اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 30-پارہ نمبر          Abundance-108 سورت الکوثر      Ayah No-1 ایت نمبر


بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اللہ کے نام سے جو رحمان (اور) رحیم ہے
اِنَّاۤ اَعْطَیْنٰكَ الْكَوْثَرَؕ
آسان اُردو بے شک! ہم نے آپﷺ کو "کثرت" (سے) عطا کیا ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی (اے پیغمبر) یقین جانو ہم نے تمہیں کوثر عطا کردی ہے۔
ابو الاعلی مودودی (اے نبیؐ) ہم نے تمہیں کوثر عطا کر دیا
احمد رضا خان اے محبوب! بیشک ہم نے تمہیں بے شمار خوبیاں عطا فرمائیں
احمد علی بے شک ہم نے آپ کو کوثر دی
فتح جالندھری (اے محمدﷺ) ہم نے تم کو کوثر عطا فرمائی ہے
طاہر القادری بیشک ہم نے آپ کو (ہر خیر و فضیلت میں) بے انتہا کثرت بخشی ہے٭، ٭ کوثر سے مراد حوضِ کوثر یا نہرِ جنت بھی ہے اور قرآن اور نبوت و حکمت بھی، فضائل و معجزات کی کثرت یا اصحاب و اتباع اور امت کی کثرت بھی مراد لی گئی ہے۔ رفعتِ ذکر اور خلقِ عظیم بھی مراد ہے اور دنیا و آخرت کی نعمتیں بھی، نصرتِ الٰہیہ اور کثرتِ فتوحات بھی مراد ہیں اور روزِ قیامت مقامِ محمود اور شفاعتِ عظمیٰ بھی مراد لی گئی ہے۔
علامہ جوادی بے شک ہم نے آپ کو کوثر عطا کیا ہے
ایم جوناگڑھی یقیناً ہم نے تجھے (حوض) کوﺛر (اور بہت کچھ) دیا ہے
حسین نجفی (اے رسول(ص)) ہم نے آپ(ص) کو کوثر عطا کی ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: Verily We! We have given thee Kauthar.
M.M.Pickthall: Lo! We have given thee Abundance;
Saheeh International: Indeed, We have granted you, [O Muhammad], al-Kawthar.
Shakir: Surely We have given you Kausar,
Yusuf Ali: To thee have We granted the Fount (of Abundance).
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

منفرد یا الگ آیت:جس کا پچھلی ایت یا آیات سے کوئی تسلسل نہیں۔ ایک الگ بات یا موضوع کے بارے میں ہے
سورت کی ابتداء
مخاطب نبی اکرم ﷺ
اللہ نے آپﷺ کو کثرت سے نوازا