روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| وَ لَیْسَ الْبِرُّ بِاَنْ تَاْتُوا الْبُیُوْتَ مِنْ ظُهُوْرِهَا وَ لٰكِنَّ الْبِرَّ مَنِ اتَّقٰى١ۚ | اور(یہ )نیکی نہیں کہ تم (مسلمان) اپنے گھروں میں ان کے پیچھے (کے راستوں )سے آﺅ، بلکہ نیک وہ (انسان) ہے جو تقوی کرے | محکم اور منفرد ایت | 2:189 |
| فَمَنْ شَرِبَ مِنْهُ فَلَیْسَ مِنِّیْ١ۚ وَ مَنْ لَّمْ یَطْعَمْهُ فَاِنَّهٗ مِنِّیْۤ اِلَّا مَنِ اغْتَرَفَ غُرْفَةًۢ بِیَدِهٖ١ۚ | اور جو کوئی اس (پانی ) کو نہیں چکھے گا پھر بے شک وہ مجھ میں سے ہے، ماسوائے اس کے کہ جو کوئی اپنے ہاتھ کے چلو سے (پانی ) لے گا | طالوت اور اُس کا لشکر | 2:249 |
| وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنْ مَّنَعَ مَسٰجِدَ اللّٰهِ اَنْ یُّذْكَرَ فِیْهَا اسْمُهٗ وَ سَعٰى فِیْ خَرَابِهَا١ؕ.... | اور اُس سے بڑھا ظلم(نافرمانبرداری) اور کون کرتا ہے جو اللہ کی مسجدوں کو منع کرے(یعنی ممانعت کرے) کہ اُن (مسجدوں) میں اُس(اللہ) کے نام کا ذکر ہو،اور وہ (ظالم) ان (مساجد) کی بربادی میں کوشش کرے؟ | مسجدوں کا احترام | 2:114 |
| وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنْ كَتَمَ شَهَادَةً عِنْدَهٗ مِنَ اللّٰهِ١ؕ..... | اور اس سے بڑھا ظلم(نافرمانی)اور کون کرتا ہے جو گواہی کوچھپاتا ہے جو اُس کے پاس اللہ سے( وصول کی ہوئی )ہے | اہل کتاب کو جواب | 2:140 |
| لِنَعْلَمَ مَنْ یَّتَّبِعُ الرَّسُوْلَ مِمَّنْ یَّنْقَلِبُ عَلٰى عَقِبَیْهِ١ؕ | کہ ہم معلوم کریں کہ کون ہے جو رسولؐ کی پیروی کرتا ہے اُس سے جو اپنی ایڑھیوں (پاﺅں) پر اُلٹے پھر جاتا ہے | قبلہ کی تبدیلی | 2:143 |
| فَمَنْ حَجَّ الْبَیْتَ اَوِ اعْتَمَرَ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْهِ اَنْ یَّطَّوَّفَ بِهِمَا١ؕ | پس جو( انسان اللہ کے)گھر کا حج یا عمرہ کرے پھر اُس پر گناہ نہیں، اگر وہ ان دونوں(پہاڑیوں) کا طواف کرے | صفاء و مروہ کے بارے میں | 2:158 |
| فَمَنِ اضْطُرَّ غَیْرَ بَاغٍ وَّ لَا عَادٍ فَلَاۤ اِثْمَ عَلَیْهِ | پھرجو (شخص) مجبور ہونہ ہی (ان احکامات سے )باغی ہو اور نہ ہی (ضرورت کی)حد کو پھلانگے تو پھراُس پرگناہ نہیں | حلال حرام محکم ایت | 2:173 |
| فَمَنْ عُفِیَ لَهٗ مِنْ اَخِیْهِ شَیْءٌ فَاتِّبَاعٌۢ بِالْمَعْرُوْفِ وَ اَدَآءٌ اِلَیْهِ بِاِحْسَانٍ | پھر جس(قاتل) کو اپنے (متاثرہ) بھائی سے کچھ معافی ہو،تو پھر دستور سے پیروی اور اچھائی (عاجزی)سے اُس کو (خون بہا کی) ادائیگی (کرنی )ہے | قتل میں بدلے کے بارے | 2:178 |
| فَمَنِ اعْتَدٰى بَعْدَ ذٰلِكَ فَلَهٗ عَذَابٌ اَلِیْمٌ | پھر جو کوئی اس کے بعد (بھی) زیادتی کرے گا اُس کے لیے ایک سخت عذاب ہے | قتل میں بدلے کے بارے | 2:178 |
| فَمَنْۢ بَدَّلَهٗ بَعْدَ مَا سَمِعَهٗ فَاِنَّمَاۤ اِثْمُهٗ عَلَى الَّذِیْنَ یُبَدِّلُوْنَهٗ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌؕ | پھر جو کوئی اس (وصیت)کو تبدیل کر دیتا ہے اس کے بعد کہ جو اُس نے اُس(وصیت ) کوسنا تھا پھر اس(وصیت بدلنے) کا گناہ صرف اُن پر ہے جو اس (وصیت) کو تبدیل کرتے ہیں بے شک! اللہ سننے جاننے والا ہے | وصیت کے بارے میں | 2:181 |
| فَمَنْ خَافَ مِنْ مُّوْصٍ جَنَفًا اَوْ اِثْمًا فَاَصْلَحَ بَیْنَهُمْ فَلَاۤ اِثْمَ عَلَیْهِ١ؕ | پھر جس کو ایک وصیت کرنے والے سےکسی جانبداری(حق تلفی) یا گناہ کا خوف( اندیشہ) ہوا ، پھر وہ (وصیت کو سننے والا) ان میں صلح کرواتا ہے، تو اس پر کوئی گناہ نہیں | وصیت کے بارے میں | 2:182 |
| اَیَّامًا مَّعْدُوْدٰتٍ١ؕ فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ مَّرِیْضًا اَوْ عَلٰى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ اَیَّامٍ اُخَرَ١ؕ | گنتی کے چند دن ہیں؛ پھرجو کوئی تم سے مریض(بیمار) ہو؛ یا سفر پر ہو، تو پھر(وہ) دوسرے دنوں سے (روزوں کی ) گنتی پوری کرے؛ | محکم ایت روزے کے بارے میں | 2:184 |
| ١ؕ فَمَنْ تَطَوَّعَ خَیْرًا فَهُوَ خَیْرٌ لَّهٗ١ؕ | پھر جو(شخص، یعنی مریض یا سفری) خوشی سے ایک اچھائی کر لے ، پھروہ (اچھائی) اس کے لیے بہتر ہی ہے: | محکم ایت روزے کے بارے میں | 2:184 |
| فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْیَصُمْهُ١ؕ | پھر جو کوئی تم میں سے (اس) مہینے کوپائے پھروہ اس(مہینے) کو روزے رکھے | رمضان کا مہینہ | 2:185 |
| ١ؕ فَمَنِ اعْتَدٰى عَلَیْكُمْ فَاعْتَدُوْا عَلَیْهِ بِمِثْلِ مَا اعْتَدٰى عَلَیْكُمْ١۪ | پھر اگر کوئی تم (مسلمانوں) پر زیادتی کرتا ہے ہے تو پھر تم بھی اسطرح ہی اُس پر زیادتی کرلو جس طرح وہ زیادتی تم پر کرے | لڑائی کے بارے میں | 2:194 |
| فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ مَّرِیْضًا اَوْ بِهٖۤ اَذًى مِّنْ رَّاْسِهٖ فَفِدْیَةٌ مِّنْ صِیَامٍ اَوْ صَدَقَةٍ اَوْ نُسُكٍ | پھر جو تم میں سے بیمار ہو یا اُس کو اُس کے سر سے تکلیف ہو (اگرسر کے بال کٹوا لے ) پھروہ روزہ یا صدقہ یا قربانی کا فدیہ(تاوان) دے | حج اور عمرہ کے بارے | 2:196 |
| فَمَنْ شَرِبَ مِنْهُ فَلَیْسَ مِنِّیْ١ۚ وَ مَنْ لَّمْ یَطْعَمْهُ فَاِنَّهٗ مِنِّیْۤ اِلَّا مَنِ اغْتَرَفَ غُرْفَةًۢ بِیَدِهٖ١ۚ | اور جو کوئی اس (پانی ) کو نہیں چکھے گا پھر بے شک وہ مجھ میں سے ہے، ماسوائے اس کے کہ جو کوئی اپنے ہاتھ کے چلو سے (پانی ) لے گا | طالوت اور اُس کا لشکر | 2:249 |
| فَاِمَّا یَاْتِیَنَّكُمْ مِّنِّیْ هُدًى | پھر اگر تمہارے پاس میری طرف سے ہدایت آئے، | آدم کے بارے | 20:123 |