Chapter No 10-پارہ نمبر    ‹       The Repentance-9 سورت التوبۃ ›Ayah No-21 ایت نمبر
| یُبَشِّرُهُمْ رَبُّهُمْ بِرَحْمَةٍ مِّنْهُ وَ رِضْوَانٍ وَّ جَنّٰتٍ لَّهُمْ فِیْهَا نَعِیْمٌ مُّقِیْمٌۙ |
| آسان اُردو | اُن کا رب اُنہیں اپنی طرف سے رحمت اور رضا اور جنتوں(باغات)کی بشارت دیتا ہے اوراُن کے لیے اُن (جنتوں) میں سدا رہنے والی نعمتیں ہوں گی؛ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | ان کا پروردگار انہیں اپنی طرف سے رحمت اور خوشنودی کی، اور ایسے باغات کی خوشخبری دیتا ہے جن میں ان کے لیے دائمی نعمتیں ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | ان کا رب انہیں اپنی رحمت اور خوشنودی اور ایسی جنتوں کی بشارت دیتا ہے جہاں ان کے لیے پائیدار عیش کے سامان ہیں |
| احمد رضا خان | ان کا رب انہیں خوشی سنا تا ہے اپنی رحمت اور اپنی رضا کی اور ان باغوں کی جن میں انہیں دائمی نعمت ہے |
| احمد علی | انہیں ان کا رب اپنی طرف سے مہربانی اور رضا مندی اور باغوں کی خوشخبری دیتا ہے جن میں انہیں ہمیشہ آرام ہوگا |
| فتح جالندھری | ان کا پروردگار ان کو اپنی رحمت کی اور خوشنودی کی اور بہشتوں کی خوشخبری دیتا ہے جن میں ان کے لیے نعمت ہائے جاودانی ہے |
| طاہر القادری | ان کا رب انہیں اپنی جانب سے رحمت کی اور (اپنی) رضا کی اور (ان) جنتوں کی خوشخبری دیتا ہے جن میں ان کے لئے دائمی نعمتیں ہیں، |
| علامہ جوادی | اللہ ان کو اپنی رحمت ,رضامندی اور باغات کی بشارت دیتا ہے جہاں ان کے لئے دائمی نعمتیں ہوں گی |
| ایم جوناگڑھی | انہیں ان کا رب خوشخبری دیتا ہے اپنی رحمت کی اور رضامندی کی اور جنتوں کی، ان کے لئے وہاں دوامی نعمت ہے |
| حسین نجفی | ان کا پروردگار انہیں اپنی رحمتِ خاص اور خوشنودی اور ایسے بہشتوں کی خوشخبری دیتا ہے جن میں دائمی نعمت ہوگی۔ |
| M.Daryabadi: | Their Lord giveth them glad tidings of a mercy from Him and of goodwill and of the Gardens wherein theirs will be a delight lasting: |
| M.M.Pickthall: | Their Lord giveth them good tidings of mercy from Him, and acceptance, and Gardens where enduring pleasure will be theirs; |
| Saheeh International: | Their Lord gives them good tidings of mercy from Him and approval and of gardens for them wherein is enduring pleasure. |
| Shakir: | Their Lord gives them good news of mercy from Himself and (His) good pleasure and gardens, wherein lasting blessings shall be theirs; |
| Yusuf Ali: | Their Lord doth give them glad tidings of a Mercy from Himself, of His good pleasure, and of gardens for them, wherein are delights that endure: |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
مشرکین اور مساجد
نیکی کے کاموں کی اہمیت اپنی جگہ لیکن اللہ اور یوم اخر پر ایمان اور اللہ کی راہ میں جہاد کی بہت اہمیت ہے