اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 30-پارہ نمبر        Small Kindness-107 سورت الماعون      Ayah No-4 ایت نمبر

فَوَیْلٌ لِّلْمُصَلِّیْنَۙ
آسان اُردو پھر افسوس (برائی) ہے (اُن) نمازیوں کے لیے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی پھر بڑی خرابی ہے ان نماز پڑھنے والوں کی
ابو الاعلی مودودی پھر تباہی ہے اُن نماز پڑھنے والوں کے لیے
احمد رضا خان تو ان نمازیوں کی خرابی ہے،
احمد علی پس ان نمازیوں کے لیے ہلاکت ہے
فتح جالندھری تو ایسے نمازیوں کی خرابی ہے
طاہر القادری پس افسوس (اور خرابی) ہے ان نمازیوں کے لئے،
علامہ جوادی تو تباہی ہے ان نمازیوں کے لئے
ایم جوناگڑھی ان نمازیوں کے لئے افسوس (اور ویل نامی جہنم کی جگہ) ہے
حسین نجفی تباہی ہے ان نمازیوں کیلئے۔
=========================================
M.Daryabadi: Woe, therefore, Unto such performers of prayer.
M.M.Pickthall: Ah, woe unto worshippers
Saheeh International: So woe to those who pray
Shakir: So woe to the praying ones,
Yusuf Ali: So woe to the worshippers
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
ایت کا تسلسل ف کی وجہ سے جو کہ پچھلی ایت یا ایات سے ملا رہا ہے
علمی ایت: اگرچہ قران الہدی کی تمام کی تمام آیات ایک طرح سے علمی ہی ہیں لیکن یہ درجہ بندی ایک ایسی ایت کے لیے ہے جس میں کوئی حکم نہیں ہوتا یعنی ایسی ایت محکم نہیں ہوتی ہے اور کسی اور ایت سے متاشبہ ہو بھی سکتی ہے یا نہیں ہو سکتی۔ بنیادی طور پر اس ایت سے انسان کے علم میں اضافہ ہوتا ہے۔
کتنی بدقسمتی ہے کہ انسان نماز بھی پڑھ رہا ہو لیکن ویل بھی ہو اُس کے لیے ہو جاے ۔