Chapter No 30-پارہ نمبر    ‹      The Rivalry in Worldly Increase-102 سورت التکاثر ›Ayah No-5 ایت نمبر
| كَلَّا لَوْ تَعْلَمُوْنَ عِلْمَ الْیَقِیْنِؕ |
| آسان اُردو | نہیں! اگر تم جانتے ہوتے یقین والے علم سے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | ہرگز نہیں ! اگر تم یقینی علم کے ساتھ یہ بات جانتے ہوتے (تو ایسا نہ کرتے) |
| ابو الاعلی مودودی | ہرگز نہیں، اگر تم یقینی علم کی حیثیت سے (اِس روش کے انجام کو) جانتے ہوتے (تو تمہارا یہ طرز عمل نہ ہوتا) |
| احمد رضا خان | ہاں ہاں اگر یقین کا جاننا جانتے تو مال کی محبت نہ رکھتے |
| احمد علی | ایسا نہیں چاہیئے کاش تم یقینی طور پر جانتے |
| فتح جالندھری | دیکھو اگر تم جانتے (یعنی) علم الیقین (رکھتے تو غفلت نہ کرتے) |
| طاہر القادری | ہاں ہاں! کاش تم (مال و زَر کی ہوس اور اپنی غفلت کے انجام کو) یقینی علم کے ساتھ جانتے (تو دنیا میں کھو کر آخرت کو اس طرح نہ بھولتے)، |
| علامہ جوادی | دیکھو اگر تمہیں یقینی علم ہوجاتا |
| ایم جوناگڑھی | ہرگز نہیں اگر تم یقینی طور پر جان لو |
| حسین نجفی | ہرگز نہیں! اگر تم یقینی طور پر (اس روش کے انجام کو) جانتے (تو ہرگز ایسا نہ کرتے)۔ |
| M.Daryabadi: | Lo! would that ye knew now with the surety of knowledge! |
| M.M.Pickthall: | Nay, would that ye knew (now) with a sure knowledge! |
| Saheeh International: | No! If you only knew with knowledge of certainty... |
| Shakir: | Nay! if you had known with a certain knowledge, |
| Yusuf Ali: | Nay, were ye to know with certainty of mind, (ye would beware!) |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے