اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 14-پارہ نمبر              Al-Hijr-15 سورت الحجر         Ayah No-92 ایت نمبر

فَوَرَبِّكَ لَنَسْئَلَنَّهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ
آسان اُردو پھر، آپؐ کے رب کی قسم، ہم واقعی اُن سب (یعنی قرآن کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے والوں)سے پوچھ گچھ کریں گے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی چنانچہ تمہارے رب کی قسم ! ہم ایک ایک کر کے ان سب سے پوچھیں گے۔
ابو الاعلی مودودی تو قسم ہے تیرے رب کی، ہم ضرور ان سب سے پوچھیں گے
احمد رضا خان تو تمہارے رب کی قسم ہم ضرور ان سب سے پوچھیں گے،
احمد علی پھر تیرے رب کی قسم ہے البتہ ہم ان سب سے سوال کریں گے
فتح جالندھری تمہارے پروردگار کی قسم ہم ان سے ضرور پرسش کریں گے
طاہر القادری سو آپ کے رب کی قسم! ہم ان سب سے ضرور پرسش کریں گے،
علامہ جوادی لہذا آپ کے پروردگار کی قسم کہ ہم ان سے اس بارے میں ضرور سوال کریں گے
ایم جوناگڑھی قسم ہے تیرے پالنے والے کی! ہم ان سب سے ضرور باز پرس کریں گے
حسین نجفی آپ کے پروردگار کی قسم ہم ان سے اس کی بابت ضرور سوال کریں گے۔
=========================================
M.Daryabadi: By thy Lord, We will question them all.
M.M.Pickthall: Them, by thy Lord, We shall question, every one,
Saheeh International: So by your Lord, We will surely question them all
Shakir: So, by your Lord, We would most certainly question them all,
Yusuf Ali: Therefore, by the Lord, We will, of a surety, call them to account,
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
۔ واضح ایت کہ فرقے بنانے والےہی لوگ قران کو ٹکٹرے ٹکٹرے کرتے ہیں