Chapter No 14-پارہ نمبر    ‹           Al-Hijr-15 سورت الحجر         ›Ayah No-95 ایت نمبر
| اِنَّا كَفَیْنٰكَ الْمُسْتَهْزِءِیْنَۙ |
| آسان اُردو | بے شک ہم! ہم آپؐ کے لیے کافی ہیں مذاق کرنے والوں کے خلاف |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یقین رکھو کہ ہم تمہاری طرف سے ان لوگوں سے نمٹنے کے لیے کافی ہیں جو (تمہارا) مذاق اڑاتے ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | تمہاری طرف سے ہم اُن مذاق اڑانے والوں کی خبر لینے کے لیے کافی ہیں |
| احمد رضا خان | بیشک ان ہنسنے والوں پر ہم تمہیں کفا یت کرتے ہیں |
| احمد علی | بے شک ہم تیری طرف سے ٹھٹھا کرنے والوں کے لیے کافی ہیں |
| فتح جالندھری | ہم تمہیں ان لوگوں (کے شر) سے بچانے کے لیے جو تم سے استہزاء کرتے ہیں کافی ہیں |
| طاہر القادری | بیشک مذاق کرنے والوں (کو انجام تک پہنچانے) کے لئے ہم آپ کو کافی ہیں، |
| علامہ جوادی | ہم ان استہزائ کرنے والوں کے لئے کافی ہیں |
| ایم جوناگڑھی | آپ سے جو لوگ مسخراپن کرتے ہیں ان کی سزا کے لیے ہم کافی ہیں |
| حسین نجفی | جو آپ کا مذاق اڑاتے ہیں ہم ان کے لئے کافی ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | Verily We will suffice unto thee against the mockers. |
| M.M.Pickthall: | Lo! We defend thee from the scoffers, |
| Saheeh International: | Indeed, We are sufficient for you against the mockers |
| Shakir: | Surely We will suffice you against the scoffers |
| Yusuf Ali: | For sufficient are We unto thee against those who scoff,- |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
نبی اکرمﷺ کے بارے میں