے ہیں (کچھ بھی نہیں) بس اگلے لوگوں کی (فرسودہ) داستانیں ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: And when it is said unto them: what is it that your Lord hath sent down? they say: fables of the ancient.
M.M.Pickthall: And when it is said unto them: What hath your Lord revealed? they say: (Mere) fables of the men of old,
Saheeh International: And when it is said to them, "What has your Lord sent down?" They say, "Legends of the former peoples,"
Shakir: And when it is said to them, what is it that your Lord has revealed? They say: Stories of the ancients;
Yusuf Ali: When it is said to them, "What is it that your Lord has revealed?" they say, "Tales of the ancients!"
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
اللہ کے سوا دوسروں کا پکارنے والے
ھُمْ (ضمیر)اشارہ کرتا ہے ان لوگوں کی طرف جو اللہ کے سوا دوسروں کو پکارتے ہیں
اللہ کی نازک کردہ چیز