Chapter No 29-پارہ نمبر    ‹           The Enshrouded One-73 سورت المزمل ›Ayah No-14 ایت نمبر
| یَوْمَ تَرْجُفُ الْاَرْضُ وَ الْجِبَالُ وَ كَانَتِ الْجِبَالُ كَثِیْبًا مَّهِیْلًا |
| آسان اُردو | (اُس) دن جب زمین اور پہاڑ کانپ جائیں گے، اور پہاڑ اُڑتی ریت کا ڈھیر بن جائیں گے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اس دن جب زمین اور پہاڑ لرز اٹھیں گے، اور سارے پہاڑ ریت کے بکھرے ہوئے تودے بن کر رہ جائیں گے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | یہ اُس دن ہوگا جب زمین اور پہاڑ لرز اٹھیں گے اور پہاڑوں کا حال ایسا ہو جائے گا جیسے ریت کے ڈھیر ہیں جو بکھرے جا رہے ہیں |
| احمد رضا خان | جس دن تھرتھرائیں گے زمین اور پہاڑ اور پہاڑ ہوجائیں گے ریتے کا ٹیلہ بہتا ہوا، |
| احمد علی | جس دن زمین اور پہاڑ لرزیں گے اور پہاڑ ریگ رواں کے تودے ہو جائیں گے |
| فتح جالندھری | جس دن زمین اور پہاڑ کانپنے لگیں اور پہاڑ ایسے بھر بھرے (گویا) ریت کے ٹیلے ہوجائیں |
| طاہر القادری | جس دن زمین اورپہاڑ زور سے لرزنے لگیں گے اور پہاڑ بکھرتی ریت کے ٹیلے ہو جائیں گے، |
| علامہ جوادی | جس دن زمین اور پہاڑ لرزہ میں آجائیں گے اور پہاڑ ریت کا ایک ٹیلہ بن جائیں گے |
| ایم جوناگڑھی | جس دن زمین اور پہاڑ تھرتھرا جائیں گے اور پہاڑ مثل بھربھری ریت کے ٹیلوں کے ہوجائیں گے |
| حسین نجفی | یہ اس دن ہوگا جب زمین اور پہاڑ ہلنے لگیں گے اور پہاڑ ریت کے بکھر نے والے تودے بن جائیں گے۔ |
| M.Daryabadi: | On a Day whereon the earth and the mountains shall quake, and the mountains shall become a sand-heap poured forth. |
| M.M.Pickthall: | On the day when the earth and the hills rock, and the hills become a heap of running sand. |
| Saheeh International: | On the Day the earth and the mountains will convulse and the mountains will become a heap of sand pouring down. |
| Shakir: | On the day when the earth and the mountains shall quake and the mountains shall become (as) heaps of sand let loose. |
| Yusuf Ali: | One Day the earth and the mountains will be in violent commotion. And the mountains will be as a heap of sand poured out and flowing down. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت
قیامت کے دن کی بات ہے