Chapter No 29-پارہ نمبر    ‹           "Time" or "Man"-76 سورت الدھر ›Ayah No-22 ایت نمبر
| اِنَّ هٰذَا كَانَ لَكُمْ جَزَآءً وَّ كَانَ سَعْیُكُمْ مَّشْكُوْرًا۠ |
| آسان اُردو | (یہ اُن سے کہا جائے گا):بے شک! یہ تمہارے لئے اجر ہے. تمہاری (دنیاوی زندگی کی) کوشش مقبول ہو گئی ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | (اور فرمائے گا کہ) یہ ہے تمہارا انعام اور تم نے (دنیا میں) جو محنت کی تھی اس کی پوری قدر دانی کی گئی ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | یہ ہے تمہاری جزا اور تمہاری کارگزاری قابل قدر ٹھیری ہے |
| احمد رضا خان | ان سے فرمایا جائے گا یہ تمہارا صلہ ہے اور تمہاری محنت ٹھکانے لگی |
| احمد علی | بے شک یہ تمہارے (نیک اعمال کا) بدلہ ہے اور تمہاری کوشش مقبول ہوئی |
| فتح جالندھری | یہ تمہارا صلہ اور تمہاری کوشش (خدا کے ہاں) مقبول ہوئی |
| طاہر القادری | بے شک یہ تمہارا صلہ ہوگا اور تمہاری محنت مقبول ہوچکی، |
| علامہ جوادی | یہ سب تمہاری جزا ہے اور تمہاری سعی قابل قبول ہے |
| ایم جوناگڑھی | (کہا جائے گا) کہ یہ ہے تمہارے اعمال کا بدلہ اور تمہاری کوشش کی قدر کی گئی |
| حسین نجفی | یہ تمہاری جزا ہے اور تمہاری کوشش شکرگزاری کے قابل ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Verily this is for you by way of recompense, and your endeavour hath been accepted. |
| M.M.Pickthall: | (And it will be said unto them): Lo! this is a reward for you. Your endeavour (upon earth) hath found acceptance. |
| Saheeh International: | [And it will be said], "Indeed, this is for you a reward, and your effort has been appreciated." |
| Shakir: | Surely this is a reward for you, and your striving shall be recompensed. |
| Yusuf Ali: | "Verily this is a Reward for you, and your Endeavour is accepted and recognised." |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
نیک بندوں کے بارے میں
ان کا اجر
علمی ایت