اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 14-پارہ نمبر              The Bee-16 سورت النحل         Ayah No-22 ایت نمبر

اِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ١ۚ فَالَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ قُلُوْبُهُمْ مُّنْكِرَةٌ وَّ هُمْ مُّسْتَكْبِرُوْنَ
آسان اُردو تمہارا معبود(صرف) ایک معبودہے. پس جو (لوگ) آخرت پر ایمان نہیں رکھتے اُن کے دل (اس حقیقت کو ماننے سے)انکاری ہیں،اوروہ تکبر(غرور) والے ہیں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی تمہارا معبود تو بس ایک ہی خدا ہے۔ لہذا جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے، ان کے دل میں انکار پیوست ہوگیا ہے، اور وہ گھمنڈ میں مبتلا ہیں۔
ابو الاعلی مودودی تمہارا خدا بس ایک ہی خدا ہے مگر جو لوگ آخرت کو نہیں مانتے اُن کے دلوں میں انکار بس کر رہ گیا ہے اور وہ گھمنڈ میں پڑ گئے ہیں
احمد رضا خان تمہارا معبوثد ایک معبود ہے تو وہ جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے ان کے دل منکر ہیں اور وہ مغرور ہیں
احمد علی تمہارا معبود اکیلا معبود ہے پھر جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان کے دل نہیں مانتے اور وہ تکبر کرنے والے ہیں
فتح جالندھری تمہارا معبود تو اکیلا خدا ہے۔ تو جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان کے دل انکار کر رہے ہیں اور وہ سرکش ہو رہے ہیں
طاہر القادری تمہارا معبود، معبودِ یکتا ہے، پس جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان کے دل منکر ہیں اور وہ سرکش و متکبّر ہیں،
علامہ جوادی تمہارا خدا صرف ایک ہے اور جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ہیں ان کے دل منکر قسم کے ہیں اور وہ خود مغرور و متکّبر ہیں
ایم جوناگڑھی تم سب کا معبود صرف اللہ تعالیٰ اکیلا ہے اور آخرت پر ایمان نہ رکھنے والوں کے دل منکر ہیں اور وه خود تکبر سے بھرے ہوئے ہیں
حسین نجفی تمہارا الٰہ بس ایک ہی الٰہ ہے سو جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان کے دل منکر ہیں اور وہ بڑے مغرور ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: God of you all is One God; so those who believe not in the Hereafter-their hearts are perverse and they are stiff-necked.
M.M.Pickthall: Your Allah is One Allah. But as for those who believe not in the Hereafter their hearts refuse to know, for they are proud.
Saheeh International: Your god is one God. But those who do not believe in the Hereafter - their hearts are disapproving, and they are arrogant.
Shakir: Your Allah is one Allah; so (as for) those who do not believe in the hereafter, their hearts are ignorant and they are proud.
Yusuf Ali: Your Allah is one Allah: as to those who believe not in the Hereafter, their hearts refuse to know, and they are arrogant.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

اس ایت کا پچھلی ایات سے تسلسل ہے
انسان کو اپنی نعمتیں یاد کروانے کے بعد اللہ باری تعالی نے بتایا ہے کہ تمہارا معبود صرف ایک ہے۔ چنانچہ اُسی کو ہی پکارو
کسی بھی ہستی کہ معبود کے برابر یا معبود کی صفات کے برابر جان کر پکارنے سے منع کیا گیا ہے۔
جن لوگوں کے دل اس حقیقت کے انکاری ہیں، وہ نہ صرف اخرت پر ایمان نہیں رکھتے بلکہ متکبر بھی کہلواتے ہیں