Chapter No 30-پارہ نمبر    ‹     Small Kindness-107 سورت الماعون      ›Ayah No-3 ایت نمبر
| وَ لَا یَحُضُّ عَلٰى طَعَامِ الْمِسْكِیْنِؕ |
| آسان اُردو | اور وہ غریب کو کھانا کھلانے کی ترغیب نہیں دیتا ہے۔ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور مسکین کو کھانا دینے کی ترغیب نہیں دیتا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور مسکین کو کھانا دینے پر نہیں اکساتا |
| احمد رضا خان | اور مسکین کو کھانا دینے کی رغبت نہیں دیتا |
| احمد علی | اور مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب نہیں دیتا |
| فتح جالندھری | اور فقیر کو کھانا کھلانے کے لیے (لوگوں کو) ترغیب نہیں دیتا |
| طاہر القادری | اور محتاج کو کھانا کھلانے کی ترغیب نہیں دیتا (یعنی معاشرے سے غریبوں اور محتاجوں کے معاشی اِستحصال کے خاتمے کی کوشش نہیں کرتا)، |
| علامہ جوادی | اور کسی کو مسکین کے کھانے کے لئے تیار نہیں کرتا ہے |
| ایم جوناگڑھی | اور مسکین کو کھلانے کی ترغیب نہیں دیتا |
| حسین نجفی | اور کسی مسکین کو کھانا کھلانے پر (لوگوں) کو آمادہ نہیں کرتا۔ |
| M.Daryabadi: | And urgeth not the feeding of the poor, |
| M.M.Pickthall: | And urgeth not the feeding of the needy. |
| Saheeh International: | And does not encourage the feeding of the poor. |
| Shakir: | And does not urge (others) to feed the poor. |
| Yusuf Ali: | And encourages not the feeding of the indigent. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
علمی ایت: اگرچہ قران الہدی کی تمام کی تمام آیات ایک طرح سے علمی ہی ہیں لیکن یہ درجہ بندی ایک ایسی ایت کے لیے ہے
جس میں کوئی حکم نہیں ہوتا یعنی ایسی ایت محکم نہیں ہوتی ہے اور کسی اور ایت سے متاشبہ ہو بھی سکتی ہے یا نہیں ہو سکتی۔ بنیادی طور پر اس ایت سے انسان کے علم میں اضافہ ہوتا ہے۔
تاریخی ایت: ایک ایسی آیت جس میں گذشتہ دور میں ہونے والے واقعات ہوتے ہیں
ایک ایسے بندے کی بات ہو رہی تھی جو دین کو جھٹلاتا ہے، یتیم کو دھکے دیتا ہے اور مسکین کو کھانا کھلانے کی بھی ترغیب نہیں دیتا۔