Chapter No 30-پارہ نمبر    ‹       The Disbelievers-109 سورت الکٰفرون      ›Ayah No-2 ایت نمبر
| لَاۤ اَعْبُدُ مَا تَعْبُدُوْنَۙ |
| آسان اُردو | میں عبادت نہیں کرتا ہوں جن کی تم عبادت کرتے ہو؛ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | میں ان چیزوں کی عبادت نہیں کرتا جن کی تم عبادت کرتے ہو۔ |
| ابو الاعلی مودودی | میں اُن کی عبادت نہیں کرتا جن کی عبادت تم کرتے ہو |
| احمد رضا خان | نہ میں پوجتا ہوں جو تم پوجتے ہو، |
| احمد علی | نہ تومیں تمہارے معبودوں کی عبادت کرتا ہوں |
| فتح جالندھری | جن (بتوں) کو تم پوچتے ہو ان کو میں نہیں پوجتا |
| طاہر القادری | میں ان (بتوں) کی عبادت نہیں کرتا جنہیں تم پوجتے ہو، |
| علامہ جوادی | میں ان خداؤں کی عبادت نہیں کرسکتا جن کی تم پوجا کرتے ہو |
| ایم جوناگڑھی | نہ میں عبادت کرتا ہوں اس کی جس کی تم عبادت کرتے ہو |
| حسین نجفی | میں ان (بتوں) کی عبادت نہیں کرتا جن کی تم عبادت کرتے ہو۔ |
| M.Daryabadi: | I worship not, that which ye worship. |
| M.M.Pickthall: | I worship not that which ye worship; |
| Saheeh International: | I do not worship what you worship. |
| Shakir: | I do not serve that which you serve, |
| Yusuf Ali: | I worship not that which ye worship, |
آیت کے متعلق اہم نقاط
مخاطب وہ لوگ ہیں جو ایت نمبر 1میں ہیں۔ یعنی کافرین
واضح ایت: ایسی ایت جو بالکل واضح ہو، پڑھنے میں آسانی سے سمجھ آ رہی ہو۔اس درجہ بندی میں مزید علمی، تاریخی اور محکم آیات ہو سکتی ہیں۔
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
علمی ایت: اگرچہ قران الہدی کی تمام کی تمام آیات ایک طرح سے علمی ہی ہیں لیکن یہ درجہ بندی ایک ایسی ایت کے لیے ہے جس میں کوئی حکم نہیں ہوتا یعنی ایسی ایت محکم نہیں ہوتی ہے اور کسی اور ایت سے متاشبہ ہو بھی سکتی ہے یا نہیں ہو سکتی۔ بنیادی طور پر اس ایت سے انسان کے علم میں اضافہ ہوتا ہے۔