Chapter No 14-پارہ نمبر    ‹           Al-Hijr-15 سورت الحجر         ›Ayah No-82 ایت نمبر
| وَ كَانُوْا یَنْحِتُوْنَ مِنَ الْجِبَالِ بُیُوْتًا اٰمِنِیْنَ |
| آسان اُردو | اور وہ پہاڑوں سے گھر تراشا (بنایا) کرتے تھے (اور ان میں)محفوظ تھے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور وہ پہاڑوں کو تراش تراش کر بےخوف و خطر مکان بنایا کرتے تھے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | وہ پہاڑ تراش تراش کر مکان بناتے تھے اور اپنی جگہ بالکل بے خوف اور مطمئن تھے |
| احمد رضا خان | اور وہ پہاڑوں میں گھر تراشتے تھے بے خوف |
| احمد علی | او وہ لوگ پہاڑوں کو تراش کر گھر بناتے تھے کہ امن میں رہیں |
| فتح جالندھری | اور وہ پہاڑوں کو تراش تراش کر گھر بناتے تھے (کہ) امن (واطمینان) سے رہیں گے |
| طاہر القادری | اور وہ لوگ بے خوف و خطر پہاڑوں میں گھر تراشتے تھے، |
| علامہ جوادی | اور یہ لوگ پہاڑ کو تراش کر محفوظ قسم کے مکانات بناتے تھے |
| ایم جوناگڑھی | یہ لوگ پہاڑوں کو تراش تراش کر گھر بناتے تھے، بے خوف ہوکر |
| حسین نجفی | اور وہ پہاڑوں کو تراش کر گھر بناتے تھے تاکہ امن و اطمینان سے رہیں۔ |
| M.Daryabadi: | And they were hewing out houses from mountains feeling secure. |
| M.M.Pickthall: | And they used to hew out dwellings from the hills, (wherein they dwelt) secure. |
| Saheeh International: | And they used to carve from the mountains, houses, feeling secure. |
| Shakir: | And they hewed houses in the mountains in security. |
| Yusuf Ali: | Out of the mountains did they hew (their) edifices, (feeling themselves) secure. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
الحجر کے رہنے والے