روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| اَنِّیْۤ اَخْلُقُ لَكُمْ مِّنَ الطِّیْنِ كَهَیْئَةِ الطَّیْر | بے شک! میں مٹی سے تمہارے لیے ایک پرندے کی شکل بناتا ہوں | اللہ کے اذن سے عیسی کے معجزات | 3:49 |
| فَاَنْفُخُ فِیْهِ فَیَكُوْنُ طَیْرًۢا بِاِذْنِ اللّٰہ | اللہ کے اذن سے عیسی کے معجزات | 3:49 | |
| ١ۚ وَ اِذْ تَخْلُقُ مِنَ الطِّیْنِ كَهَیْئَةِ الطَّیْرِ بِاِذْنِیْ | اور جب تم میرے حکم سے مٹی سے بنایا کرتے تھے جیسے کہ ایک پرندے کی شکل (مورت) | عیسی ابن مریم کو | 5:110 |
| فَتَنْفُخُ فِیْهَا فَتَكُوْنُ طَیْرًۢا بِاِذْنِیْ | پھر تم اُس میں (روح )پھونکتے تھے پھر وہ (بے جان پرندہ) میرے حکم سے ایک (حقیقی) پرندہ بن جاتا تھا | عیسی ابن مریم کو | 5:110 |
| وَ لَا طٰٓئِرٍ یَّطِیْرُ بِجَنَاحَیْهِ اِلَّاۤ اُمَمٌ اَمْثَالُكُمْ | اور نہ ہی اپنے دو پروں پر اُڑنے والاایک پرندہ ماسوائے کہ وہ بھی تمہاری(یعنی انسانوں کی) طرح اُمتیں ہے | منفرد آیت | 6:38 |
| یَّطَّیَّرُوْا بِمُوْسٰى وَ مَنْ مَّعَهٗ١ؕ | تو وہ موسی کواور جو اُس کے ساتھ تھے بدشگون بناتے | موسی اور فرعون | 7:131 |
| اَلَاۤ اِنَّمَا طٰٓئِرُهُمْ عِنْدَ اللّٰهِ | کیا نہیں تھی صرف اُن کی بدنصیبی (بدشگونی ) اﷲ کی طرف سے ہی | موسی اور فرعون | 7:131 |
| تَاْكُلُ الطَّیْرُ مِنْهُ١ؕ نَبِّئْنَا بِتَاْوِیْلِهٖ١ۚ | ( اور) اُس سے پرندے کھا رہے ہیں ہمیں اُن(خوابوں) کی تاویل (تشریح) سے آگاہ کریں، | یوسفؑ کی کہانی | 12:36 |
| فَتَاْكُلُ الطَّیْرُ مِنْ رَّاْسِهٖ١ؕ | پھر پرندے اُس کے سر سے کھائیں گے | یوسفؑ کی کہانی | 12:41 |
| اَلَمْ یَرَوْا اِلَى الطَّیْرِ مُسَخَّرٰتٍ فِیْ جَوِّ السَّمَآءِ١ؕ | کیا وہ (لوگ)پرندوں کی طرف نہیں دیکھتے (وہ)آسمانی ہوامیں فرمانبردار ہوتے ہیں؟ | شان الہی | 16:79 |
| وَ كُلَّ اِنْسَانٍ اَلْزَمْنٰهُ طٰٓئِرَهٗ فِیْ عُنُقِهٖ١ؕ | اور ہر انسان، ہم نے اُس(انسان) کو باندھ رکھا ہے اُس کی قسمت(تقدیر) اُس کی گردن میں (ڈال کر) | شان باری تعالی | 17:13 |
| وَّ سَخَّرْنَا مَعَ دَاوٗدَ الْجِبَالَ یُسَبِّحْنَ وَ الطَّیْرَؕ | اور ہم نے داودؐ کے ساتھ پہاڑیوں اور پرندوں کو فرمانبردار کیاکہ وہ (اللہ کی) بڑھائی کریں. | داواد اور سلیمن ؑ | 21:79 |
| فَتَخْطَفُهُ الطَّیْرُ اَوْ تَهْوِیْ بِهِ الرِّیْحُ فِیْ مَكَانٍ سَحِیْقٍ | و پھر پرندے اُس کو چھین لے جائیں یا تیز آندھی اُس کو کسی دور مقام میں لے اُڑے | حج کے بارے میں | 22:31 |
| اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ یُسَبِّحُ لَهٗ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ الطَّیْرُ صٰٓفّٰتٍ١ؕ | کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ، اُسی کی تسبیح(بڑھائی)کرتا ہے جوبھی آسمانوں اور زمین میں ہے اور پرندے پرپھیلائے (اللہ کی بڑھائی کرتے ہیں) | لوگوں سے سوال | 24:41 |
| قَالَ یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ عُلِّمْنَا مَنْطِقَ الطَّیْرِ | اور اُس نے کہا: اے لوگو! ہمیں پرندوں کی زبان سکھائی گی ہے، | داود سلیمانؑ | 27:16 |
| وَ الطَّیْرِ فَهُمْ یُوْزَعُوْنَ | اور پرندوں میں سے اکھٹی کی گی پھر وہ(یعنی فوج) صف بند کئے گے؛ | داود سلیمانؑ | 27:17 |
| وَ تَفَقَّدَ الطَّیْرَ فَقَالَ مَا لِیَ لَاۤ اَرَى الْهُدْهُدَ | اور اُس نے پرندوں کا جائزہ لیا پھر کہامجھے کیا ہے کہ میں ہد ہد کو نہیں دیکھتا ہوں | سلیمانؑ کی فوج | 27:20 |
| قَالُوا اطَّیَّرْنَا بِكَ وَ بِمَنْ مَّعَكَ١ؕ | اُنہوں نے کہا: ہم تم سے اور جو تمہارے ساتھ ہیں اُن سے منحوسی خیال کرتے ہیں | صالحؑ اور ثمود | 27:47 |
| قَالَ طٰٓئِرُكُمْ عِنْدَ اللّٰهِ بَلْ اَنْتُمْ قَوْمٌ تُفْتَنُوْنَ | . اُس نے کہا: تمہاری بُری قسمت اللہ کی طرف سے ہے. نہیں، تم آزمائش والی قوم ہو | صالحؑ اور ثمود | 27:47 |
| ١ؕ یٰجِبَالُ اَوِّبِیْ مَعَهٗ وَ الطَّیْرَ١ۚ وَ اَلَنَّا لَهُ الْحَدِیْدَۙ | اے پہاڑو اور پرندو! اُس کے ساتھ مل کر تعریفی کلمات کہو! اور ہم نے لوہے کو اُس کے لیے نرم کر دیا | تاریخی آیت | 34:10 |
| قَالُوْۤا اِنَّا تَطَیَّرْنَا بِكُمْ١ۚ | اُنہوں (یعنی بستی کے لوگوں) نے کہا: بے شک ہم تم(رسولوں) سے بدقسمتی سمجھتے ہیں. | بستی کا قصہ | 36:18 |
| قَالُوْا طَآئِرُكُمْ مَّعَكُمْ١ؕ اَئِنْ ذُكِّرْتُمْ١ؕ | اُنہوں نے کہا: تمہاری بدقسمتی تمہارے ہی ساتھ ہے! کیا یہ(بات ہے) کہ تمہیں نصیحت کی گئی ہے؟ | بستی کا قصہ | 36:19 |
| وَ الطَّیْرَ مَحْشُوْرَةً١ؕ كُلٌّ لَّهٗۤ اَوَّابٌ | اور اکھٹے کئے ہوئے پرندے، تمام اُس (اللہ) کی طرف رجوع کرتے تھے | داودؑ کے بارے | 38:19 |
| وَ لَحْمِ طَیْرٍ مِّمَّا یَشْتَهُوْنَؕ | اور جو وہ چاہیں گے پرندوں کا گوشت ہو گا | المقربون | 56:21 |
| اَوَ لَمْ یَرَوْا اِلَى الطَّیْرِ فَوْقَهُمْ صٰٓفّٰتٍ وَّ یَقْبِضْنَ مَا یُمْسِكُهُنَّ اِلَّا الرَّحْمٰنُ | کیا وہ (لوگ) اپنے اوپرپرندوں کی طرف نہیں دیکھتے (جو)پروں کو پھیلاتے اور بند کرتے ہیں؟ کوئی انہیں روک (تھام) نہیں سکتا ماسوائے رحمان کے | شان باری تعالی | 67:19 |
| یُوْفُوْنَ بِالنَّذْرِ وَ یَخَافُوْنَ یَوْمًا كَانَ شَرُّهٗ مُسْتَطِیْرًا | وہ(اللہ کے بندے) نذر پوری کرتے تھے اور وہ دن سے ڈرتے ہیں جس کی مصیبت ہر طرف پھیلی ہوئی ہو گی | نیکوکار | 76:7 |
| وَّ اَرْسَلَ عَلَیْهِمْ طَیْرًا اَبَابِیْلَۙ | اور اُن پر ابابیل پرندوں(کے لشکر) کو روانہ کیا | اصحاب الفیل | 105:3 |