Chapter No 30-پارہ نمبر    ‹     Small Kindness-107 سورت الماعون      ›Ayah No-7 ایت نمبر
| وَ یَمْنَعُوْنَ الْمَاعُوْنَ۠ |
| آسان اُردو | اور وہ چھوٹی سے چیز کا بھی انکار کر دیتے ہیں۔ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور دوسروں کو معمولی چیز دینے سے بھی انکار کرتے ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور معمولی ضرورت کی چیزیں (لوگوں کو) دینے سے گریز کرتے ہیں |
| احمد رضا خان | اور بر تنے کی چیز مانگے نہیں دیتے |
| احمد علی | اور برتنے کی چیز تک روکتے ہیں |
| فتح جالندھری | اور برتنے کی چیزیں عاریتہً نہیں دیتے |
| طاہر القادری | اور وہ برتنے کی معمولی سی چیز بھی مانگے نہیں دیتے، |
| علامہ جوادی | اور معمولی ظروف بھی عاریت پر دینے سے انکار کردتے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | اور برتنے کی چیز روکتے ہیں |
| حسین نجفی | اور معمولی روزمرہ ضرورت کی چیزیں بھی (لوگوں کو) نہیں دیتے۔ |
| M.Daryabadi: | And who withholds even common necessaries. |
| M.M.Pickthall: | Yet refuse small kindnesses! |
| Saheeh International: | And withhold [simple] assistance. |
| Shakir: | And withhold the necessaries of life. |
| Yusuf Ali: | But refuse (to supply) (even) neighbourly needs. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
علمی ایت: اگرچہ قران الہدی کی تمام کی تمام آیات ایک طرح سے علمی ہی ہیں لیکن یہ درجہ بندی ایک ایسی ایت کے لیے ہے
جس میں کوئی حکم نہیں ہوتا یعنی ایسی ایت محکم نہیں ہوتی ہے اور کسی اور ایت سے متاشبہ ہو بھی سکتی ہے یا نہیں ہو سکتی۔ بنیادی طور پر اس ایت سے انسان کے علم میں اضافہ ہوتا ہے۔
یعنی ایسے نمازی جو اپنی نمازوں کے بارے میں غفلت کریں، دکھلاواے کے لیے کریں، اور معمولی سے بھی معمولی مہربانی نہ کریں، ایسی نمازیوں کے لیے تباہی ہے