اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 14-پارہ نمبر              Al-Hijr-15 سورت الحجر         Ayah No-2 ایت نمبر

رُبَمَا یَوَدُّالَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَوْ كَانُوْا مُسْلِمِیْنَ
آسان اُردو ہو سکتا ہے جو لوگ کفر کرتے ہیں چاہیں (کہ) اگر وہ(بھی) مسلمان (فرمانبردار)ہوتے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی ایک وقت آئے گا جب یہ کافر لوگ بڑی تمنائیں کریں گے کہ کاش وہ مسلمان ہوتے۔
ابو الاعلی مودودی بعید نہیں کہ ایک وقت وہ آ جائے جب وہی لوگ جنہوں نے آج (دعوت اسلام کو قبول کرنے سے) انکار کر دیا ہے پچھتا پچھتا کر کہیں گے کہ کاش ہم نے سر تسلیم خم کر دیا ہوتا
احمد رضا خان بہت آرزوئیں کریں گے کافر کاش مسلمان ہوتے،
احمد علی کافر بڑی حسرت کریں گے کہ کاش وہ مسلمان ہو جاتے
فتح جالندھری کسی وقت کافر لوگ آرزو کریں گے کہ اے کاش وہ مسلمان ہوتے
طاہر القادری کفار (آخرت میں مومنوں پر اللہ کی رحمت کے مناظر دیکھ کر) بار بار آرزو کریں گے کہ کاش! وہ مسلمان ہوتے،
علامہ جوادی ایک دن آنے والا ہے جب کفار بھی یہ تمنا کریں گے کہ کاش ہم بھی مسلمانِ ہوتے
ایم جوناگڑھی وه بھی وقت ہوگا کہ کافر اپنے مسلمان ہونے کی آرزو کریں گے
حسین نجفی جن لوگوں نے کفر اختیار کیا ہے وہ بہت تمنا کریں گے کہ کاش وہ مسلمان ہوتے۔
=========================================
M.Daryabadi: Oft times would those who disbelieve fain that they had been Muslims.
M.M.Pickthall: It may be that those who disbelieve wish ardently that they were Muslims.
Saheeh International: Perhaps those who disbelieve will wish that they had been Muslims.
Shakir: Often will those who disbelieve wish that they had been Muslims.
Yusuf Ali: Again and again will those who disbelieve, wish that they had bowed (to Allah's will) in Islam.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

منفرد یا الگ آیت:جس کا پچھلی ایت یا آیات سے کوئی تسلسل نہیں۔ ایک الگ بات یا موضوع کے بارے میں ہے
کافرین کی حسرت کا ذکر ہے کہ کبھی وہ ایسا کہیں گے