Chapter No 14-پارہ نمبر    ‹           Al-Hijr-15 سورت الحجر         ›Ayah No-43 ایت نمبر
| وَ اِنَّ جَهَنَّمَ لَمَوْعِدُهُمْ اَجْمَعِیْنَ۫ۙ |
| آسان اُردو | اور بے شک! جہنم اُن سب کے سب(ایسے لوگوں)کے لیے وعدہ ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور جہنم ایسے تمام لوگوں کا طے شدہ ٹھکانا ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور ان سب کے لیے جہنم کی وعید ہے" |
| احمد رضا خان | اور بیشک جہنم ان سب کا وعدہ ہے، |
| احمد علی | اور بے شک ان سب کا وعدہ دوزخ پر ہے |
| فتح جالندھری | اور ان سب کے وعدے کی جگہ جہنم ہے |
| طاہر القادری | اور بیشک ان سب کے لئے وعدہ کی جگہ جہنم ہے، |
| علامہ جوادی | اور جہنم ّایسے تمام لوگوں کی آخری وعدہ گاہ ہے |
| ایم جوناگڑھی | یقیناً ان سب کے وعدے کی جگہ جہنم ہے |
| حسین نجفی | اور بے شک جہنم ان سب کی وعدہ گاہ ہے۔ |
| M.Daryabadi: | And verily Hell is the place promised unto them all. |
| M.M.Pickthall: | And lo! for all such, hell will be the promised place. |
| Saheeh International: | And indeed, Hell is the promised place for them all. |
| Shakir: | And surely Hell is the promised place of them all: |
| Yusuf Ali: | And verily, Hell is the promised abode for them all! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
انسان کی تخلیق
علمی ایت: بنیادی طور پر اس ایت سے انسان کے علم میں اضافہ ہوتا ہے۔ ایت کا کچھ حصہ محکم یا متاشبہ ہو بھی یا نہیں بھی ہو سکتا۔
ابلیس کا سجدہ کرنے سے انکار اور مکالمے
ابلیس کا اختیار کن لوگوں پر ہو گا اور ان کے لیے جہنم کا وعدہ