روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| هَلْ یَنْظُرُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ یَّاْتِیَهُمُ اللّٰهُ فِیْ ظُلَلٍ مِّنَ الْغَمَامِ وَ الْمَلٰٓئِكَةُ وَ قُضِیَ الْاَمْرُ١ؕ | کیا وہ(ایمان والے) انتظار کرتے ہیں ماسوائے کہ ﷲاُن کے پاس بادلوں کے سائے میں آئے اور فرشتے بھی اور حکم (معاملہ)پُورا ہو جائے؟ | محکم ایت کا تسلسل ایمان والوں کو | 2:210 |
| قَالَ هَلْ عَسَیْتُمْ اِنْ كُتِبَ عَلَیْكُمُ الْقِتَالُ اَلَّا تُقَاتِلُوْا١ؕ | اُس (نبی) نے کہا: کیا ہو سکتا ہے کہ تم ،اگر تم پر لڑائی کرنا فرض کر دیا گیا کہ تم لڑائی نہ کرو؟ | بنی اسرائیل کے بارے میں | 2:246 |
| یَقُوْلُوْنَ هَلْ لَّنَا مِنَ الْاَمْرِ مِنْ شَیْءٍ١ؕ | اُنہوں نے کہا: کیا ہمارے لیے بھی (اس )معاملے (حکم) میں کوئی چیز تھی؟ | جنگ احد | 3:154 |
| قُلْ یٰۤاَهْلَ الْكِتٰبِ هَلْ تَنْقِمُوْنَ مِنَّاۤ اِلَّا | ، کہیں: اے اہلِ کتاب! کیا تم ہم (مسلمانوں)سے انتقام لیتے ہو ماسوائے | منفرد ایت | 5:59 |
| قُلْ هَلْ اُنَبِّئُكُمْ بِشَرٍّ مِّنْ ذٰلِكَ مَثُوْبَةً عِنْدَ اللّٰہ | ، کہیں:کیامیں تمہیں اللہ کے ہاں جزا کے لیے اس سے بھی بدتر (لوگوں کا ) بتاﺅں ؟ | اہل کتاب | 5:60 |
| فَهَلْ اَنْتُمْ مُّنْتَهُوْنَ | کیا پھر تم (اللہ کے ذکر اور نماز سے)رک جاﺅ گے؟ | اہل ایمان کو حکم | 5:91 |
| هَلْ یَسْتَطِیْعُ رَبُّكَ | کیا تیرا رب اسطاعت (اختیار) رکھتا ہے کہ ہ | حواریوں کا سوال | 5:112 |
| هَلْ یُهْلَكُ اِلَّا الْقَوْمُ الظّٰلِمُوْنَ | تو کیا ظالم (نافرمانبردار) لوگوں کے سوا بھی کوئی ہلاک ہو گا؟ | منفرد آیت | 6:47 |
| قُلْ هَلْ یَسْتَوِی الْاَعْمٰى وَ الْبَصِیْرُ١ؕ | (آپؐ) کہیں: کیا اندھا اور دیکھنے والا برابر ہیں؟ | منفرد آیت | 6:50 |
| قُلْ هَلْ عِنْدَكُمْ مِّنْ عِلْمٍ فَتُخْرِجُوْهُ لَنَا١ؕ | (آپؐ) کہیں: کیا تمہارے ہاں کوئی علم ہے پھر اس کو ہمارے لیے باہر نکالو؟ | مشرکین | 6:148 |
| هَلْ یَنْظُرُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ تَاْتِیَهُمُ الْمَلٰٓئِكَةُ | کیا وہ انتظار کرتے ہیں ماسوائے کہ اُن کے پاس فرشتے آئیں | قرآن الحکیم منہ موڑنے والے | 6:158 |
| فَهَلْ وَجَدْتُّمْ مَّا وَعَدَ رَبُّكُمْ حَقًّا١ؕ | پھرکیا تم نے بھی اُس ( جہنم ) کو حقیقت پایا ہے جو تمہارے رب نے وعدہ کیا تھا | اصھاب الجنت اور اصحاب النار | 7:44 |
| هَلْ یَنْظُرُوْنَ اِلَّا تَاْوِیْلَهٗ١ؕ | کیا وہ انتظار کرتے ہیں ماسوائے اس کے پورا ہونے کو؟ | ( سزا کے وعدہ ) | 7:53 |
| فَهَلْ لَّنَا مِنْ شُفَعَآءَ فَیَشْفَعُوْا لَنَاۤ | !پھر کیا ہمارے لیے کوئی شفاعت (سفارش) کرنے والے ہیں، پس جو ہمارے لیے شفاعت کریں؟ | ( سزا کے وعدہ ) | 7:53 |
| ١ؕ هَلْ یُجْزَوْنَ اِلَّا مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ | کیا اُنہیں بدلہ دیا جائے گا ماسوائے کہ جو وہ(عمل) کرتے تھے؟ | جنکو اللہ اپنی آیات سے پھیر دیتا ہے | 7:146 |
| قُلْ هَلْ تَرَبَّصُوْنَ بِنَاۤ اِلَّاۤ اِحْدَى الْحُسْنَیَیْنِ | (آپؐ) کہیں: کیا تم (اے منافقین) ہمارے متعلق انتظار کرتے ہو ماسوائے دونوں اچھی چیزوں (یعنی اللہ کی راہ میں موت یا فتح)میں سے ایک کا؟ | جہاد سے جی چرانے والے | 9:52 |
| ١ؕ هَلْ یَرٰكُمْ مِّنْ اَحَدٍ ثُمَّ انْصَرَفُوْا١ؕ | (جیسے پوچھ رہے ہوں) :کہ کیا کسی ایک نے تم کو دیکھا ہے؟ | منافقین | 9:127 |
| قُلۡ هَلۡ مِنۡ شُرَكَآٮِٕكُمۡ | (آپؐ) کہیں: کیا تمہارے شریکوں میں سے کوئی ہے | شان باری تعالی | 10:34 |
| قُلۡ هَلۡ مِنۡ شُرَكَآٮِٕكُمۡ | کہیں: کیاتمہارے شریکوں سے کوئی ہے | شان باری تعالی | 10:35 |
| هَلۡ تُجۡزَوۡنَ اِلَّا بِمَا كُنۡتُمۡ تَكۡسِبُوۡنَ | کیا تمہیں جزا (سزا)دی جا رہی ہے ماسوائے اس وجہ سے جو تم کمایا(کیا) کرتے تھے | مجرمین سے | 10:52 |
| فَهَلْ یَنْتَظِرُوْنَ اِلَّا مِثْلَ اَیَّامِ | پھرکیا وہ(بے ایمان لوگ) انتظار کرتے ہیں ماسوائے اُن دنوں(کے عذاب) کی طرح کا | بے ایمان لوگوں | 10:102 |
| ١ۚ فَهَلْ اَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ | پھر کیا تم مسلمان (فرمانبردار) ہو جاﺅگے؟ | کافرین کا قران کے متعلق اعتراض | 11:14 |
| هَلْ یَسْتَوِیٰنِ مَثَلًا١ؕ | کیا وہ دونوں مثال میں برابر ہیں؟ | اللہ پر جھوٹ باندھنے والے اور ایسا نہ کرنے والے | 11:24 |
| قَالَ هَلْ اٰمَنُكُمْ عَلَیْهِ اِلَّا | اُس (باپ)نے کہا: کیا میں تمہیں اس(بھائی) پر امانتی (محافظ)بناﺅں ماسوائے | یوسفؑ کی کہانی | 12:64 |
| قَالَ هَلْ عَلِمْتُمْ | اُس (یوسف) نے کہا: کیا تم جانتے ہو | یوسفؑ کی کہانی | 12:88 |
| ١ؕ قُلْ هَلْ یَسْتَوِی الْاَعْمٰى وَ الْبَصِیْرُ١ۙ۬ | ( آپؐ) کہیں: کیا اندھا اوردیکھنے والا برابر ہے، | سوال ہے | 13:16 |
| اَمْ هَلْ تَسْتَوِی الظُّلُمٰتُ وَ النُّوْرُ١ۚ۬ | ( آپؐ) کہیں: کیا اندھا اوردیکھنے والا برابر ہے، | سوال ہے | 13:16 |
| فَهَلْ اَنْتُمْ مُّغْنُوْنَ عَنَّا مِنْ عَذَابِ اللّٰهِ مِنْ شَیْءٍ١ؕ | ، پھر کیا تم ہم سے اللہ کے عذاب سے کوئی چیز بھی دور کر سکتے ہو؟ | حساب و کتاب والے دن کمزور لوگ تکبر والوں سے | 14:21 |
| هَلْ یَنْظُرُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ تَاْتِیَهُمُ الْمَلٰٓئِكَةُ | کیا وہ(مشرکین) انتظارکرتے ہیں ماسوائے کہ ان کے پاس (موت کے)فرشتے آئیں | مشرکین کے بارے | 16:33 |
| فَهَلْ عَلَى الرُّسُلِ اِلَّا الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ | . پھرکیا رسولوں پر(ذمہ داری) ہے ماسوائے واضح تبلیغ کے | مشرکین سے سوال | 16:35 |
| فَهُوَ یُنْفِقُ مِنْهُ سِرًّا وَّ جَهْرًا١ؕ هَلْ یَسْتَوٗنَ | پھر وہ اس (رزق) سے خفیہ اور اعلانیہ خرچ کرتا ہو. کیا وہ (دونوں) برابر ہیں؟ | دو بندوں کی مثال | 16:75 |
| هَلْ یَسْتَوِیْ هُوَ١ۙ وَ مَنْ یَّاْمُرُ بِالْعَدْلِ١ۙ | . کیا وہ (گونگا) برابر ہے اور(وہ) جو(شخص) عدل (انصاف) سے حکم دیتا ہو | دو بندوں کی مثال | 16:76 |
| قُلْ سُبْحَانَ رَبِّیْ هَلْ كُنْتُ اِلَّا بَشَرًا رَّسُوْلًا۠ | (آپؐ) کہیں: پاک ہے میرا رب! کیا ہوں میں ماسوائے کہ ایک بشر (عام انسان) رسول(پیغام دینے والے) کے؟ | لوگوں کا قران کا انکار | 17:93 |
| قَالَ لَهٗ مُوْسٰى هَلْ اَتَّبِعُكَ عَلٰۤى اَنْ تُعَلِّمَنِ مِمَّا عُلِّمْتَ رُشْدًا | موسٰیؐ نے اُس (بندے)سے کہا: کیا میں تمہاری پیروی کرو ں اس پر کہ تم مجھے اُس میں سے سکھاؤ جو تمہیں ہدایت (رشد) سکھائی گئی ہے؟ | موسیؑ اور اللہ کے بندے کی ملاقات | 18:66 |
| فَهَلْ نَجْعَلُ لَكَ خَرْجًا عَلٰۤى | . پھر کیا ہم تمہارے لیے ایک محصُول (جزیہ) بنائیں (یعنی ادا کریں) کہ | ذی القرنین | 18:94 |
| قُلْ هَلْ نُنَبِّئُكُمْ بِالْاَخْسَرِیْنَ اَعْمَالًاؕ | (آپؐ) کہیں: کیا میں تمہیں اعمال کے لحاظ سے خسارے والے بتاؤں؟ | کافرین | 18:103 |
| هَلْ تَعْلَمُ لَهٗ سَمِیًّا۠ | کیا آپؐ کسی ایک کو بھی جانتے ہیں جس کا نام اُس کے ساتھ لیا جا سکے؟ | شان باری تعالی | 19:65 |
| هَلْ تُحِسُّ مِنْهُمْ مِّنْ اَحَدٍ اَوْ تَسْمَعُ لَهُمْ رِكْزًا۠ | کیا تم اُن(نسلوں) میں سے کسی ایک کو بھی دیکھ سکتے ہو، یااُن کی کوئی ہلکی سی آواز بھی سن سکتے ہو؟ | ایک حقیقت | 19:98 |
| وَ هَلْ اَتٰكَ حَدِیْثُ مُوْسٰىۘ | کیا آپﷺ کے پاس موسؑی کی بات(کہانی)آئی ہے؟ | موسیؑ کے بارے | 20:9 |
| اِذْ تَمْشِیْۤ اُخْتُكَ فَتَقُوْلُ هَلْ اَدُلُّكُمْ عَلٰى مَنْ یَّكْفُلُهٗؕ | جب تیری بہن (فرعون کے پاس) گئی اور بولی: کیا میں تمہیں اُس کے بارے میں بتاؤں جو اس کی پرورش کرے؟ | موسیؑ کے بارے | 20:40 |
| قَالَ یٰۤاٰدَمُ هَلْ اَدُلُّكَ عَلٰى شَجَرَةِ الْخُلْدِ وَ مُلْكٍ لَّا یَبْلٰى | اُس نے کہا: اے آدمؑ! کیا میں تمہیں دائمی(ابدی) درخت اور بادشاہت(طاقت) جو کبھی ختم نہیں ہوتی کے بارے بتاؤں؟ | آدمؑ کے بارے | 20:120 |
| هَلْ هٰذَاۤ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْۚ | کیا ہے یہ (رسول ﷺ) ماسوائے تمہاری طرح کے عام انسان کے؟ | حساب کتاب سے غافل رہنے والے | 21:3 |
| فَهَلْ اَنْتُمْ شٰكِرُوْنَ | . پھر کیا تم شکر کرتے ہو؟ | داواد اور سلیمن ؑ | 21:80 |
| فَهَلْ اَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ | ، پھر کیا تم (اُسکے ہی) فرمانبردار ہوگے؟ | آپﷺ کے بارے | 21:108 |
| ثُمَّ لْیَقْطَعْ فَلْیَنْظُرْ هَلْ یُذْهِبَنَّ كَیْدُهٗ مَا یَغِیْظُ | پھر وہ دیکھے کہ کیا اُس کی تدبیر نے (اُس چیز کو)دور کر دیا جو اُس کو غصہ دلاتی ہے | آپﷺ کے بارے | 22:15 |
| وَّ قِیْلَ لِلنَّاسِ هَلْ اَنْتُمْ مُّجْتَمِعُوْنَۙ | اور لوگوں سے کہا گیا: کیا تم (بھی) اکھٹے ہو جاؤ گے؟ | موسی کے بارے | 26:39 |
| قَالَ هَلْ یَسْمَعُوْنَكُمْ اِذْ تَدْعُوْنَۙ | اُس (ابراہیم ؑ) نے کہا: کیا وہ تمہیں سنتے ہیں جب تم (اُن کو) پکارتے ہو؟ | ابراہیم ؑ کے بارے | 26:72 |
| مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ؕ هَلْ یَنْصُرُوْنَكُمْ اَوْ یَنْتَصِرُوْنَؕ | اللہ کے سوا۔ کیا وہ تمہاری مدد کر سکتے ہیں یا وہ خود اپنی مدد کر سکتے ہیں؟ | یوم قیامت | 26:93 |
| فَیَقُوْلُوْا هَلْ نَحْنُ مُنْظَرُوْنَؕ | پھر وہ کہیں گے: کیا ہمیں کچھ مہلت دی جا سکتی ہے؟ | قرآن کے متعلق | 26:203 |
| هَلْ اُنَبِّئُكُمْ عَلٰى مَنْ تَنَزَّلُ الشَّیٰطِیْنُؕ | کیا میں تمہیں بتاؤں کہ جن پرشیاطین نازل ہوتے ہیں؟ | شیاطین کا نازل ہونا | 26:221 |
| هَلْ تُجْزَوْنَ اِلَّا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ | . (اور کہا جائے گا) کیا تمہیں بدلہ دیا جا رہا ہے ماسوائے کہ جو تم کیا کرتے تھے؟ | قیامت کے دن | 27:90 |
| فَقَالَتْ هَلْ اَدُلُّكُمْ عَلٰۤى اَهْلِ بَیْتٍ | پھر اُس (بہن) نے کہا: کیا میں تمہیں ایک ایسے گھر والوں کا بتاؤں، | موسی ؑ اور فرعون کی کہانی | 28:12 |
| ١ؕ هَلْ لَّكُمْ مِّنْ مَّا مَلَكَتْ اَیْمَانُكُمْ مِّنْ شُرَكَآءَ فِیْ مَا رَزَقْنٰكُمْ | کیا تمہارے لیے کوئی (اُن میں سے)جو تمہاری ملکیت(یعنی نوکر)ہیں شریک ہے اُس (رزق)میں جو ہم نے تمہیں دیا ہے | مثال | 30:28 |
| هَلْ مِنْ شُرَكَآئِكُمْ مَّنْ یَّفْعَلُ مِنْ ذٰلِكُمْ مِّنْ شَیْءٍ١ؕ | کیا تمہارے شریکوں میں سے کوئی ہے جو ان (کاموں) میں سے کوئی چیز کر سکے؟ | شان باری تعالی | 30:40 |
| وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا هَلْ نَدُلُّكُمْ عَلٰى رَجُلٍ | اور جو لوگ کفر کرتے ہیں کہتے ہیں: کیا ہم تمہیں ایک ایسے آدمی کے بارے بتائیں | کافرین کے بارے | 34:7 |
| ذٰلِكَ جَزَیْنٰهُمْ بِمَا كَفَرُوْا١ؕ وَ هَلْ نُجٰزِیْۤ اِلَّا الْكَفُوْرَ | یہ،ہم نے اُن کو بدلہ دیااُس وجہ سے جو وہ کفر کرتے تھے. اورکیا ہم بدلہ(سزا) دیتے ہیں ماسوائے کافروں (ناشکروں) کو؟ | سبا کے رہنے والے | 34:17 |
| هَلْ یُجْزَوْنَ اِلَّا مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ | . کیا جزا(بدلہ) دیا جا رہا ہے ان کو ماسوائے کہ جو وہ کیا کرتے تھے؟ | قرآن پر ایمان | 34:33 |
| ١ؕ هَلْ مِنْ خَالِقٍ غَیْرُ اللّٰهِ یَرْزُقُكُمْ مِّنَ السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ١ؕ | کیا اللہ کے سوا کوئی اور خالق ہے جو تمہیں آسمان اور زمین سے(رزق) دیتاہے؟ | شان الہی | 35:3 |
| فَهَلْ یَنْظُرُوْنَ اِلَّا سُنَّتَ الْاَوَّلِیْنَ١ۚ | پھر کیا وہ انتظار کرتے ہیں ماسوائے پہلے والوں کے طریقے کا؟ | مشرکین | 35:43 |
| قَالَ هَلْ اَنْتُمْ مُّطَّلِعُوْنَ | اُس (اللہ)نے کہا: کیا تم جھانکنا چاہتے ہو؟ | اللہ کے مخلص بندے | 37:54 |
| وَ هَلْ اَتٰكَ نَبَؤُا الْخَصْمِ١ۘ اِذْ تَسَوَّرُوا الْمِحْرَابَۙ | اور کیا جھگڑا کرنے والوں کی کہانی آپﷺ تک پہنچی ہے؟ جب اُنہوں نے محراب(عبادت خانے) کی دیوار پھلانگی؛ | داودؑ کے بارے | 38:21 |
| قُلْ هَلْ یَسْتَوِی الَّذِیْنَ یَعْلَمُوْنَ وَ الَّذِیْنَ لَا یَعْلَمُوْنَ١ؕ | (آپﷺ) کہیں: کیا جاننے والے اورنہ جاننے والے (جاہل) لوگ برابر ہو سکتے ہیں؟ | ایک سوال ہے | 39:9 |
| وَ رَجُلًا سَلَمًا لِّرَجُلٍ١ؕ هَلْ یَسْتَوِیٰنِ مَثَلًا١ؕ | اور ایک آدمی جو ایک ہی آدمی کے لیے پورے کا پورا ہے. کیا مثال میں دونوں برابر ہیں | مثال | 39:29 |
| اِنْ اَرَادَنِیَ اللّٰهُ بِضُرٍّ هَلْ هُنَّ كٰشِفٰتُ ضُرِّهٖۤ | اگر اللہ مجھے کوئی نقصان (تکلیف) دینے کا ارادہ کرے تو کیا وہ اس کی تکلیف کو مجھ سے دور کر سکتے ہیں؛ | سوال | 39:38 |
| اَوْ اَرَادَنِیْ بِرَحْمَةٍ هَلْ هُنَّ مُمْسِكٰتُ رَحْمَتِهٖ١ؕ | یا اگر وہ (اللہ) مجھے کوئی رحمت دینے کا ارادہ کر لیتا ہے، تو کیا وہ اُس (اللہ) کی رحمت کو روک سکتے ہیں؟ | سوال | 39:38 |
| فَاعْتَرَفْنَا بِذُنُوْبِنَا فَهَلْ اِلٰى خُرُوْجٍ مِّنْ سَبِیْل | پس ہم اپنے گناہوں کو مانتے ہیں. پھرکیا(یہاں سے) باہر نکلنے کا کوئی راستہ ہے؟ | کافرین کا کہنا | 40:11 |
| اِنَّا كُنَّا لَكُمْ تَبَعًا فَهَلْ اَنْتُمْ مُّغْنُوْنَ عَنَّا نَصِیْبًا مِّنَ النَّارِ | بے شک! ہم تو تمہاری ہی (دنیا میں) پیروی کیا کرتے تھے:پھر کیا تم ہم سے آگ کا ایک حصہ دور کر سکتے ہو؟ | کمزور اور تکبر کرنے والے آگ میں | 40:47 |
| وَ تَرَى الظّٰلِمِیْنَ لَمَّا رَاَوُا الْعَذَابَ یَقُوْلُوْنَ هَلْ اِلٰى مَرَدٍّ مِّنْ سَبِیْلٍۚ | اور آپﷺ ظالمین (نافرمابرداروں) کودیکھیں گے کہ جب وہ عذاب کو دیکھیں گے،تو وہ کہیں گے: کیا واپسی کی طرف کوئی رستہ ہے؟ | ایک اصول | 42:44 |
| هَلْ یَنْظُرُوْنَ اِلَّا السَّاعَةَ اَنْ تَاْتِیَهُمْ بَغْتَةً وَّ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَ | کیا وہ (نافرمان لوگ) انتظار کررہے ہیں ماسوائے (قیامت کی) گھڑی کا، کہ یہ اُن کے پاس اچانک آ جائے اور وہ جان بھی نہ سکیں؟ | عیسی کے بارے | 43:66 |
| بَلٰغٌ١ۚ فَهَلْ یُهْلَكُ اِلَّا الْقَوْمُ الْفٰسِقُوْنَ | (یہ ایک) صاف پیغام ہے. کیا گناہگاروں (نافرمان، فاسقین) کے علاوہ بھی کسی کو برباد کیا جائے گا؟ | آپﷺ کو حکم | 46:35 |
| فَهَلْ یَنْظُرُوْنَ اِلَّا السَّاعَةَ اَنْ تَاْتِیَهُمْ بَغْتَةً١ۚ | کیا پھر وہ (لوگ) انتظار کر تے ہیں ماسوائے (قیامت کی)گھڑی کا کہ وہ اُن کے پاس اچانک آ جائے؟ | ایک سوال | 47:18 |
| فَهَلْ عَسَیْتُمْ اِنْ تَوَلَّیْتُمْ اَنْ تُفْسِدُوْا فِی الْاَرْضِ وَ تُقَطِّعُوْۤا اَرْحَامَكُمْ | پھر کیاتم سے عجیب ہے اگر تم (اللہ کے احکامات سے) منہ موڑتے ہو کہ تم زمین میں فساد کرو اور اپنی رشتہ داری کا احترام بھی توڑو؟ | ایمان والوں کو حکم | 47:22 |
| یَوْمَ نَقُوْلُ لِجَهَنَّمَ هَلِ امْتَلَاْتِ وَ تَقُوْلُ هَلْ مِنْ مَّزِیْدٍ | اُس دن جب ہم جہنم سے کہیں گے: کیا تُو بھر گی ہے؟ اور وہ کہے گی: کیا اور بھی ہیں؟ | قیامت | 50:30 |
| فَنَقَّبُوْا فِی الْبِلَادِ١ؕ هَلْ مِنْ مَّحِیْصٍ | پھر وہ زمین میں پھیلتے ہی گے! (لیکن جب ہمارا عذاب آیا تو) کیا کہیں پناہ کی جگہ تھی؟ | تاریخی آیت پہلے والی بستیاں | 50:36 |
| هَلْ اَتٰكَ حَدِیْثُ ضَیْفِ اِبْرٰهِیْمَ الْمُكْرَمِیْنَۘ | کیا آپﷺ کے پاس ابراہیم ؑ کے معزز مہمانوں کی بات پہنچی ہے؟ | تاریخی آیت | 51:24 |
| وَ لَقَدْ تَّرَكْنٰهَاۤ اٰیَةً فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ | اور واقعی ہم نے اس (واقعہ) کو ایک نشانی چھوڑ ا؛ پھر ہے کوئی جو نصیحت پکڑے؟ | نوحؑ کے بارے | 54:15 |
| وَ لَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ | اور واقعی، ہم نے قرآن کونصیحت(حاصل کرنے) کے لئے آسان کیا؛ پھر ہے کوئی (یہ بات) یاد رکھنے والا؟ | قرآن کے بارے | 54:17 |
| وَ لَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ | اور واقعی، ہم نے قرآن کونصیحت(حاصل کرنے) کے لئے آسان کیا؛ پھر ہے کوئی (یہ بات) یاد رکھنے والا؟ | قرآن کے بارے | 54:22 |
| وَ لَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ | اور واقعی، ہم نے قرآن کونصیحت(حاصل کرنے) کے لئے آسان کیا؛ پھر ہے کوئی (یہ بات) یاد رکھنے والا؟ | قرآن کے بارے | 54:32 |
| وَ لَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ | اور واقعی، ہم نے قرآن کونصیحت(حاصل کرنے) کے لئے آسان کیا؛ پھر ہے کوئی (یہ بات) یاد رکھنے والا؟ | قرآن کے بارے | 54:40 |
| هَلْ جَزَآءُ الْاِحْسَانِ اِلَّا الْاِحْسَانُۚ | کیا نیکی کی جزا نیکی کے علاوہ بھی کچھ ہے؟ | ایک سوال | 55:60 |
| یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا هَلْ اَدُلُّكُمْ عَلٰى تِجَارَةٍ تُنْجِیْكُمْ مِّنْ عَذَابٍ اَلِیْمٍ | اے ایمان والو! کیا میں تمہیں ایک ایسی تجارت پر اطلاع دوں جو تمہیں ایک درد ناک عذاب سے بچا دے گی؟ | حکم ہدایت | 61:10 |
| فَارْجِعِ الْبَصَرَ١ۙ هَلْ تَرٰى مِنْ فُطُوْرٍ | ؛ پھر آنکھ موڑیں (یعنی دیکھیں): کیا آپﷺ کو کوئی داڑ (ٹوٹ پھوٹ) نظر آ تی ہے؟ | شان الہی | 67:3 |
| فَهَلْ تَرٰى لَهُمْ مِّنْۢ بَاقِیَةٍ | پھرکیا آپﷺ اُن میں سے کوئی باقی (بچا ہوا)دیکھتے ہیں؟ | عاد کے بارے | 69:8 |
| هَلْ اَتٰى عَلَى الْاِنْسَانِ حِیْنٌ مِّنَ الدَّهْرِ لَمْ یَكُنْ شَیْئًا مَّذْكُوْرًا | کیا انسان پر زمانے (وقت) سے کوئی وقت آیاکہ وہ ایک قابل ذکر چیز نہیں تھا؟ | ایک سوال کیا گیا ہے | 76:1 |
| هَلْ اَتٰكَ حَدِیْثُ مُوْسٰىۘ | کیا آپﷺ کے پاس موسی ؑ کی کہانی آئی ہے؟ | موسی ؑ کی کہانی | 79:15 |
| فَقُلْ هَلْ لَّكَ اِلٰۤى اَنْ تَزَكّٰىۙ | اور اس سے کہو کہ کیا تمہیں یہ خواہش ہے کہ تم سنور جاؤ ؟ | موسی ؑ کی کہانی | 79:18 |
| هَلۡ ثُوِّبَ الۡكُفَّارُ مَا كَانُوۡا يَفۡعَلُوۡنَ | کیا کفر کرنے والوں کو (اُسی کا)بدلہ نہیں ملا جو وہ (دنیاوی زندگی میں) کیا کرتے تھے؟ | ایک سوال | 83:36 |
| هَلْ اَتٰكَ حَدِیْثُ الْجُنُوْدِۙ | کیا آپﷺ کے پاس فوجوں (لشکروں) کی کہانی (حدیث)پہنچی ہے | شان باری تعالی | 85:17 |
| هَلْ اَتٰكَ حَدِیْثُ الْغَاشِیَةِؕ | کیا آپﷺ کے پاس ڈھانپ لینے والی کی بات (حدیث) پہنچی ہے؟ | ایک سوال | 88:1 |
| هَلْ فِیْ ذٰلِكَ قَسَمٌ لِّذِیْ حِجْرٍؕ | واقعی ان (چیزوں)میں سوچنے والے کے لئے تو ایک (حلفیہ) قسم ہے | ایک سوال | 89:5 |