اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 30-پارہ نمبر          Abundance-108 سورت الکوثر      Ayah No-3 ایت نمبر

اِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْاَبْتَرُ۠
آسان اُردو بےشک! آپﷺ کا دشمن! وہی ابتر(بے اولاد) ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی یقین جانو تمہارا دشمن ہی وہ ہے جس کی جڑ کٹی ہوئی ہے۔
ابو الاعلی مودودی تمہارا دشمن ہی جڑ کٹا ہے
احمد رضا خان بیشک جو تمہارا دشمن ہے وہی ہر خیر سے محروم ہے
احمد علی بے شک آپ کا دشمن ہی بے نام و نشان ہے
فتح جالندھری کچھ شک نہیں کہ تمہارا دشمن ہی بےاولاد رہے گا
طاہر القادری بیشک آپ کا دشمن ہی بے نسل اور بے نام و نشاں ہوگا،
علامہ جوادی یقینا آپ کا دشمن بے اولاد رہے گا
ایم جوناگڑھی یقیناً تیرا دشمن ہی ﻻوارث اور بے نام ونشان ہے
حسین نجفی بےشک آپ(ص) کا دشمن ہی نسل بُریدہ ہوگا۔
=========================================
M.Daryabadi: Verily it is thy traducer who shall be tail-less.
M.M.Pickthall: Lo! it is thy insulter (and not thou) who is without posterity.
Saheeh International: Indeed, your enemy is the one cut off.
Shakir: Surely your enemy is the one who shall be without posterity,
Yusuf Ali: For he who hateth thee, he will be cut off (from Future Hope).
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
علمی ایت: اگرچہ قران الہدی کی تمام کی تمام آیات ایک طرح سے علمی ہی ہیں لیکن یہ درجہ بندی ایک ایسی ایت کے لیے ہے
جس میں کوئی حکم نہیں ہوتا یعنی ایسی ایت محکم نہیں ہوتی ہے اور کسی اور ایت سے متاشبہ ہو بھی سکتی ہے یا نہیں ہو سکتی۔ بنیادی طور پر اس ایت سے انسان کے علم میں اضافہ ہوتا ہے۔
ایت خاص طور پر نبی اکرمﷺ سے منسوب ہے