اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 30-پارہ نمبر             "Those who drag Forth"-79 سورت النّٰزعٰت Ayah No-1 ایت نمبر


بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اللہ کے نام سے جو رحمان (اور) رحیم ہے
وَ النّٰزِعٰتِ غَرْقًاۙ
آسان اُردو قسم ہے تباہی کی طرف گھسیٹنے والوں (فرشتوں) کی
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی قسم ہے ان (فرشتوں) کی جو (کافروں کی روح) سختی سے کھینچتے ہیں۔
ابو الاعلی مودودی قسم ہے اُن (فرشتوں کی) جو ڈوب کر کھینچتے ہیں
احمد رضا خان قسم ان کی کہ سختی سے جان کھینچیں
احمد علی جورڑوں میں گھس کر نکالنے والوں کی قسم ہے
فتح جالندھری ان (فرشتوں) کی قسم جو ڈوب کر کھینچ لیتے ہیں
طاہر القادری ان (فرشتوں) کی قَسم جو (کافروں کی جان ان کے جسموں کے ایک ایک انگ میں سے) نہایت سختی سے کھینچ لاتے ہیں۔ (یا:- توانائی کی ان لہروں کی قَسم جو مادہ کے اندر گھس کر کیمیائی جوڑوں کو سختی سے توڑ پھوڑ دیتی ہیں)،
علامہ جوادی قسم ہے ان کی جو ڈوب کر کھینچ لینے والے ہیں
ایم جوناگڑھی ڈوب کر سختی سے کھینچنے والوں کی قسم!
حسین نجفی قَسم ہے ان (فرشتوں) کی جو (جسم میں ڈوب کر) سختی سے (جان) کھینچتے ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: By the angels who drag forth vehemently.
M.M.Pickthall: By those who drag forth to destruction,
Saheeh International: By those [angels] who extract with violence
Shakir: I swear by the angels who violently pull out the souls of the wicked,
Yusuf Ali: By the (angels) who tear out (the souls of the wicked) with violence;
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

سورت کی ابتدا
٭یا قسم ہے ان (فرشتوں) کی جو (مجرموں کی روح) کو بیدردی سے کھینچ نکالتے ہیں