روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| وَ لَوْ لَا دَفْعُ اللّٰهِ النَّاسَ بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ١ۙ لَّفَسَدَتِ الْاَرْضُ | اور اگر اللہ بعض لوگوں کو بعض لوگوں سے دفعہ (ختم) نہ کروائے تو زمین واقعی برباد ہو جائے | طالوت اور جالوت | 2:251 |
| وَ قِیْلَ لَهُمْ تَعَالَوْا قَاتِلُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ اَوِ ادْفَعُوْا١ؕ | اور اُن (منافقین) سے کہا گیاتھا: آﺅ، اللہ کی راہ میں جنگ کرو یا تحفظ(دفاع) کرو | جنگ اُحد | 3:167 |
| فَاِنْ اٰنَسْتُمْ مِّنْهُمْ رُشْدًا فَادْفَعُوْۤا اِلَیْهِمْ اَمْوَالَهُمْ١ۚ | پھر اگر تم اُن سے پختہ عقل (شعور) دیکھو، تو پھر اُن کی طرف اُن کے مال حوالے کر دو؛ | محکم ایت | 4:6 |
| فَاِذَا دَفَعْتُمْ اِلَیْهِمْ اَمْوَالَهُمْ فَاَشْهِدُوْا عَلَیْهِمْ١ؕ | پھر جب تم اُن کے مال اُن (یتیموں) کی طرف حوالے کرو، پس ان پر گواہ رکھو | محکم ایت | 4:6 |
| اِنَّ اللّٰهَ یُدٰفِعُ عَنِ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا١ؕ | بے شک اللہ! وہ دفاع (بچاؤ) کرتا ہے(دشمنوں سے) اُن کا جو ایمان لاتے ہیں. | ایمان والوں کا بچاو | 22:38 |
| وَ لَوْ لَا دَفْعُ اللّٰهِ النَّاسَ بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ | ۔ اور اگر اللہ انسانوں کو، اُن میں سے بعض کوبعضوں سے دفع نہ کروائے | ایک اصول | 22:40 |
| اِدْفَعْ بِالَّتِیْ هِیَ اَحْسَنُ السَّیِّئَةَ١ؕ | برائی کو اس(چیز) سے دور کر دیں جو اچھی ہو. | آپﷺ کے بارے | 23:97 |
| اِدْفَعْ بِالَّتِیْ هِیَ اَحْسَنُ فَاِذَا الَّذِیْ بَیْنَكَ وَ بَیْنَهٗ عَدَاوَةٌ كَاَنَّهٗ وَلِیٌّ حَمِیْمٌ | (بُرائی کو) دور کرو اُس سے جو کہ اچھائی ہو، پھر بے شک! وہ جس کے درمیان اور تمہارے درمیان دشمنی تھی جیسے کہ وہ ایک بہت گرم جوش(گہرا)دوست ہو(جائے گا) | ایک اصول | 41:34 |
| مَّا لَهٗ مِنْ دَافِعٍۙ | کوئی نہیں ہے جو اس کو ہٹا دے (دفع یا ملتوی کر دے) | عذاب کا واقع ہونا | 52:7 |
| لِّلْكٰفِرِیْنَ لَیْسَ لَهٗ دَافِعٌۙ | کافرین کے لئے، اُس کو کوئی بھی دور نہیں کر سکتا | عذاب | 70:2 |