Chapter No 14-پارہ نمبر    ‹           Al-Hijr-15 سورت الحجر         ›Ayah No-76 ایت نمبر
| وَ اِنَّهَا لَبِسَبِیْلٍ مُّقِیْمٍ |
| آسان اُردو | اور بے شک! وہ (بستی) واقعی ایک قائم راستے پر ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور یہ بستیاں ایک ایسے راستے پر واقع ہیں جس پر لوگ مستقل چلتے رہتے ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور وہ علاقہ (جہاں یہ واقعہ پیش آیا تھا) گزرگاہ عام پر واقع ہے |
| احمد رضا خان | اور بیشک وہ بستی اس راہ پر ہے جو اب تک چلتی ہے، |
| احمد علی | اور بے شک یہ بستیاں سیدھے راستے پر واقع ہیں |
| فتح جالندھری | اور وہ (شہر) اب تک سیدھے رستے پر (موجود) ہے |
| طاہر القادری | اور بیشک وہ بستی ایک آباد راستہ پر واقع ہے، |
| علامہ جوادی | اور یہ بستی ایک مستقل چلنے والے راستہ پر ہے |
| ایم جوناگڑھی | یہ بستی ایسی راه پر ہے جو برابر چلتی رہتی (عام گذرگاه) ہے۔ |
| حسین نجفی | اور وہ (بستی) ایک عام گزرگاہ پر واقع ہے جو اب تک قائم ہے۔ |
| M.Daryabadi: | And verily they are on a pathway lasting. |
| M.M.Pickthall: | And lo! it is upon a road still uneffaced. |
| Saheeh International: | And indeed, those cities are [situated] on an established road. |
| Shakir: | And surely it is on a road that still abides. |
| Yusuf Ali: | And the (cities were) right on the high-road. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
جن کو بھیجا گیا تھا وہ ابرہیم ؑ کے بعد لوط ؑ کے گھر والوں کے پاس آے
ایت نمبر 77 تک یہ موضوع ہے