Chapter No 30-پارہ نمبر    ‹     Qureysh-106 سورت قریش      ›Ayah No-4 ایت نمبر
| الَّذِیْۤ اَطْعَمَهُمْ مِّنْ جُوْعٍ١ۙ۬ وَّ اٰمَنَهُمْ مِّنْ خَوْفٍ۠ |
| آسان اُردو | جس نے اُن کو کھانا دیا بھوک (کی وجہ)سے اور ان کو امن دیا خوف(کی وجہ) سے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | جس نے بھوک کی حالت میں انہیں کھانے کو دیا، اور بدامنی سے انہیں محفوظ رکھا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | جس نے اُنہیں بھوک سے بچا کر کھانے کو دیا اور خوف سے بچا کر امن عطا کیا |
| احمد رضا خان | جس نے انہیں بھوک میں کھانا دیا، اور انہیں ایک بڑے خوف سے امان بخشا |
| احمد علی | جس نے ان کو بھوک میں کھلایا اور ان کو خوف سے امن دیا |
| فتح جالندھری | جس نے ان کو بھوک میں کھانا کھلایا اور خوف سے امن بخشا |
| طاہر القادری | جس نے انہیں بھوک (یعنی فقر و فاقہ کے حالات) میں کھانا دیا (یعنی رِزق فراہم کیا) اور (دشمنوں کے) خوف سے امن بخشا (یعنی محفوظ و مامون زندگی سے نوازا)، |
| علامہ جوادی | جس نے انہیں بھوک میں سیر کیا ہے اور خوف سے محفوظ بنایا ہے |
| ایم جوناگڑھی | جس نے انہیں بھوک میں کھانا دیا اور ڈر (اور خوف) میں امن (وامان) دیا |
| حسین نجفی | جس نے ان کو بھوک میں کھانے کو دیا اور خوف میں امن عطا کیا۔ |
| M.Daryabadi: | Who hath fed them against hunger; and hath rendered them secure from fear. |
| M.M.Pickthall: | Who hath fed them against hunger and hath made them safe from fear. |
| Saheeh International: | Who has fed them, [saving them] from hunger and made them safe, [saving them] from fear. |
| Shakir: | Who feeds them against hunger and gives them security against fear. |
| Yusuf Ali: | Who provides them with food against hunger, and with security against fear (of danger). |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
علمی ایت: اگرچہ قران الہدی کی تمام کی تمام آیات ایک طرح سے علمی ہی ہیں لیکن یہ درجہ بندی ایک ایسی ایت کے لیے ہے جس میں کوئی حکم نہیں ہوتا یعنی ایسی ایت محکم نہیں ہوتی ہے اور کسی اور ایت سے متاشبہ ہو بھی سکتی ہے یا نہیں ہو سکتی۔ بنیادی طور پر اس ایت سے انسان کے علم میں اضافہ ہوتا ہے۔