Chapter No 30-پارہ نمبر    ‹                  The Dawn-89 سورت الفجر ›Ayah No-15 ایت نمبر
| فَاَمَّا الْاِنْسَانُ اِذَا مَا ابْتَلٰهُ رَبُّهٗ فَاَكْرَمَهٗ وَ نَعَّمَهٗ١ۙ۬ فَیَقُوْلُ رَبِّیْۤ اَكْرَمَنِؕ |
| آسان اُردو | پھر انسان، جب اُس کا رب اُس کو آزماتا ہے، پھر اسے عزت دیتا ہے اور اس پر انعام کرتا ہے پھر وہ (انسان) کہتا ہے کہ میرے رب نے مجھے عزت دی ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | لیکن انسان کا حال یہ ہے کہ جب اس کا پروردگار اسے آزماتا ہے اور انعام و اکرام سے نوازتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ : میرے پروردگار نے میری عزت کی ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | مگر انسان کا حال یہ ہے کہ اس کا رب جب اُس کو آزمائش میں ڈالتا ہے اور اُسے عزت اور نعمت دیتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ میرے رب نے مجھے عزت دار بنا دیا |
| احمد رضا خان | لیکن آدمی تو جب اسے اس کا رب آزمائے کہ اس کو جاہ اور نعمت دے، جب تو کہتا ہے میرے رب نے مجھے عزت دی، |
| احمد علی | لیکن انسان تو ایسا ہے کہ جب اسے اس کا رب آزماتا ہے پھر اسے عزت اور نعمت دیتا ہے تو کہتا ہے کہ میرے رب نے مجھے عزت بخشی ہے |
| فتح جالندھری | مگر انسان (عجیب مخلوق ہے کہ) جب اس کا پروردگار اس کو آزماتا ہے تو اسے عزت دیتا اور نعمت بخشتا ہے۔ تو کہتا ہے کہ (آہا) میرے پروردگار نے مجھے عزت بخشی |
| طاہر القادری | مگر انسان (ایسا ہے) کہ جب اس کا رب اسے (راحت و آسائش دے کر) آزماتا ہے اور اسے عزت سے نوازتا ہے اور اسے نعمتیں بخشتا ہے تو وہ کہتا ہے: میرے رب نے مجھ پر کرم فرمایا، |
| علامہ جوادی | لیکن انسان کا حال یہ ہے کہ جب خدا نے اس کو اس طرح آزمایا کہ عزّت اور نعمت دے دی تو کہنے لگا کہ میرے رب نے مجھے باعزّت بنایا ہے |
| ایم جوناگڑھی | انسان (کا یہ حال ہے کہ) جب اسے اس کا رب آزماتا ہے اور عزت ونعمت دیتا ہے تو وه کہنے لگتا ہے کہ میرے رب نے مجھے عزت دار بنایا |
| حسین نجفی | لیکن انسان (کا حال یہ ہے کہ) جب اس کا پروردگار اسے آزماتا ہے اور اسے عزت و نعمت دیتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ میرے پروردگار نے میری عزت افزائی کی۔ |
| M.Daryabadi: | As for man - when his Lord proveth him and so honoureth him and is bounteous Unto him, then he saith: 'my Lord hath honoured me, |
| M.M.Pickthall: | As for man, whenever his Lord trieth him by honoring him, and is gracious unto him, he saith: My Lord honoureth me. |
| Saheeh International: | And as for man, when his Lord tries him and [thus] is generous to him and favors him, he says, "My Lord has honored me." |
| Shakir: | And as for man, when his Lord tries him, then treats him with honor and makes him lead an easy life, he says: My Lord honors me. |
| Yusuf Ali: | Now, as for man, when his Lord trieth him, giving him honour and gifts, then saith he, (puffed up), "My Lord hath honoured me." |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
منفرد ایت
انسان کی فطرت