روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| وَ بَقِیَّةٌ مِّمَّا تَرَكَ اٰلُ مُوْسٰى وَ اٰلُ هٰرُوْنَ تَحْمِلُهُ الْمَلٰٓئِكَةُ١ؕ | اور بقیہ(چیزیں) جو موسی ؑ کے گھر والوں نے اور ہارونؑ کے گھر والوں نے چھوڑی ہوئی ہوں گی اور اُس (تابوت) کو فرشتوں نے اُٹھایا ہوا ہو گا | بنی اسرائیل کے بارے میں | 2:248 |
| رَبَّنَا وَ لَا تَحْمِلْ عَلَیْنَاۤ اِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهٗ عَلَى الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِنَا١ۚ | ہمارے رب! ہم پر ایک( ویسا )بوجھ نہ ڈالنا جیسے کہ تُونے اُس (بوجھ) کو ہم سے پہلے والوں پر ڈالا! | دعا | 2:286 |
| رَبَّنَا وَ لَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهٖ١ۚ | ہمارے رب! اور ہم پر وہ بوجھ نہ ڈال جس کی ہم میں طاقت نہیں! | دعا | 2:286 |
| فَقَدِ احْتَمَلَ بُهْتَانًا وَّ اِثْمًا مُّبِیْنًا۠ | پس واقعی اُس نے ایک بہتان اور ایک واضح گناہ کا بوجھ اُٹھایا | ایک اصول | 4:112 |
| وَ هُمْ یَحْمِلُوْنَ اَوْزَارَهُمْ عَلٰى ظُهُوْرِهِمْ١ؕ | اور وہ اپنی پیٹھوں پر اپنے (گناہوں کا) بوجھ اُٹھاتے ہیں | اللہ کی ملاقات کو جھٹلانے والے | 6:31 |
| وَ مِنَ الْاَنْعَامِ حَمُوْلَةً وَّ فَرْشًا١ؕ | اور مویشویوں میں سے بوجھ اُٹھانے والے اور فرشی | اللہ کی تخلیق | 6:142 |
| مَا حَمَلَتْ ظُهُوْرُهُمَاۤ اَوِ الْحَوَایَاۤ | جو اُن کی پیٹھوں پر یا اُن کی آنتوں پر لگی ہو | حلال و حرام | 6:146 |
| اِنْ تَحْمِلْ عَلَیْهِ یَلْهَثْ اَوْ تَتْرُكْهُ یَلْهَثْ١ؕ | ؛ اگر تم اس(کتے) پر بوجھ ڈالتے ہو تو وہ ز بان باہر نکالتا ہے یاتم اُس (کتے) کو چھوڑ دیتے ہو وہ زبان باہر نکالتا ہے | آیات الہی سے بھاگنے والا | 7:176 |
| فَلَمَّا تَغَشّٰهَا حَمَلَتْ حَمْلًا خَفِیْفًا | پس جب وہ (مرد) اُس (اپنی زوجہ) کو ڈھانپ لیتا (یعنی اُس سے ہمبستری کرتا )ہے تووہ(بیوی) ایک ہلکا سا بوجھ اُٹھا لیتی ہے پ | شان باری تعالی | 2:189 |
| وَّ لَا عَلَى الَّذِیْنَ اِذَا مَاۤ اَتَوْكَ لِتَحْمِلَهُمْ | ورنہ ہی اُن (لوگوں) پر (الزام)ہے ،جو آپؐ کے پاس آئے کہ آپؐ اُن کو سوار کرا دیں، | جہاد سے بھاگنے والے | 9:92 |
| قُلْتَ لَاۤ اَجِدُ مَاۤ اَحْمِلُكُمْ عَلَیْهِ١۪ تَوَلَّوْا | تو آپؐ نے کہا: میرے پاس کچھ نہیں ہے کہ میں جس پر تمہیں سوار کروں وہ واپس ہوئے | جہاد سے بھاگنے والے | 9:92 |
| قُلْنَا احْمِلْ فِیْهَا مِنْ كُلٍّ زَوْجَیْنِ اثْنَیْنِ | ، ہم نے کہا: اس (کشتی) میں سوار کر لوہر طرح کے دو جوڑے، (دو نر اور دو مادہ) اور | نوحؑ کے بارے میں | 11:40 |
| وَ قَالَ الْاٰخَرُ اِنِّیْۤ اَرٰنِیْۤ اَحْمِلُ فَوْقَ رَاْسِیْ خُبْزًا | دوسرے نے کہا: بے شک میں نے( خواب میں) دیکھا کہ میں نے اپنے سر پر روٹی اُٹھائی ہوئی ہے | یوسفؑ کی کہانی | 12:36 |
| وَ لِمَنْ جَآءَ بِهٖ حِمْلُ بَعِیْرٍ | ، اور جو کوئی اُس کو لائے گا اُس کے لیے اونٹ کا بوجھ (اناج ) ہوگا، | یوسفؑ کی کہانی | 12:72 |
| اَللّٰهُ یَعْلَمُ مَا تَحْمِلُ كُلُّ اُنْثٰى | اللہ جانتا ہے جو ہر مادہ (عورت)بوجھ اُٹھاتی ہے | شان باری تعالی | 13:8 |
| فَاحْتَمَلَ السَّیْلُ زَبَدًا رَّابِیًا١ؕ | پھر سیلاب پھولے ہوئے جھاگ کو (اوپر) اٹھا لاتا ہے ۔۔ | شان الہی | 13:17 |
| وَ تَحْمِلُ اَثْقَالَكُمْ اِلٰى بَلَدٍ | اور وہ (جانور) تمہارے بوجھ (مال اسباب) کسی شہر تک اُٹھا لیتے ہیں | جانور مویشی کے بارے | 16:7 |
| لِیَحْمِلُوْۤا اَوْزَارَهُمْ كَامِلَةً یَّوْمَ الْقِیٰمَةِ١ۙ | تاکہ وہ قیامت کے دن اپنے(گناہوں کا) بوجھ مکمل اُٹھائیں | (تکبر کرنے والوں مشرکوں) | 16:25 |
| ذُرِّیَّةَ مَنْ حَمَلْنَا مَعَ نُوْحٍ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ عَبْدًا شَكُوْرًا | اولاد تھے جن کو ہم نے نوحؐ کے ساتھ (کشتی میں) اُٹھوایا. بے شک وہ! ایک شکر گزار بندہ تھا | بنی اسرئیل | 17:3 |
| وَ حَمَلْنٰهُمْ فِی الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ | اور ہم اُن کو خشکی(زمین) اور سمندر میں لیکر چلتے ہیں | ایک سوال؟ | 17:70 |
| فَحَمَلَتْهُ فَانْتَبَذَتْ بِهٖ مَكَانًا قَصِیًّا | پس وہ (مریم ؐ) اُس (روح) سے حاملہ ہو گئی،اور وہ اس (روح) کے ساتھ ایک دور جگہ پرچلی گئی۔ | مریم ؑ کے بارے میں | 19:22 |
| فَاَتَتْ بِهٖ قَوْمَهَا تَحْمِلُهٗؕ | پھر وہ اُس (بیٹے)کے ساتھ اپنے لوگوں کے پاس آئی، اس کو(گود میں) اٹھایا ہوا تھا | مریم ؑ کے بارے میں | 19:27 |
| وَ مِمَّنْ حَمَلْنَا مَعَ نُوْحٍ٘ | ،اور اُن میں سے جن کو ہم نے نوحؑ کے ساتھ (کشتی میں) سوار کروایا، | جن پر اللہ نے انعام کیا | 19:58 |
| وَ لٰكِنَّا حُمِّلْنَاۤ اَوْزَارًا مِّنْ زِیْنَةِ الْقَوْمِ فَقَذَفْنٰهَا | لیکن ہم پر لوگوں کے زیورات کا بوجھ ڈال دیا گیا تھا، پھر ہم نے اُن (زیورات) کو (آگ میں) پگلا دیا | موسی ؑ اس کی قوم | 20:87 |
| مَنْ اَعْرَضَ عَنْهُ فَاِنَّهٗ یَحْمِلُ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ وِزْرًاۙ | جو(بھی انسان) اس (قرآن) سے منہ موڑے گاپھروہ واقعی قیامت کے روز ایک بوجھ اُٹھاے گا | قرآن کے بارے | 20:100 |
| خٰلِدِیْنَ فِیْهِؕ وَ سَآءَ لَهُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ حِمْلًاۙ | وہ اس (بوجھ)میں ہمیشہ رہیں گے۔۔۔ اوراُن کے لیے قیامت کے دن یہ بُرا بوجھ ہو گا | (یعنی قرآن سے منہ موڑنے والے) | 20:101 |
| وَ قَدْ خَابَ مَنْ حَمَلَ ظُلْمًا | اور واقعی ناکام(برباد) ہو جائے گا جس نے ظلم(نافرمانی) کا بوجھ اُ ٹھایا ہوا ہو گا | قیامت کے دن | 20:111 |
| وَ تَضَعُ كُلُّ ذَاتِ حَمْلٍ حَمْلَهَا | اور ہربُوجھ والی(حاملہ) کو اُس کے حمل (بوجھ) سے چھٹکارا دے دیا جائے گا، | ساعت کا زلزلہ | 22:2 |
| وَ عَلَیْهَا وَ عَلَى الْفُلْكِ تُحْمَلُوْنَ۠ | اور اُن (جانوروں) پر اور بحری جہازوں پر تمہیں سوار کرایا جاتا ہے | جانوروں کے بارے | 23:22 |
| فَاِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّمَا عَلَیْهِ مَا حُمِّلَ وَ عَلَیْكُمْ مَّا حُمِّلْتُمْ١ؕ | پھر اگر تم (لوگ)پھر جاتے ہو پھر اُس (رسولﷺ) پر تو(ذمہ داری) ہے جو اُس پرڈالی گی ہے،اور تم پر(ذمہ داری) ہے جو تم پر ڈالی گی ہے.ا | محکم ایت | 24:54 |
| اتَّبِعُوْا سَبِیْلَنَا وَ لْنَحْمِلْ خَطٰیٰكُمْ١ؕ | :ہمارے (عقیدے کے) راستے کی پیروی کرو اور ہم واقعی تمہارے گناہوں کو اُٹھا لیں گے | مومنین اور کافرین | 29:12 |
| وَ مَا هُمْ بِحٰمِلِیْنَ مِنْ خَطٰیٰهُمْ مِّنْ شَیْءٍ١ؕ اِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ | .اور وہ ان (ایمان والوں) کے گناہوں میں سے کوئی چیز بھی نہیں اُٹھا سکیں گے. بے شک! وہ واقعی جھوٹے ہیں | مومنین اور کافرین | 29:12 |
| وَ لَیَحْمِلُنَّ اَثْقَالَهُمْ وَ اَثْقَالًا مَّعَ اَثْقَالِهِمْ | ور وہ (کافرین)واقعی اپنے بوجھ اُٹھائیں گے اور (دوسروں کے) بوجھ بھی اپنے بوجھوں کے ساتھ ( | مومنین اور کافرین | 29:13 |
| وَ كَاَیِّنْ مِّنْ دَآبَّةٍ لَّا تَحْمِلُ رِزْقَهَا١ۗۖ اَللّٰهُ یَرْزُقُهَا وَ اِیَّاكُمْ | اور کتنوں میں سے ایک جانور ہے جو اپنا رزق نہیں اُٹھا سکتا! اللہ اُس (جانور) کو بھی اور تمہیں بھی رزق دیتا ہے | رزاق اللہ | 29:60 |
| حَمَلَتْهُ اُمُّهٗ وَهْنًا عَلٰى وَهْنٍ وَّ فِصٰلُهٗ فِیْ عَامَیْنِ | ۔ اُس کی ماں اُس کو کمزوری پر کمزوری میں اُٹھائے پھرتی ہے اور اُس (بچے) کا دودھ چھڑانا دو سال میں ہے | والدین کے متعلق | 31:14 |
| فَقَدِ احْتَمَلُوْا بُهْتَانًا وَّ اِثْمًا مُّبِیْنًا | )تو پھروہ واقعی ایک بہتان (جھوٹ) اور واضح گناہ کا بوجھ اُٹھاتے ہیں | جولوگ مومنین مردوں اور مومن عورتوں کو تکلیف دیتے ہیں | 33:58 |
| فَاَبَیْنَ اَنْ یَّحْمِلْنَهَا وَ اَشْفَقْنَ مِنْهَا وَ حَمَلَهَا الْاِنْسَانُ١ؕ | پھر وہ ہچکچائے (ڈرے) کہ اُس (امانت) کو اُٹھائیں اور وہ اس(امانت) سے ڈر گے اور اُس کو انسان نے اُٹھا لیا | منفرد آیت | 33:72 |
| وَ مَا تَحْمِلُ مِنْ اُنْثٰى وَ لَا تَضَعُ اِلَّا بِعِلْمِهٖ | اور اُس کے علم کے بغیر نہ کوئی عورت (حمل) اُٹھاتی ہے اور نہ ہی جنم دیتی ہے. | شان باری تعالی | 35:10 |
| وَ اِنْ تَدْعُ مُثْقَلَةٌ اِلٰى حِمْلِهَا لَا یُحْمَلْ مِنْهُ شَیْءٌ وَّ لَوْ كَانَ ذَا قُرْبٰى١ؕ | اور اگر کوئی بوجھ سے لدا ہوا اپنے بوجھ کی طرف(کسی کو) پکارے گا، تو اس(بوجھ) میں سے کوئی چیز بھی نہیں اُٹھائے گا چاہے وہ نزدیکی رشتہ دار ہی ہوا | شان الہی | 35:18 |
| وَ اٰیَةٌ لَّهُمْ اَنَّا حَمَلْنَا ذُرِّیَّتَهُمْ فِی الْفُلْكِ الْمَشْحُوْنِۙ | اور اُن کے لیے ایک نشانی ہے کہ بے شک ہم نے اُن کی اولاد کو ایک بھری ہوئی کشتی میں اُٹھا لیا تھا | لوگوں کے لیے سبق | 36:41 |
| اَلَّذِیْنَ یَحْمِلُوْنَ الْعَرْشَ وَ مَنْ حَوْلَهٗ یُسَبِّحُوْنَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ | وہ جو تخت کو اُٹھائے ہوئے ہیں، اور جو اُس(تخت) کے ارد گرد ہیں وہ اپنے رب کی تسبیح تعریف سے کرتے ہیں | (فرشتے) | 40:7 |
| وَ عَلَیْهَا وَ عَلَى الْفُلْكِ تُحْمَلُوْنَؕ | ، اور(تا کہ) اُن پر اور کشتی (بحری جہاز) پر تم سواری کرتے ہو | شان باری تعالی | 40:80 |
| وَ مَا تَخْرُجُ مِنْ ثَمَرٰتٍ مِّنْ اَكْمَامِهَا وَ مَا تَحْمِلُ مِنْ اُنْثٰى وَ لَا تَضَعُ اِلَّا بِعِلْمِهٖ١ؕ | اور کوئی پھل اپنے خولوں سے نہیں نکلتے، اور نہ ہی کوئی عورت (حمل کا) بوجھ اُٹھا تی ہے اور نہ ہی جنم دیتی ہے ماسوائے اُس(اللہ) کے علم سے | شان باری تعالی | 41:47 |
| حَمَلَتْهُ اُمُّهٗ كُرْهًا وَّ وَضَعَتْهُ كُرْهًا١ؕ | .اُس کی ماں اُس کو تکلیف میں اُٹھاتی پھرتی ہے، اور تکلیف میں ہی اُس کو جنم دیتی ہے | انسان کو حکم | 46:15 |
| وَ حَمْلُهٗ وَ فِصٰلُهٗ ثَلٰثُوْنَ شَهْرًا١ؕ | اور اُس کا حمل اوراُس کا دودھ چھڑانا تیس مہینوں کا ہے | انسان کو حکم | 46:15 |
| فَالْحٰمِلٰتِ وِقْرًاۙ | پھر بوجھ اُٹھانے والیوں کی | ہواواں | 51:2 |
| وَ حَمَلْنٰهُ عَلٰى ذَاتِ اَلْوَاحٍ وَّ دُسُرٍۙ | اور ہم نے اُس(یعنی نوحؑ) کو تختوں اور کیلوں والی (کشتی)پر سوار کرایا | نوحؑ کے بارے | 54:13 |
| مَثَلُ الَّذِیْنَ حُمِّلُوا التَّوْرٰةَ ثُمَّ لَمْ یَحْمِلُوْهَا كَمَثَلِ الْحِمَارِ یَحْمِلُ اَسْفَارًا١ؕ | مثال اُن کی جن پر تورات کا بوجھ ڈالا گیا، پھر اُنہوں نے اُسے نہ اُٹھایا (یعنی اُس پرعمل نہ کیا)، جیسے گدھے کی مثال ہے اُس نے کتابیں اُٹھائی ہوئی ہوں | مثال | 62:5 |
| مَثَلُ الَّذِیْنَ حُمِّلُوا التَّوْرٰةَ ثُمَّ لَمْ یَحْمِلُوْهَا كَمَثَلِ الْحِمَارِ یَحْمِلُ اَسْفَارًا١ؕ | مثال اُن کی جن پر تورات کا بوجھ ڈالا گیا، پھر اُنہوں نے اُسے نہ اُٹھایا (یعنی اُس پرعمل نہ کیا)، جیسے گدھے کی مثال ہے اُس نے کتابیں اُٹھائی ہوئی ہوں | مثال | 62:5 |
| وَ اُولَاتُ الْاَحْمَالِ اَجَلُهُنَّ اَنْ یَّضَعْنَ حَمْلَهُنَّ١ؕ | اور حاملہ عورتیں، اُن کی مدت (اس وقت تک) ہو گی کہ وہ اپنے حمل وضع کر لیں (یعنی بچے کے جنم تک). | طلاق اور عدت | 65:4 |
| ١ؕ وَ اِنْ كُنَّ اُولَاتِ حَمْلٍ فَاَنْفِقُوْا عَلَیْهِنَّ حَتّٰى یَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ١ۚ | . اور اگر اُن کو حمل ہے پھر اُن پر (روز مرہ کے اخراجات کے لئے) خرچ کرو حتی کہ وہ اپنے حمل سے فارغ ہو جائیں. | طلاق اور عدت | 65:6 |
| اِنَّا لَمَّا طَغَا الْمَآءُ حَمَلْنٰكُمْ فِی الْجَارِیَةِۙ | بے شک! جب پانی کا (طوفان) چڑھ گیا، تو ہم نے تمہیں ایک کشتی میں سوار کروا دیا | طوفان نوحؑ | 69:11 |
| وَّ حُمِلَتِ الْاَرْضُ وَ الْجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةً وَّاحِدَةًۙ | اور زمین اور پہاڑوں کو اوپر اُٹھا لیا جائے گا اور پھر(ان کو) ایک ہی گرانے سے گرا(کر ریزہ ریزہ کر) دیا جائے گا | قیامت کے بارے | 69:14 |
| وَ یَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ فَوْقَهُمْ یَوْمَئِذٍ ثَمٰنِیَةٌؕ | ، اُس دن آٹھ فرشتے اپنے اوپر آپﷺ کے رب کا تخت (عرش) اُٹھائے ہوئے ہوں گے | قیامت کے بارے | 69:17 |
| وَّامۡرَاَ تُهٗ ؕ حَمَّالَةَ الۡحَطَبِۚ | اور اُس کی بیوی، لکڑیاں آٹھانے والی | ابی لہب | 111:4 |