اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 14-پارہ نمبر              Al-Hijr-15 سورت الحجر         Ayah No-68 ایت نمبر

قَالَ اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ ضَیْفِیْ فَلَا تَفْضَحُوْنِۙ
آسان اُردو اُس (لوط ؐ) نے کہا: بے شک! یہ میرے مہمان ہیں. چنانچہ تم میری بے عزتی نہ کرو!
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی لوط نے (ان سے) کہا کہ : یہ لوگ میرے مہمان ہیں، لہذا مجھے رسوا نہ کرو۔
ابو الاعلی مودودی لوطؑ نے کہا "بھائیو، یہ میرے مہمان ہیں، میری فضیحت نہ کرو
احمد رضا خان لوط نے کہا یہ میرے مہمان ہیں مجھے فضیحت (رُسوا) نہ کرو
احمد علی لوط نے کہا یہ لوگ میرے مہمان ہیں سو مجھے ذلیل نہ کرو
فتح جالندھری (لوط نے) کہا کہ یہ میرے مہمان ہیں (کہیں ان کے بارے میں) مجھے رسوا نہ کرنا
طاہر القادری لوط (علیہ السلام) نے کہا: بیشک یہ لوگ میرے مہمان ہیں پس تم مجھے (اِن کے بارے میں) شرم سار نہ کرو،
علامہ جوادی لوط نے کہا کہ یہ ہمارے مہمان ہیں خبردار ہمیں بدنام نہ کرنا
ایم جوناگڑھی (لوط علیہ السلام نے) کہا یہ لوگ میرے مہمان ہیں تم مجھے رسوا نہ کرو
حسین نجفی (لوط(ع) نے) کہا یہ لوگ میرے مہمان ہیں تم میری فضیحت نہ کرو۔
=========================================
M.Daryabadi: He said: verily these are my guests, so disgace me not.
M.M.Pickthall: He said: Lo! they are my guests. Affront me not!
Saheeh International: [Lot] said, "Indeed, these are my guests, so do not shame me.
Shakir: He said: Surely these are my guests, therefore do not disgrace me,
Yusuf Ali: Lut said: "These are my guests: disgrace me not:
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
جن کو بھیجا گیا تھا وہ ابرہیم ؑ کے بعد لوط ؑ کے گھر والوں کے پاس آے
ایت نمبر 77 تک یہ موضوع ہے