Chapter No 30-پارہ نمبر    ‹       The Disbelievers-109 سورت الکٰفرون      ›Ayah No-3 ایت نمبر
| وَ لَاۤ اَنْتُمْ عٰبِدُوْنَ مَاۤ اَعْبُدُۚ |
| آسان اُردو | اور نہ ہی تم عبادت کرتےہو جس کی میں عبادت کرتا ہوں۔ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور تم اس کی عبادت نہیں کرتے جس کی میں عبادت کرتا ہوں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور نہ تم اُس کی عبادت کرنے والے ہو جس کی عبادت میں کرتا ہوں |
| احمد رضا خان | اور نہ تم پوجتے ہو جو میں پوجتا ہوں، |
| احمد علی | اور نہ تم ہی میرے معبود کی عبادت کرتے ہو |
| فتح جالندھری | اور جس (خدا) کی میں عبادت کرتا ہوں اس کی تم عبادت نہیں کرتے |
| طاہر القادری | اور نہ تم اس (رب) کی عبادت کرنے والے ہو جس کی میں عبادت کرتا ہوں، |
| علامہ جوادی | اور نہ تم میرے خدا کی عبادت کرنے والے ہو |
| ایم جوناگڑھی | نہ تم عبادت کرنے والے ہو اس کی جس کی میں عبادت کرتا ہوں |
| حسین نجفی | اور نہ تم اس (اللہ) کی عبادت کرنے والے ہو جس کی میں عبادت کرتا ہوں۔ |
| M.Daryabadi: | Nor are ye the worshippers of that which I worship. |
| M.M.Pickthall: | Nor worship ye that which I worship. |
| Saheeh International: | Nor are you worshippers of what I worship. |
| Shakir: | Nor do you serve Him Whom I serve: |
| Yusuf Ali: | Nor will ye worship that which I worship. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
مخاطب وہ لوگ ہیں جو ایت نمبر 1میں ہیں۔ یعنی کافرین
واضح ایت: ایسی ایت جو بالکل واضح ہو، پڑھنے میں آسانی سے سمجھ آ رہی ہو۔اس درجہ بندی میں مزید علمی، تاریخی اور محکم آیات ہو سکتی ہیں۔
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
علمی ایت: اگرچہ قران الہدی کی تمام کی تمام آیات ایک طرح سے علمی ہی ہیں لیکن یہ درجہ بندی ایک ایسی ایت کے لیے ہے
جس میں کوئی حکم نہیں ہوتا یعنی ایسی ایت محکم نہیں ہوتی ہے اور کسی اور ایت سے متاشبہ ہو بھی سکتی ہے یا نہیں ہو سکتی۔ بنیادی طور پر اس ایت سے انسان کے علم میں اضافہ ہوتا ہے۔