اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 14-پارہ نمبر              Al-Hijr-15 سورت الحجر         Ayah No-75 ایت نمبر

اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّلْمُتَوَسِّمِیْنَ
آسان اُردو بے شک! اس (واقعے) میں دوراندیشوں کے لیے (اللہ کی حاکمیت و طاقت کی) نشانیاں ہیں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی حقیقت یہ ہے کہ اس سارے واقعے میں ان لوگوں کے لیے بڑی نشانیاں ہیں جو عبرت کی نگاہ سے دیکھتے ہوں۔
ابو الاعلی مودودی اِس واقعے میں بڑی نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جو صاحب فراست ہیں
احمد رضا خان بیشک اس میں نشانیاں ہیں فراست والوں کے لیے،
احمد علی بے شک اس واقعہ میں اہلِ بصیرت کے لیے نشانیاں ہیں
فتح جالندھری بےشک اس (قصے) میں اہل فراست کے لیے نشانی ہے
طاہر القادری بیشک اس (واقعہ) میں اہلِ فراست کے لئے نشانیاں ہیں،
علامہ جوادی ان باتوں میں صاحبان هہوش کے لئے بڑی نشانیاں پائی جاتی ہیں
ایم جوناگڑھی بلاشبہ بصیرت والوں کے لیے اس میں بہت سی نشانیاں ہیں
حسین نجفی بے شک اس (واقعہ) میں حقیقت کی پہچان رکھنے والوں کے لئے بڑی نشانیاں ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: Verily therein are signs for men of sagacity.
M.M.Pickthall: Lo! therein verily are portents for those who read the signs.
Saheeh International: Indeed in that are signs for those who discern.
Shakir: Surely in this are signs for those who examine.
Yusuf Ali: Behold! in this are Signs for those who by tokens do understand.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
جن کو بھیجا گیا تھا وہ ابرہیم ؑ کے بعد لوط ؑ کے گھر والوں کے پاس آے
ایت نمبر 77 تک یہ موضوع ہے