اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 30-پارہ نمبر          The Disbelievers-109 سورت الکٰفرون      Ayah No-4 ایت نمبر

وَ لَاۤ اَنَا عَابِدٌ مَّا عَبَدْتُّمْۙ
آسان اُردو اور نہ ہی میں (اُس کی) عبادت کروں گا جس کی تم عبادت کرتے ہو۔
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور نہ میں (آئندہ) اس کی عبادت کرنے والا ہوں جس کی عبادت تم کرتے ہو۔
ابو الاعلی مودودی اور نہ میں اُن کی عبادت کرنے والا ہوں جن کی عبادت تم نے کی ہے
احمد رضا خان اور نہ میں پوجوں گا جو تم نے پوجا،
احمد علی اور نہ میں تمہارے معبودوں کی عبادت کروں گا
فتح جالندھری اور (میں پھر کہتا ہوں کہ) جن کی تم پرستش کرتے ہوں ان کی میں پرستش کرنے والا نہیں ہوں
طاہر القادری اور نہ (ہی) میں (آئندہ کبھی) ان کی عبادت کرنے والا ہوں جن (بتوں) کی تم پرستش کرتے ہو،
علامہ جوادی اور نہ میں تمہارے معبودوں کو پوجا کرنے ولا ہوں
ایم جوناگڑھی اور نہ میں عبادت کروں گا جس کی تم عبادت کرتے ہو
حسین نجفی اور نہ میں ان (بتوں) کی عبادت کرنے والا ہوں جن کی تم عبادت کرتے ہو۔
=========================================
M.Daryabadi: And I shall not be a worshipper of that which ye have worshipped,
M.M.Pickthall: And I shall not worship that which ye worship.
Saheeh International: Nor will I be a worshipper of what you worship.
Shakir: Nor am I going to serve that which you serve,
Yusuf Ali: And I will not worship that which ye have been wont to worship,
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

مخاطب وہ لوگ ہیں جو ایت نمبر 1میں ہیں۔ یعنی کافرین
واضح ایت: ایسی ایت جو بالکل واضح ہو، پڑھنے میں آسانی سے سمجھ آ رہی ہو۔اس درجہ بندی میں مزید علمی، تاریخی اور محکم آیات ہو سکتی ہیں۔
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
علمی ایت: اگرچہ قران الہدی کی تمام کی تمام آیات ایک طرح سے علمی ہی ہیں لیکن یہ درجہ بندی ایک ایسی ایت کے لیے ہے جس میں کوئی حکم نہیں ہوتا یعنی ایسی ایت محکم نہیں ہوتی ہے اور کسی اور ایت سے متاشبہ ہو بھی سکتی ہے یا نہیں ہو سکتی۔ بنیادی طور پر اس ایت سے انسان کے علم میں اضافہ ہوتا ہے۔