روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| قُلْ اِنْ كَانَتْ لَكُمُ الدَّارُ الْاٰخِرَةُ عِنْدَ اللّٰهِ خَالِصَةً مِّنْ دُوْنِ النَّاسِ | کہیں: کہ اگر لوگوں کو چھوڑ کر اللہ کے ہاں آخرت کا گھر صرف تمہارے ہی لیے مخصوص ہے | بنی اسرائیل کے بارے | 2:94 |
| قُلْ اَتُحَآجُّوْنَنَا فِی اللّٰهِ وَ هُوَ رَبُّنَا وَ رَبُّكُمْ١ۚ وَ لَنَاۤ اَعْمَالُنَا وَ لَكُمْ اَعْمَالُكُمْ١ۚ وَ نَحْنُ لَهٗ مُخْلِصُوْنَۙ | آپؐ (اہلِ کتاب سے) کہیں: کیاتم ہم سے اللہ (کے بارے) میں حجت (جھگڑا، بحث) کرتے ہو اور وہی ہمارا رب ہے اور تمہارا بھی رب ہے؟اور ہمارے لیے ہمارے اعمال اور تمہارے لیے تمہارے اعمال ہیں اور ہم (مسلمان) صرف اُسی کے ہی مخلص(عبادت کرنیوالے) ہیں | مومنین کے لیے | 2:139 |
| وَ اعْتَصَمُوْا بِاللّٰهِ وَ اَخْلَصُوْا دِیْنَهُمْ لِلّٰہ | اور اللہ کے دامن کو پکڑ لیں اور اپنے دین(عبادت) کو اللہ کے لیے ہی خالص(مخصوص) کریں | منافقین کے لیے توبہ | 2:146 |
| خَالِصَةٌ لِّذُكُوْرِنَا وَ مُحَرَّمٌ عَلٰۤى اَزْوَاجِنَا١ۚ | ہمارے مردوں کے(کھانے کے) لیے مخصوص ہے اورہماری بیویوں پر حرام ہے؛ | مشرکین | 6:139 |
| وَّ ادْعُوْهُ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَ١ؕ۬ | اور اُسی کو پکارودین کو اُسی کے لیے مخلص کرکے | اللہ کا حکم | 7:29 |
| فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا خَالِصَةً یَّوْمَ الْقِیٰمَةِ | قیامت دن مخصوص ہوگا جنہوں نے دنیاوی زندگی میں ایمان لایا ہوگا | زینت الہی | 7:32 |
| ۙ دَعَوُا اللّٰهَ مُخۡلِصِيۡنَ لَـهُ الدِّيۡنَۙ | ؛ (پھر) وہ دین (یعنی عبادت) کو اُسی کے لیے مخلص کرکے اللہ کو ہی پکارتے ہیں | انسانوں کی فطرت | 10:22 |
| ١ؕ اِنَّهٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُخْلَصِیْنَ | بے شک! وہ ہمارے مخلص بندوں میں سے تھا | یوسف ؑ کی کہانی | 12:24 |
| وَ قَالَ الْمَلِكُ ائْتُوْنِیْ بِهٖۤ اَسْتَخْلِصْهُ لِنَفْسِیْ١ۚ | اور بادشاہ نے کہا: اُس (یوسف ) کو میرے پاس لے آﺅ میں اُس کو اپنے لیے ہی مخصوص کر لوں | یوسفؑ کی کہانی | 12:54 |
| فَلَمَّا اسْتَیْئَسُوْا مِنْهُ خَلَصُوْا نَجِیًّا١ؕ | پھر جب وہ (بھائی) اُس (یوسف) سے مایوس ہو گے، تو وہ الگ ہو کرمشورہ کرنے لگے | یوسفؑ کی کہانی | 12:80 |
| اِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِیْنَ | ماسوائے اُن (لوگوں)میں سے تیرے مخلص بندوں کے | ابلیس کا کہنا | 15:40 |
| لَّبَنًا خَالِصًا سَآئِغًا لِّلشّٰرِبِیْنَ | ، گوبر اور خون کے درمیان میں سے، خالص دودھ، پینے والوں کے لیے مزے دار ہے | شان الہی | 16:66 |
| اِنَّهٗ كَانَ مُخْلَصًا وَّ كَانَ رَسُوْلًا نَّبِیًّا | بے شک! وہ ایک نیک (مخلص)اور وہ ایک رسول نبی تھا | موسیؑ کے بارے | 19:51 |
| فَاِذَا رَكِبُوْا فِی الْفُلْكِ دَعَوُا اللّٰهَ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَ١ۚ۬ | پھر جب وہ کشتیوں میں سوار ہوتے ہیں تو اللہ کو پکارتے ہیں دین(عبا دت) کو اُسی کے لیے مخلص کر کے، | انسانوں کا وطیرہ | 29:65 |
| وَ اِذَا غَشِیَهُمْ مَّوْجٌ كَالظُّلَلِ دَعَوُا اللّٰهَ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَ١ۚ۬ | اور جب ایک لہر اُن(لوگوں) کو ڈھانپ لیتی ہے جیسے کہ سائبان ہو، تو وہ(لوگ) اُسی کے لیے دین(عبادت) کو مخلص کر کے اللہ کو ہی پکارتے ہیں. | سبحان اللہ | 31:32 |
| خَالِصَةً لَّكَ مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِیْنَ١ؕ | یہ صرف آپﷺ کے لیے ہی خالص (اجازت) ہے اور دوسرے مومنین کے لیے نہیں ہے | ایمان والوں کو | 33:50 |
| اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ | ماسواے اللہ کے مخلص بندوں کے؛ | برعکس ان کے جو اللہ کے سوا کسی کی عبادت کرتے ہیں | 37:40 |
| اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ | ماسوائے اللہ کے مخلص بندوں کے | ظالمین سے پہلے والے لوگ | 37:74 |
| اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ | ماسوائے اللہ کے مخلص بندوں کے | الیاس | 37:128 |
| اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ | ماسوائے اللہ کے مخلص بندوں کے | سبحان اللہ | 37:161 |
| لَكُنَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ | تو ہم بھی اللہ کے مخلص بندے ہوتے | (لوگ) | 37:169 |
| اِنَّاۤ اَخْلَصْنٰهُمْ بِخَالِصَةٍ ذِكْرَى الدَّارِۚ | بے شک! ہم نے اُن کو خالص کیا ایک خالص سوچ سے، جو (آخرت کے) گھر کی یاد تھی | ابراہیم اورؑ، اسحاقؑ، اور یعقوبؑ | 38:46 |
| اِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِیْنَ | ماسوائے اُن میں سے تیرے مخلص بندوں کے | اللہ اور ابلیس کے درمیان مکالمہ | 38:83 |
| اِنَّاۤ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكَ الْكِتٰبَ بِالْحَقِّ فَاعْبُدِ اللّٰهَ مُخْلِصًا لَّهُ الدِّیْنَؕ | بے شک! ہم نے آپﷺ کی طرف کتاب کو سچائی سے نازل کیا ہے؛پھر دین کو اُسی ہی کے لیے خالص (مخصوص) کر کے اللہ ہی کی عبادت کرو | قرآن | 39:2 |
| اَلَا لِلّٰهِ الدِّیْنُ الْخَالِصُ١ؕ | کیا دین (عبادت) اللہ ہی کے لیے خالص (مخصوص) نہیں ہے؟ | ایک سوال؟ | 39:3 |
| قُلْ اِنِّیْۤ اُمِرْتُ اَنْ اَعْبُدَ اللّٰهَ مُخْلِصًا لَّهُ الدِّیْنَۙ | (آپﷺ) کہیں: بے شک! مجھے حکم دیا گیا ہے کہ اللہ کی عبادت کروں، دین(عبادت) کو اُسی کا مخلص کرکے | آپﷺ کو حکم | 39:11 |
| قُلِ اللّٰهَ اَعْبُدُ مُخْلِصًا لَّهٗ دِیْنِیْۙ | (آپﷺ) کہیں: میں اللہ کی ہی عبادت کرتا ہوں اُسی کے لیے میں اپنا دین (عبادت) مخلص کر کے | آپﷺ کو حکم | 39:14 |
| فَادْعُوا اللّٰهَ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَ وَ لَوْ كَرِهَ الْكٰفِرُوْنَ | پس اللہ کو ہی پکارو دین (عبادت) کو اُسی کے لیے مخلص کرکے، چاہے نہ ماننے والے(کافرین) مخالف ہوں۔۔۔ | حکم | 40:14 |
| هُوَ الْحَیُّ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ فَادْعُوْهُ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَ١ؕ | وہ زندہ جاوید ہے. کوئی معبود نہیں ہے ماسوائے کہ وہی. پس دین (عبادت) کو اُسی ہی کے لیے مخلص کر کے اُسی کو پکارو. | شان باری تعالی | 40:65 |
| وَ مَاۤ اُمِرُوْۤا اِلَّا لِیَعْبُدُوا اللّٰهَ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَ١ۙ۬ حُنَفَآءَ | اور اُنہیں حکم نہیں دیا گیا ماسوائے کہ وہ اللہ ہی کی عبادت کریں اُسی کے لئے دین کو مخلص کر کے، یکسو ہو کر، | اہل کتاب کو | 98:5 |