روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| وَ الْوَالِدٰتُ یُرْضِعْنَ اَوْلَادَهُنَّ حَوْلَیْنِ كَامِلَیْنِ لِمَنْ اَرَادَ اَنْ یُّتِمَّ الرَّضَاعَةَ | اورمائیں اپنے بچوں کو مکمل دو سال دودھ پلائیں اس (خاوند) کے لیے جو (بچے کو) دودھ پلوانے کی مدت (رضاعت)مکمل کرانا چاہتا ہے | محکم اور منفرد ایت | 2:233 |
| وَ اِنْ اَرَدْتُّمْ اَنْ تَسْتَرْضِعُوْۤا اَوْلَادَكُمْ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْكُمْ اِذَا سَلَّمْتُمْ مَّاۤ اٰتَیْتُمْ بِالْمَعْرُوْفِ١ؕ | اور اگر تم اپنی اولاد کو رضاعی ماں(دوسری عورت ) سے دودھ پلانا چاہو تو تم پر کوئی گناہ نہیں جب تم دستور کے مطابق اُن (رضاعی ماوئں) کا وہ مکمل خرچہ ادا کرو جو تم نے دینا(طے کیا) ہے | بچے کی پرورش, ایت طلاق | 2:233 |
| وَ اُمَّهٰتُكُمُ الّٰتِیْۤ اَرْضَعْنَكُمْ وَ اَخَوٰتُكُمْ مِّنَ الرَّضَاعَةِ | اور تمہاری رضاعی مائیں جنہوں نے تمہیں دودھ پلایا ہو، اور تمہاری رضاعی بہنیں، | ممنوعہ عورتیں | 4:23 |
| یَوْمَ تَرَوْنَهَا تَذْهَلُ كُلُّ مُرْضِعَةٍ عَمَّاۤ اَرْضَعَتْ | دن جب تم اس(زلزلے) کو دیکھو گے، تو ہر دودھ پلانے والی ماں اُس سے بے خبر ہوجائے گی | ساعت کا زلزلہ | 22:2 |
| وَ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰۤى اُمِّ مُوْسٰۤى اَنْ اَرْضِعِیْهِ١ۚ | اور ہم نے موسی ؑ کی ماں کو(یہ) وحی کی کہ اس(بچے) کو دودھ پلاتی رہو | موسی ؑ اور فرعون | 28:7 |
| وَ حَرَّمْنَا عَلَیْهِ الْمَرَاضِعَ مِنْ قَبْلُ | ور ہم نے اُس (بچے) پر پہلے سے ہی دائی ماؤں کے دودھ کو حرام کر دیا (یعنی اُس کو پینے ہی نہیں دیا)، | موسی ؑ اور فرعون کی کہانی | 28:12 |
| فَاِنْ اَرْضَعْنَ لَكُمْ فَاٰتُوْهُنَّ اُجُوْرَهُنَّ١ۚ | پھر اگر وہ تمہارے لئے بچے کو دودھ پلائیں تو پھر اُن کو اُن کی اجرت(معاوضہ) دو | طلاق اور عدت | 65:6 |
| وَ اْتَمِرُوْا بَیْنَكُمْ بِمَعْرُوْفٍ١ۚ وَ اِنْ تَعَاسَرْتُمْ فَسَتُرْضِعُ لَهٗۤ اُخْرٰىؕ | و اوراپنے درمیان اچھے سلوک سے مشورہ کرو؛ اور اگر تم (دونوں) مشکلات بناتے ہو تو پھر کوئی دوسری عورت اُس (باپ) کے لئے (بچے کو) دودھ پلائے | طلاق اور عدت | 65:6 |