Chapter No 30-پارہ نمبر    ‹                  The Clear Proof-98 سورت البینۃ ›Ayah No-4 ایت نمبر
| وَ مَا تَفَرَّقَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ اِلَّا مِنْۢ بَعْدِ مَا جَآءَتْهُمُ الْبَیِّنَةُؕ |
| آسان اُردو | اور نہیں فرقے بنائے اُن لوگوں نے جن کو کتاب دی گی ماسوائے بعد اس کے کہ اُن کے پاس ایک واضح ثبوت آ گیا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور جو اہل کتاب تھے، انہوں نے جدا راستہ اسی کے بعد اختیار کیا جب ان کے پاس روشن دلیل آچکی تھی۔ |
| ابو الاعلی مودودی | پہلے جن لوگوں کو کتاب دی گئی تھی اُن میں تفرقہ برپا نہیں ہوا مگر اِس کے بعد کہ اُن کے پاس (راہ راست) کا بیان واضح آ چکا تھا |
| احمد رضا خان | اور پھوٹ نہ پڑی کتاب والوں میں مگر بعد اس کے کہ وہ روشن دلیل ان کے پاس تشریف لائے |
| احمد علی | اور اہلِ کتاب نے جو اختلاف کیا تو واضح دلیل آنے کے بعد |
| فتح جالندھری | اور اہل کتاب جو متفرق (و مختلف) ہوئے ہیں تو دلیل واضح آنے کے بعد (ہوئے ہیں) |
| طاہر القادری | (ان) اہل کتاب میں (نبی آخر الزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نبوت و رسالت پر ایمان لانے اور آپ کی شانِ اقدس کو پہچاننے کے بارے میں پہلے) کوئی پھوٹ نہ پڑی تھی مگر اس کے بعد کہ جب (بعثتِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی) روشن دلیل ان کے پاس آگئی (تو وہ باہم بٹ گئے کوئی ان پر ایمان لے آیا اور کوئی حسد کے باعث منکر و کافر ہوگیا)، |
| علامہ جوادی | اور یہ اہل کتاب متفرق نہیں ہوئے مگر اس وقت جب ان کے پاس کِھلی ہوئی دلیل آگئی |
| ایم جوناگڑھی | اہل کتاب اپنے پاس ﻇاہر دلیل آجانے کے بعد ہی (اختلاف میں پڑ کر) متفرق ہوگئے |
| حسین نجفی | اور جن لوگوں کو کتاب دی گئی تھی (اور وہ اہلِ کتاب تھے) وہ تو واضح دلیل کے آجانے کے بعد ہی تفرقہ میں پڑے۔ |
| M.Daryabadi: | And those who are vouchsafed the Book divided not save after there had come Unto them the evidence. |
| M.M.Pickthall: | Nor were the People of the Scripture divided until after the clear proof came |
| Saheeh International: | Nor did those who were given the Scripture become divided until after there had come to them clear evidence. |
| Shakir: | And those who were given the Book did not become divided except after clear evidence had come to them. |
| Yusuf Ali: | Nor did the People of the Book make schisms, until after there came to them Clear Evidence. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے