اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 14-پارہ نمبر              Al-Hijr-15 سورت الحجر         Ayah No-96 ایت نمبر

الَّذِیْنَ یَجْعَلُوْنَ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ١ۚ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ
آسان اُردو جولوگ اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبود بھی بناتے ہیں پھر وہ جلدی (اپنا انجام) جان لیں گے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی جنہوں نے اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود گھڑ رکھا ہے۔ چنانچہ عنقریب انہیں سب پتہ چل جائے گا۔
ابو الاعلی مودودی جو اللہ کے ساتھ کسی اور کو بھی خدا قرار دیتے ہیں عنقریب انہیں معلوم ہو جائے گا
احمد رضا خان جو ا لله کے ساتھ دوسرا معبود ٹھہراتے ہیں تو اب جان جائیں گے،
احمد علی اور جو الله کے ساتھ دوسرا خدا مقرر کرتے ہیں سو عنقریب معلوم کر لیں گے
فتح جالندھری جو خدا کے ساتھ معبود قرار دیتے ہیں۔ سو عنقریب ان کو (ان باتوں کا انجام) معلوم ہوجائے گا
طاہر القادری جو اللہ کے ساتھ دوسرا معبود بناتے ہیں سو وہ عنقریب (اپنا انجام) جان لیں گے،
علامہ جوادی جو خدا کے ساتھ دوسرا خدا قرار دیتے ہیں اور عنقریب انہیں ان کا حال معلوم ہوجائے گا
ایم جوناگڑھی جو اللہ کے ساتھ دوسرے معبود مقرر کرتے ہیں انہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا
حسین نجفی جو خدا کے ساتھ دوسرا الٰہ قرار دیتے ہیں انہیں عنقریب (اپنا انجام) معلوم ہو جائے گا۔
=========================================
M.Daryabadi: Who set up along with Allah anot her god; presently they shall know.
M.M.Pickthall: Who set some other god along with Allah. But they will come to know.
Saheeh International: Who make [equal] with Allah another deity. But they are going to know.
Shakir: Those who set up another god with Allah; so they shall soon know.
Yusuf Ali: Those who adopt, with Allah, another god: but soon will they come to know.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
استہزاء کرنے والوں کے بارے میں