Chapter No 14-پارہ نمبر    ‹           The Bee-16 سورت النحل         ›Ayah No-20 ایت نمبر
| وَ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ لَا یَخْلُقُوْنَ شَیْئًا وَّ هُمْ یُخْلَقُوْنَؕ |
| آسان اُردو | اورجن(گزرے ہوئے لوگوں) کو وہ (یعنی موجودہ لوگ) اللہ کے سوا پکارتے ہیں اُنہوں نے کوئی چیز پیدا نہیں کی اور وہ (خود بھی اللہ کے ہی) پیدا کیے ہوئے تھے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر یہ لوگ جن (دیوتاؤں) کو پکارتے ہیں، وہ کچھ بھی پیدا نہیں کرتے، وہ تو خود ہی مخلوق ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور وہ دوسری ہستیاں جنہیں اللہ کو چھوڑ کر لوگ پکارتے ہیں، وہ کسی چیز کی بھی خالق نہیں ہیں بلکہ خود مخلوق ہیں |
| احمد رضا خان | اور اللہ کے سوا جن کو پوجتے ہو ہیں وہ کچھ بھی نہیں بناتے اور وہ خود بنائے ہوئے ہیں |
| احمد علی | اور جنہیں الله کے سوا پکارتے ہیں وہ کچھ بھی پیدانہیں کرتے اور وہ خود پیدا کیے ہوئے ہیں |
| فتح جالندھری | اور جن لوگوں کو یہ خدا کے سوا پکارتے ہیں وہ کوئی چیز بھی تو نہیں بناسکتے بلکہ خود ان کو اور بناتے ہیں |
| طاہر القادری | اور یہ (مشرک) لوگ جن (بتوں) کو اللہ کے سوا پوجتے ہیں وہ کچھ بھی پیدا نہیں کر سکتے بلکہ وہ خود پیدا کئے گئے ہیں، |
| علامہ جوادی | اور اس کے علاوہ جنہیں یہ مشرکین پکارتے ہیں وہ خود ہی مخلوق ہیں اور وہ کسی چیز کو خلق نہیں کرسکتے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | اور جن جن کو یہ لوگ اللہ تعالیٰ کے سوا پکارتے ہیں وه کسی چیز کو پیدا نہیں کرسکتے، بلکہ وه خود پیدا کیے ہوئے ہیں |
| حسین نجفی | اور اللہ کو چھوڑ کر جن کو یہ (مشرک) لوگ پکارتے ہیں وہ کوئی چیز پیدا نہیں کر سکتے (بلکہ) وہ خود پیدا کئے ہوئے ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | And those upon whom they call beside Allahls have not created aught, and are themselves created. |
| M.M.Pickthall: | Those unto whom they cry beside Allah created naught, but are themselves created. |
| Saheeh International: | And those they invoke other than Allah create nothing, and they [themselves] are created. |
| Shakir: | And those whom they call on besides Allah have not created anything while they are themselves created; |
| Yusuf Ali: | Those whom they invoke besides Allah create nothing and are themselves created. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد یا الگ آیت: ایک الگ بات یا موضوع کے بارے میں ہے
واضح ایت ہے کہ گذرے ہوے لوگوں کو نہ پکارا کرو وہ خالق نہیں تھے بلکہ اللہ کو پکارا کرو
آیت واضح طور پر اللہ کے سوا کسی کو بھی پکارنے سے منع کرتی ہے
ایت اگلی ایت سے منسلک (یعنی جُڑی ہوئی) ہے