Chapter No 29-پارہ نمبر    ‹           "Time" or "Man"-76 سورت الدھر ›Ayah No-1 ایت نمبر
| بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ |
| اللہ کے نام سے جو رحمان (اور) رحیم ہے |
| هَلْ اَتٰى عَلَى الْاِنْسَانِ حِیْنٌ مِّنَ الدَّهْرِ لَمْ یَكُنْ شَیْئًا مَّذْكُوْرًا |
| آسان اُردو | کیا انسان پر زمانے (وقت) سے کوئی وقت آیاکہ وہ ایک قابل ذکر چیز نہیں تھا؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | انسان پر کبھی ایسا وقت آیا ہے کہ نہیں جب وہ کوئی قابل ذکر چیز نہیں تھا ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | کیا انسان پر لا متناہی زمانے کا ایک وقت ایسا بھی گزرا ہے جب وہ کوئی قابل ذکر چیز نہ تھا؟ |
| احمد رضا خان | بیشک آدمی پر ایک وقت وہ گزرا کہ کہیں اس کا نام بھی نہ تھا |
| احمد علی | انسان پر ضرور ایک ایسا زمانہ بھی آیا ہے کہ اس کا کہیں کچھ بھی ذکر نہ تھا |
| فتح جالندھری | بےشک انسان پر زمانے میں ایک ایسا وقت بھی آچکا ہے کہ وہ کوئی چیز قابل ذکر نہ تھی |
| طاہر القادری | بے شک انسان پر زمانے کا ایک ایسا وقت بھی گزر چکا ہے کہ وہ کوئی قابلِ ذِکر چیز ہی نہ تھا، |
| علامہ جوادی | یقینا انسان پر ایک ایسا وقت بھی آیا ہے کہ جب وہ کوئی قابل ذکر شے نہیں تھا |
| ایم جوناگڑھی | یقیناً گزرا ہے انسان پر ایک وقت زمانے میں جب کہ یہ کوئی قابل ذکر چیز نہ تھا |
| حسین نجفی | بےشک انسان پر زمانہ میں ایک ایسا وقت گزر چکا ہے جب وہ کوئی قابلِ ذکر چیز نہ تھا۔ |
| M.Daryabadi: | Surely there hath come upon man a space of time when he was not a thing worth mentioning. |
| M.M.Pickthall: | Hath there come upon man (ever) any period of time in which he was a thing unremembered? |
| Saheeh International: | Has there [not] come upon man a period of time when he was not a thing [even] mentioned? |
| Shakir: | There surely came over man a period of time when he was a thing not worth mentioning. |
| Yusuf Ali: | Has there not been over Man a long period of Time, when he was nothing - (not even) mentioned? |
آیت کے متعلق اہم نقاط
سورت کی ابتدا
علمی ایت
٭(واقعی! انسان پر وقت کا ایک حصہ تو ایسا آیا ہے جب کہ وہ ایک بھولی ہوئی چیز تھا)(یعنی اُس کی کوئی حثیت نہیں تھی، نطفہ تھا)