Chapter No 30-پارہ نمبر    ‹     Small Kindness-107 سورت الماعون      ›Ayah No-1 ایت نمبر
| بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ |
| اللہ کے نام سے جو رحمان (اور) رحیم ہے |
| اَرَءَیْتَ الَّذِیْ یُكَذِّبُ بِالدِّیْنِؕ |
| آسان اُردو | کیا آپﷺ نے اُس (شخص) کو دیکھا جو دین (حساب کتاب یا مذہب) کو جھٹلاتا ہے؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | کیا تم نے اسے دیکھا جو جزاء و سزا کو جھٹلاتا ہے ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | تم نے دیکھا اُس شخص کو جو آخرت کی جزا و سزا کو جھٹلاتا ہے؟ |
| احمد رضا خان | بھلا دیکھو تو جو دین کو جھٹلاتا ہے |
| احمد علی | کیا آپ نے اس کو دیکھا جو روزِ جرا کو جھٹلاتا ہے |
| فتح جالندھری | بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جو (روزِ) جزا کو جھٹلاتا ہے؟ |
| طاہر القادری | کیا آپ نے اس شخص کو دیکھا جو دین کو جھٹلاتا ہے، |
| علامہ جوادی | کیا تم نے اس شخص کو دیکھا ہے جوقیامت کو جھٹلاتا ہے |
| ایم جوناگڑھی | کیا تو نے (اسے بھی) دیکھا جو (روز) جزا کو جھٹلاتا ہے؟ |
| حسین نجفی | کیا آپ نے اس شخص کو دیکھا ہے جو جزا و سزا (کے دن) کو جھٹلاتا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Beholdest thou him who belieth the Requital? |
| M.M.Pickthall: | Hast thou observed him who belieth religion? |
| Saheeh International: | Have you seen the one who denies the Recompense? |
| Shakir: | Have you considered him who calls the judgment a lie? |
| Yusuf Ali: | Seest thou one who denies the Judgment (to come)? |
آیت کے متعلق اہم نقاط
سورت کی ابتدا
علمی ایت: اگرچہ قران الہدی کی تمام کی تمام آیات ایک طرح سے علمی ہی ہیں لیکن یہ درجہ بندی ایک ایسی ایت کے لیے ہے جس میں کوئی حکم نہیں ہوتا یعنی ایسی ایت محکم نہیں ہوتی ہے اور کسی اور ایت سے متاشبہ ہو بھی سکتی ہے یا نہیں ہو سکتی۔ بنیادی طور پر اس ایت سے انسان کے علم میں اضافہ ہوتا ہے۔
تاریخی ایت: ایک ایسی آیت جس میں گذشتہ دور میں ہونے والے واقعات ہوتے ہیں
ایت نبی اکرمﷺ سے منسوب یا مخاطب ہے