روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| ذٰلِكَ مِنْ اَنْۢبَآءِ الْغَیْبِ نُوْحِیْهِ اِلَیْكَ١ؕ | یہ غیب کی خبروں(باتوں) میں سے ہیں ہم اُن(خبروں) کو آپؐ کی طرف وحی کرتے ہیں | زکریا اور مریم کے بارے | 3:44 |
| اِنَّاۤ اَوْحَیْنَاۤ اِلَیْكَ كَمَاۤ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰى نُوْحٍ | بے شک! ہم آپؐ کی طرف وحی کرتے ہیں جیسے کہ ہم نے حضرت نوح ؑکی طرف وحی کی تھی | منفرد آیت | 4:163 |
| وَ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰۤى اِبْرٰهِیْمَ وَ اِسْمٰعِیْلَ | اور ہم نے ابراہیم ؑ اور اسمٰعیل | نبیوں کو وحی | 4:163 |
| وَ اِذْ اَوْحَیْتُ اِلَى الْحَوَارِیّٖنَ | اور جب میں(اللہ) نے حواریوں کی طرف وحی کی | عیسی ابن مریم کو | 5:111 |
| ١۫ وَ اُوْحِیَ اِلَیَّ هٰذَا الْقُرْاٰنُ | اور میری طرف یہ قرآن وحی کیا گیا ہے، | نبی اکرمﷺ کو | 6:19 |
| اِنْ اَتَّبِعُ اِلَّا مَا یُوْحٰۤى اِلَیَّ | (بلکہ) میں نہیں پیروی کرتا ماسوائے کہ جو مجھے وحی ہوتی ہے | منفرد آیت | 6:50 |
| اَوْ قَالَ اُوْحِیَ اِلَیَّ وَ لَمْ یُوْحَ اِلَیْهِ شَیْءٌ | یا وہ کہتا ہے: میری طرف وحی کی گئی ہے اور اُس کی طرف کوئی چیز بھی وحی نہ کی گئی ہو؛ | ظالم کے اوصاف | 6:93 |
| اِتَّبِعْ مَاۤ اُوْحِیَ اِلَیْكَ مِنْ رَّبِّكَ١ۚ | پیروی کریں جو آپؐ کی طرف آپؐ کے رب سے وحی کی گئی ہے ؛ | آپﷺ کو واضح حکم | 6:105 |
| یُوْحِیْ بَعْضُهُمْ اِلٰى بَعْضٍ | ۔ ان میں سے بعض(کچھ) بعضوں کی طرف | ایک اصول | 6:112 |
| وَ اِنَّ الشَّیٰطِیْنَ لَیُوْحُوْنَ اِلٰۤى اَوْلِیٰٓئِهِمْ لِیُجَادِلُوْكُمْ١ۚ | اوربے شک! شیاطین واقعی اپنے دوستوں کی طرف خیال ڈالتے ہیں کہ وہ تم سے جھگڑالو بحث کریں | حلال و حرام | 6:121 |
| قُلْ لَّاۤ اَجِدُ فِیْ مَاۤ اُوْحِیَ اِلَیَّ | (آپؐ) کہیں: میں نہیں پاتا اُس میں جو میری طرف وحی کی گئی ہے | حلال و حرام | 6:145 |
| وَ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰى مُوْسٰۤى اَنْ اَلْقِ عَصَاكَ١ۚ | ہم (اللہ) نے موسی ؑ کی طرف وحی کی کہ اپنا ڈنڈا (زمین پر) ڈال دو! | موسی اور فرعون | 7:117 |
| وَ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰى مُوْسٰۤى اِذِ اسْتَسْقٰهُ قَوْمُهٗۤ | اور ہم نے موسی ؑ کی طرف وحی کی جب اس کی قوم نے اُس سے پانی مانگا | قوم موسی | 7:160 |
| قُلْ اِنَّمَاۤ اَتَّبِعُ مَا یُوْحٰۤى اِلَیَّ مِنْ رَّبِّیْ | ( آپؐ) کہیں: میں صرف پیروی کرتا ہوں جومیرے رب کی طرف سے میری طرف وحی آتی ہے | مشرکین کے بارے میں | 2:203 |
| اِذْ یُوْحِیْ رَبُّكَ اِلَى الْمَلٰٓئِكَةِ | اور جب (آپؐ) کے رب نے فرشتوں کی طرف وحی کی | جنگ بدر | 8:12 |
| اَنْ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰى رَجُلٍ مِّنْهُمْ | کہ ہم نے اُن میں سے ہی ایک آدمی (بندے) کی طرف وحی کی ہے، | سوال ہے وحی کے بارے میں | 10:2 |
| ١ۚ اِنْ اَتَّبِعُ اِلَّا مَا یُوْحٰۤى اِلَیَّ١ۚ | نہیں میں پیروی کرتا ماسوائے کہ جو میری طرف وحی ہوتی ہے | قرآن | 10:15 |
| وَ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰى مُوْسٰى وَ اَخِیْهِ | ر ہم نے موسی اور اُس کے بھائی کی طرف وحی کی: | موسی ہارون | 10:87 |
| وَ اتَّبِعْ مَا یُوْحٰۤى اِلَیْكَ | اور پیروی کریں جو آپؐ کی طرف وحی کی جاتی ہے، | آپﷺ کو حکم | 10:108 |
| فَلَعَلَّكَ تَارِكٌۢ بَعْضَ مَا یُوْحٰۤى اِلَیْكَ | پھرکیا ایسا ہے کہ آپؐ (اُس میں سے) کچھ چھوڑ دیں جو آپؐ کی طرف وحی کی گئی ہے | کافرین کی باتوں پر | 11:12 |
| وَ اُوْحِیَ اِلٰى نُوْحٍ | اور نوح کے پاس وحی بھیجی گئی کہ | نوحؑ کے بارے میں | 11:36 |
| وَ اصْنَعِ الْفُلْكَ بِاَعْیُنِنَا وَ وَحْیِنَا | اورہماری آنکھوں(کی نگرانی) اور ہماری وحی سے کشتی بناﺅ | نوحؑ کے بارے میں | 11:37 |
| تِلْكَ مِنْ اَنْۢبَآءِ الْغَیْبِ نُوْحِیْهَاۤ اِلَیْكَ١ۚ | یہ (واقعات)غیب کی خبروں میں سے ہیں اُن کو ہم آپؐ کی طرف وحی کر تے ہیں | نوحؑ کے بارے | 11:49 |
| بِمَاۤ اَوْحَیْنَاۤ اِلَیْكَ هٰذَا الْقُرْاٰنَ١ۖۗ | اس سے جو ہم نے آپؐ کی طرف یہ قرآن وحی کیا ہے | قرآن کے بارے | 12:3 |
| وَ اَوْحَیْنَاۤ اِلَیْهِ لَتُنَبِّئَنَّهُمْ بِاَمْرِهِمْ هٰذَا | اور ہم (اللہ) نے اُس (یوسفؑ) کی طرف وحی کی: کہ واقعی تم ان (بھائیوں) کو ان کے اس کام سے آگاہ کرو گے | یوسف ؑ کی کہانی | 12:15 |
| ذٰلِكَ مِنْ اَنْۢبَآءِ الْغَیْبِ نُوْحِیْهِ اِلَیْكَ١ۚ | یہ غیب کی خبروں میں سے ہیں ہم ان (خبروں) کی آپؐ کی طرف وحی کرتے ہیں، | یوسفؑ کی کہانی | 12:101 |
| نُّوْحِیْۤ اِلَیْهِمْ مِّنْ اَهْلِ الْقُرٰى١ؕ | بستیوں کے رہنے والوں سے مرد ان کی طرف ہم وحی کرتے تھے | رسولوں کا آنا | 12:109 |
| لِّتَتْلُوَاۡ عَلَیْهِمُ الَّذِیْۤ اَوْحَیْنَاۤ اِلَیْكَ | تاکہ آپؐ اُن (لوگوں) پر پڑھیں جو ہم نے آپؐ کی طرف وحی کی | آپﷺ کے آنے کا مقصد | 13:30 |
| فَاَوْحٰۤى اِلَیْهِمْ رَبُّهُمْ لَنُهْلِكَنَّ الظّٰلِمِیْنَۙ | پھر اُن (رسولوں) کے رب نے اُن کی طرف وحی کی:(کہ) ہم واقعی! ظالمین (نافرمانبرداروں) کو ہلاک کر دیں گے | پہلے والے رسولوں کے بارے | 14:13 |
| وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ اِلَّا رِجَالًا نُّوْحِیْۤ اِلَیْهِمْ | اور ہم نے نہیں ارسال کیا (کسی کو بھی) آپؐ سے پہلے ماسوائے مردوں کو، ہم ان کی طرف وحی کرتے تھے، | روسولوں کو وحی | 16:43 |
| وَ اَوْحٰى رَبُّكَ اِلَى النَّحْلِ | اور آپﷺ کے رب نے شہد کی مکھی کی طرف وحی کی | شان الہی | 16:68 |
| ثُمَّ اَوْحَیْنَاۤ اِلَیْكَ اَنِ اتَّبِعْ مِلَّةَ اِبْرٰهِیْمَ حَنِیْفًا١ؕ | پھر ہم نے آپؐ کی طرف وحی کی کہ ابراہیم ؐ کے مذہب (ملت) کی پیروی کریں جو عقیدے کا پکا تھا. | نبی اکرمﷺ کو حکم | 16:123 |
| ذٰلِكَ مِمَّاۤ اَوْحٰۤى اِلَیْكَ رَبُّكَ مِنَ الْحِكْمَةِ١ؕ | یہ(باتیں) حکمت (دانائی) میں سے ہیں جو آپؐ کی طرف آپؐ کے رب نے وحی کی ہیں. | جو گذشتہ آیات میں ہیں | 17:39 |
| وَ اِنْ كَادُوْا لَیَفْتِنُوْنَكَ عَنِ الَّذِیْۤ اَوْحَیْنَاۤ اِلَیْكَ | اور یقینََا اُنہوں (یعنی مشرکین)نےتقریباََ واقعی آپؐ کی آزمائش کی اُس سے جو ہم نے آپؐ کی طرف وحی کی ہے | آپﷺ کے متعلق | 17:73 |
| وَلَئِنْ شِئْنَا لَنَذْهَبَنَّ بِالَّذِیْۤ اَوْحَیْنَاۤ اِلَیْكَ | اور اگر ہم چاہیں تو واقعی ہم اُ سکو واپس لے لیں جو ہم نے آپؐ کی طرف وحی کی ہے، | آپﷺ کو حکم | 17:86 |
| وَ اتْلُ مَاۤ اُوْحِیَ اِلَیْكَ مِنْ كِتَابِ رَبِّكَۚ | اور پڑھیں جو آپؐ کے رب کی کتاب میں سے آپؐ کی طرف وحی کی گئی ہے | آپﷺ کو حکم | 18:27 |
| قُلْ اِنَّمَاۤ اَنَا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ یُوْحٰۤى اِلَیَّ | (آپؐ) کہیں: میں صرف تمہاری طرح کا ایک عام انسان (بشر) ہوں. میری طرف وحی آتی ہے | آپﷺ کے بارے | 18:110 |
| فَاَوْحٰۤى اِلَیْهِمْ اَنْ سَبِّحُوْا بُكْرَةً وَّ عَشِیًّا | ،پھر اُن کی طرف اشارہ کیا: کہ صبح و شام (اپنے رب کی) بڑھائی (تسبیح) کیا کرو۔ | زکریا ؑ | 19:11 |
| وَ اَنَا اخْتَرْتُكَ فَاسْتَمِعْ لِمَا یُوْحٰى | اور میں نے تمہیں چن لیا ہے، پس اُس کو سن جو وحی دی جاتی ہے۔ | موسیؑ کے بارے | 20:13 |
| اِذْ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰۤى اُمِّكَ مَا یُوْحٰۤىۙ | جب ہم نے تیری ماں کی طرف وحی کی جو وحی دی جار ہی ہے(یعنی تمہیں بتایا جا رہا ہے) | موسیؑ کے بارے | 20:37 |
| اِنَّا قَدْ اُوْحِیَ اِلَیْنَاۤ اَنَّ الْعَذَابَ عَلٰى مَنْ كَذَّبَ وَ تَوَلّٰى | بے شک! یہ ہمیں وحی کی گئی ہے کہ عذاب اُس پر ہو گاجو جھٹلائے گا اور منہ موڑے گا | موسیؑ کے بارے | 20:48 |
| وَ لَقَدْ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰى مُوْسٰۤى اَنْ اَسْرِ بِعِبَادِیْ | اور واقعی ہم نے موسی ؑ کی طرف وحی کی کہ رات کو میرے بندے لیکر نکل جاؤ | موسیؑ کے بارے20:77 | |
| وَ لَا تَعْجَلْ بِالْقُرْاٰنِ مِنْ قَبْلِ اَنْ یُّقْضٰۤى اِلَیْكَ وَحْیُهٗ٘ | اور (آپﷺ) قرآن کی جلدی نہ کریں قبل اس کے کہ آپﷺ کی طرف اس(قرآن) کی وحی پوری ہو جائے، | قرآن کے بارے | 20:114 |
| وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا قَبْلَكَ اِلَّا رِجَالًا نُّوْحِیْۤ اِلَیْهِمْ | اور ہم نے نہیں بھیجے (رسول)آپﷺ سے پہلے ماسوائے کہ مرد (ہی تھے)اُن کی طرف ہم وحی کرتے تھے | ایک حقیقت | 21:7 |
| وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا نُوْحِیْۤ اِلَیْهِ | اور ہم نے آپﷺ سے پہلے کوئی رسول نہیں بھیجا ماسوائے کہ ہم نے اُس کی طرف وحی کی ( | رسولوں کو وحی | 21:25 |
| قُلْ اِنَّمَاۤ اُنْذِرُكُمْ بِالْوَحْیِ ﳲ | (آپﷺ) کہیں: (اے لوگو!) میں تمہیں صرف وحی سے ہی خبردار کرتا ہوں | آپﷺ کے بارے | 21:45 |
| وَ جَعَلْنٰهُمْ اَئِمَّةً یَّهْدُوْنَ بِاَمْرِنَا وَ اَوْحَیْنَاۤ اِلَیْهِمْ | ور ہم نے اُن کو قاہد (راہنما) بنایا وہ ہمارے حکم سے ہدایت دیتے اور ہم نے اُن کی طرف | اسحاق اور یعقوبؑ | 21:73 |
| قُلْ اِنَّمَا یُوْحٰۤى اِلَیَّ اَنَّمَاۤ اِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌۚ | (آپﷺ) کہیں:میری طرف صرف وحی کی جاتی ہے کہ تمہارا معبود صرف ایک معبود ہے | آپﷺ کے بارے | 21:108 |
| فَاَوْحَیْنَاۤ اِلَیْهِ اَنِ اصْنَعِ الْفُلْكَ بِاَعْیُنِنَا وَ وَحْیِنَا | پھر ہم نے اُس کی طرف وحی کی: کہ ہماری نگرانی اور ہماری وحی سے کشتی بناؤ | نوحؑ کے بارے | 23:27 |
| وَ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰى مُوْسٰۤى اَنْ اَسْرِ بِعِبَادِیْۤ اِنَّكُمْ مُّتَّبَعُوْنَ | اور ہم نے موسی ؑ کی طرف وحی کی: کہ رات کو میرے بندوں کو لیکر نکل جاؤ بے شک تمہارا پیچھا کیا جائے گا | موسی ؑ اور فرعون | 26:52 |
| فَاَوْحَیْنَاۤ اِلٰى مُوْسٰۤى اَنِ اضْرِبْ بِّعَصَاكَ الْبَحْرَ١ؕ | پھر ہم نے موسی ؑ کو وحی کی کہ اپنے ڈنڈے سے سمندر کو مارو. | موسی ؑ اور فرعون | 26:63 |
| وَ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰۤى اُمِّ مُوْسٰۤى اَنْ اَرْضِعِیْهِ١ۚ | اور ہم نے موسی ؑ کی ماں کو(یہ) وحی کی کہ اس(بچے) کو دودھ پلاتی رہو | موسی ؑ اور فرعون | 28:7 |
| اُتْلُ مَاۤ اُوْحِیَ اِلَیْكَ مِنَ الْكِتٰبِ وَ اَقِمِ الصَّلٰوةَ١ؕ | پڑھیں جو آپﷺ کی طرف کتاب سے وحی کی گئی ہے اور نماز قائم کریں. | آپﷺ کو حکم | 29:45 |
| وَّ اتَّبِعْ مَا یُوْحٰۤى اِلَیْكَ مِنْ رَّبِّكَ١ؕ | اور پیروی کریں جو آپﷺ کے رب سے آپﷺ کی طرف وحی کی جاتی ہے. | آپﷺ کو حکم | 33:2 |
| وَ اِنِ اهْتَدَیْتُ فَبِمَا یُوْحِیْۤ اِلَیَّ رَبِّیْ١ؕ | اور اگر مجھے ہدایت ملتی ہے تو پھر اس وجہ سے ہے جو کہ میرا رب میری طرف وحی کرتا ہے | آپﷺ کے بارے | 34:50 |
| وَ الَّذِیْۤ اَوْحَیْنَاۤ اِلَیْكَ مِنَ الْكِتٰبِ هُوَ الْحَقُّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیْهِ١ؕ | اورجو ہم نے آپﷺ کی طرف کتاب میں سے وحی کی ہے، یہ سچائی ہے تصدیق کرتی ہے اُن کی جو اس سے پہلے (نازل کی گئی) تھیں | قرآن کے بارے | 35:31 |
| اِنْ یُّوْحٰۤى اِلَیَّ اِلَّاۤ اَنَّمَاۤ اَنَا نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ | نہیں وحی کی جاتی میری طرف ماسوائے کہ میں صرف واضح طور پر ڈرانے والا ہی ہوں | آپﷺ کے بارے | 38:70 |
| وَ لَقَدْ اُوْحِیَ اِلَیْكَ وَ اِلَى الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكَ١ۚ | اور واقعی یہ آپﷺ کی طرف وحی کر دی گی ہے اور اُن لوگوں کی طرف بھی جو آپﷺ سے پہلے تھے: | شرک کے بارے | 39:65 |
| قُلْ اِنَّمَاۤ اَنَا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ یُوْحٰۤى اِلَیَّ اَنَّمَاۤ اِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ | (آپﷺ)کہیں: بے شک میں تو صرف تمہاری طرح کا ایک بشر (فانی انسان) ہوں. میری طرف یہ وحی کی جاتی ہے کہ تمہارا معبود صرف ایک ہی معبود ہے | کتاب اللہ | 41:6 |
| فَقَضٰهُنَّ سَبْعَ سَمٰوَاتٍ فِیْ یَوْمَیْنِ وَ اَوْحٰى فِیْ كُلِّ سَمَآءٍ اَمْرَهَا١ؕ | پھر اُس نے انہیں دو دن میں سات آسمان بنا دیا. اور ہر آسمان میں اس کا حکم دیا؛ | آسمان کی تخلیق | 41:12 |
| كَذٰلِكَ یُوْحِیْۤ اِلَیْكَ وَ اِلَى الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكَ١ۙ اللّٰهُ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ | اسطرح وحی کی گئی آپﷺ کی طرف اور اُن لوگوں کی طرف جو آپﷺ سے پہلے تھے،اللہ زبردست طاقت والا عقلمند ہے | وحی کے بارے | 42:3 |
| وَ كَذٰلِكَ اَوْحَیْنَاۤ اِلَیْكَ قُرْاٰنًا عَرَبِیًّا | اور اسی طرح ہم نے آپﷺ کی طرف عربی کا ایک قرآن وحی کیا ہے | تاکہ آپﷺ ڈرائیں بستیوں کی ماں (یعنی مکہ) کو | 42:7 |
| شَرَعَ لَكُمْ مِّنَ الدِّیْنِ مَا وَصّٰى بِهٖ نُوْحًا وَّ الَّذِیْۤ اَوْحَیْنَاۤ اِلَیْكَ | اُس نے تمہارے لیے وہی دین (مذہب) مقرر کیا جس کا حکم اُس نے نوحؑ کو دیا،اور جو ہم نے آپﷺ کی طرف وحی کی | ایک جیسا دین | 42:13 |
| وَ مَا كَانَ لِبَشَرٍ اَنْ یُّكَلِّمَهُ اللّٰهُ اِلَّا وَحْیًا اَوْ مِنْ وَّرَآئِ حِجَابٍ اَوْ یُرْسِلَ رَسُوْلًا | اور یہ کسی بشر کے لیے(ممکن)نہیں کہ اللہ اُس سے بات کرے ماسواے وحی کے یا ایک پردے کے پیچھے سے، یا وہ (اللہ) ایک رسول (فرشتہ) بھیج دیتا ہے | وحی کے بارے | 42:51 |
| فَیُوْحِیَ بِاِذْنِهٖ مَا یَشَآءُ١ؕ اِنَّهٗ عَلِیٌّ حَكِیْمٌ | پھر وہ (رسول) وحی دیتا ہے اُس(اللہ) کی اجازت سے جو وہ (اللہ) چاہتا ہے. بے شک! وہ اعلی عقلمند ہے | وحی کے بارے | 42:51 |
| وَ كَذٰلِكَ اَوْحَیْنَاۤ اِلَیْكَ رُوْحًا مِّنْ اَمْرِنَا١ؕ | اور اسطرح ہم نے آپﷺ کی طرف اپنے حکم سے ایک روح کی وحی کی ہے | وحی کے بارے | 42:52 |
| فَاسْتَمْسِكْ بِالَّذِیْۤ اُوْحِیَ اِلَیْكَ١ۚ اِنَّكَ عَلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ | پھر آپﷺ اُس (قرآن) کو مضبوطی سے پکڑ رکھیں جو آپﷺ کی طرف وحی کیا گیاہے. بے شک! آپﷺ ایک سیدھے رستے پر ہیں | آپﷺ سے سوال | 43:43 |
| اِنْ اَتَّبِعُ اِلَّا مَا یُوْحٰۤى اِلَیَّ وَ مَاۤ اَنَا اِلَّا نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ | میں نہیں پیروی کرتا ماسوائے کہ جو میری طرف وحی کی جاتی ہے اور میں نہیں ہوں کچھ ماسوائے واضح طور پر ڈرانے (خبردار کرنے) والے کے | آپﷺ کے بارے | 46:9 |
| اِنْ هُوَ اِلَّا وَحْیٌ یُّوْحٰىۙ | نہیں وہ (قرآن) ماسوائے وحی کے جو کہ (اُس پر) وحی دی جاتی ہے | قرآن کے متعلق | 53:4 |
| فَاَوْحٰۤى اِلٰى عَبْدِهٖ مَاۤ اَوْحٰىؕ | پھر اُس (اللہ) نے اپنے بند ے کی طرف وحی دی، جو بھی اُس نے وحی دی | (جبرایل امین ؑ) | 53:10 |
| قُلْ اُوْحِیَ اِلَیَّ اَنَّهُ اسْتَمَعَ نَفَرٌ مِّنَ الْجِنِّ فَقَالُوْۤا اِنَّا سَمِعْنَا قُرْاٰنًا عَجَبًاۙ | (آپﷺ) کہیں: کہ میری طرف وحی کی گی ہے کہ جنوں کے ایک گروہ نے سنا، پھر اُنہوں نے کہا: کہ بے شک! ہم نے ایک عجیب قرآن سنا ہے | جنات اور قرآن | 72:1 |
| بِاَنَّ رَبَّكَ اَوْحٰى لَهَاؕ | کیوں کہ آپﷺ کے رب نے اُس کو وحی کی ہے۔ | قیامت کی ابتدا | 99:5 |