اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 14-پارہ نمبر              Al-Hijr-15 سورت الحجر         Ayah No-44 ایت نمبر

لَهَا سَبْعَةُ اَبْوَابٍ١ؕ لِكُلِّ بَابٍ مِّنْهُمْ جُزْءٌ مَّقْسُوْمٌ
آسان اُردو اس (جہنم) کے سات دروازے ہیں، اور ہر دروازے کے لیے اُن (گمراہ لوگوں) میں سے ایک تقسیم حصہ ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اس کے سات دروازے ہیں۔ ہر دروازے (میں داخلے) کے لیے ان (دوزخیوں کا) ایک ایک گروہ بانٹ دیا گیا ہے۔
ابو الاعلی مودودی یہ جہنم (جس کی وعید پیروان ابلیس کے لیے کی گئی ہے) اس کے سات دروازے ہیں ہر دروازے کے لیے اُن میں سے ایک حصہ مخصوص کر دیا گیا ہے
احمد رضا خان اس کے سات دروازے ہیں، ہر دروازے کے لیے ان میں سے ایک حصہ بٹا ہوا ہے،
احمد علی اس کے سات دروازے ہیں ہر دروازے کے لیے ان کے الگ الگ حصے ہیں
فتح جالندھری اس کے سات دروازے ہیں۔ ہر ایک دروازے کے لیے ان میں سے جماعتیں تقسیم کردی گئی ہیں
طاہر القادری جس کے سات دروازے ہیں، ہر دروازے کے لئے ان میں سے الگ حصہ مخصوص کیا گیا ہے،
علامہ جوادی اس کے سات دروازے ہیں اور ہر دروازے کے لئے ایک حصہ تقسیم کردیا گیا ہے
ایم جوناگڑھی جس کے سات دروازے ہیں۔ ہر دروازے کے لیے ان کا ایک حصہ بٹا ہوا ہے
حسین نجفی اس کے سات دروازے ہیں (اور) ہر دروازے کے لئے ان (لوگوں) میں سے ایک حصہ ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: Unto it are seven portals; unto each portal is a Portion of them assigned.
M.M.Pickthall: It hath seven gates, and each gate hath an appointed portion.
Saheeh International: It has seven gates; for every gate is of them a portion designated."
Shakir: It has seven gates; for every gate there shall be a separate party of them.
Yusuf Ali: To it are seven gates: for each of those gates is a (special) class (of sinners) assigned.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
انسان کی تخلیق
ابلیس کا سجدہ کرنے سے انکار اور مکالمے
ابلیس کا اختیار کن لوگوں پر ہو گا اور ان کے لیے جہنم کا وعدہ
جہنم کے بارے میں تشریح