Chapter No 14-پارہ نمبر    ‹           Al-Hijr-15 سورت الحجر         ›Ayah No-36 ایت نمبر
| قَالَ رَبِّ فَاَنْظِرْنِیْۤ اِلٰى یَوْمِ یُبْعَثُوْنَ |
| آسان اُردو | اُس (ابلیس)نے کہا: میرے رب! پھرمجھے اُس دن تک مہلت دے جب وہ (انسان) دوبارہ اُٹھائے جائیں گے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | کہنے لگا : یا رب ! پھر مجھے اس دن تک (زندہ رہنے کی) مہلت دیدے جب لوگ مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کیے جائیں گے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اُس نے عرض کیا "میرے رب، یہ بات ہے تو پھر مجھے اُس روز تک کے لیے مہلت دے جبکہ سب انسان دوبارہ اٹھائے جائیں گے" |
| احمد رضا خان | بولا اے میرے رب تو مجھے مہلت دے اس دن تک کہ وہ اٹھائے جائیں |
| احمد علی | کہا اے میرے رب! تو پھر مجھے قیامت کے دن تک مہلت دے |
| فتح جالندھری | (اس نے) کہا کہ پروردگار مجھے اس دن تک مہلت دے جب لوگ (مرنے کے بعد) زندہ کئے جائیں گے |
| طاہر القادری | اُس نے کہا: اے پروردگار! پس تو مجھے اُس دن تک مہلت دے دے (جس دن) لوگ (دوبارہ) اٹھائے جائیں گے، |
| علامہ جوادی | اس نے کہا کہ پروردگار مجھے روز حشر تک کی مہلت دیدے |
| ایم جوناگڑھی | کہنے لگا کہ اے میرے رب! مجھے اس دن تک کی ڈھیل دے کہ لوگ دوباره اٹھا کھڑے کیے جائیں |
| حسین نجفی | اس نے کہا کہ اے میرے رب! مجھے اس دن تک مہلت دے جب لوگ دوبارہ اٹھائے جائیں گے۔ |
| M.Daryabadi: | He said: my Lord! respite me then till the Day whereon they will be raised up. |
| M.M.Pickthall: | He said: My Lord! Reprieve me till the day when they are raised. |
| Saheeh International: | He said, "My Lord, then reprieve me until the Day they are resurrected." |
| Shakir: | He said: My Lord! then respite me till the time when they are raised. |
| Yusuf Ali: | (Iblis) said: "O my Lord! give me then respite till the Day the (dead) are raised." |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
انسان کی تخلیق
علمی ایت: بنیادی طور پر اس ایت سے انسان کے علم میں اضافہ ہوتا ہے۔ ایت کا کچھ حصہ محکم یا متاشبہ ہو بھی یا نہیں بھی ہو سکتا۔
اللہ باری تعالی اور فرشتوں کے درمیان مکالمہ
ابلیس کا سجدہ کرنے سے انکار اور مکالمے