Chapter No 30-پارہ نمبر    ‹                  The Sun-91 سورت الشمس ›Ayah No-13 ایت نمبر
| فَقَالَ لَهُمْ رَسُوْلُ اللّٰهِ نَاقَةَ اللّٰهِ وَ سُقْیٰهَاؕ |
| آسان اُردو | پھر اللہ کے رسول نے اُ ن کو کہا: اللہ کی اونٹنی ہے،اس کو پانی پینے دو |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | تو اللہ کے پیغمبر نے ان سے کہا کہ : خبردار ! اللہ کی اونٹنی کا اور اس کے پانی پینے کا پورا خیال رکھنا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | تو اللہ کے رسول نے اُن لوگوں سے کہا کہ خبردار، اللہ کی اونٹنی کو (ہاتھ نہ لگانا) اوراُس کے پانی پینے (میں مانع نہ ہونا) |
| احمد رضا خان | تو ان سے اللہ کے رسول نے فرمایا اللہ کے ناقہ اور اس کی پینے کی باری سے بچو |
| احمد علی | پس ان سے الله کے رسول نے کہا کہ الله کی اونٹنی اور اس کے پانی پینے کی باری سے بچو |
| فتح جالندھری | تو خدا کے پیغمبر (صالح) نے ان سے کہا کہ خدا کی اونٹنی اور اس کے پانی پینے کی باری سے عذر کرو |
| طاہر القادری | ان سے اﷲ کے رسول نے فرمایا: اﷲ کی (اس) اونٹنی اور اس کو پانی پلانے (کے دن) کی حفاظت کرنا، |
| علامہ جوادی | تو خدا کے رسول نے کہا کہ خدا کی اونٹنی اور اس کی سیرابی کا خیال رکھنا |
| ایم جوناگڑھی | انہیں اللہ کے رسول نے فرما دیا تھا کہ اللہ تعالیٰ کی اونٹنی اور اس کے پینے کی باری کی (حفاﻇت کرو) |
| حسین نجفی | تو اللہ کے رسول(ع) (صالح(ع)) نے ان لوگوں سے کہا کہ اللہ کی اونٹنی اور اس کے پانی پینے سے خبر دار رہنا (اس کا خیال رکھنا)۔ |
| M.Daryabadi: | Then the apostle of Allah said Unto them: beware of the she-camel of Allah and her drink. |
| M.M.Pickthall: | And the messenger of Allah said: It is the she camel of Allah, so let her drink! |
| Saheeh International: | And the messenger of Allah [Salih] said to them, "[Do not harm] the she-camel of Allah or [prevent her from] her drink." |
| Shakir: | So Allah's apostle said to them (Leave alone) Allah's she-camel, and (give) her (to) drink. |
| Yusuf Ali: | But the Messenger of Allah said to them: "It is a She-camel of Allah! And (bar her not from) having her drink!" |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے