اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 29-پارہ نمبر                              The Jinn-72 سورت الجن Ayah No-4 ایت نمبر

وَّ اَنَّهٗ كَانَ یَقُوْلُ سَفِیْهُنَا عَلَى اللّٰهِ شَطَطًاۙ
آسان اُردو اور کہ ہم میں سے بیوقوف اللہ پر ایک ظالمانہ جھوٹ کہتے تھے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور یہ کہ : ہم میں سے بیوقوف لوگ اللہ کے بارے میں ایسی باتیں کہتے تھے جو حقیقت سے بہت دور ہیں۔
ابو الاعلی مودودی اور یہ کہ "ہمارے نادان لوگ اللہ کے بارے میں بہت خلاف حق باتیں کہتے رہے ہیں"
احمد رضا خان اور یہ کہ ہم میں کا بے وقوف اللہ پر بڑھ کر بات کہتا تھا
احمد علی اور ہم میں سے بعض بے وقوف ہیں جو الله پر جھوٹی باتیں بنایا کرتے تھے
فتح جالندھری اور یہ کہ ہم میں سے بعض بےوقوف خدا کے بارے میں جھوٹ افتراء کرتا ہے
طاہر القادری اور یہ کہ ہم میں سے کوئی اَحمق ہی اللہ کے بارے میں حق سے دور حد سے گزری ہوئی باتیں کہا کرتا تھا،
علامہ جوادی اور ہمارے بیوقوف لوگ طرح طرح کی بے ربط باتیں کررہے ہیں
ایم جوناگڑھی اور یہ کہ ہم میں کا بیوقوف اللہ کے بارے میں خلاف حق باتیں کہا کرتا تھا
حسین نجفی اور یہ کہ ہمارے بےوقوف لوگ خدا کے بارے میں خلافِ حق (ناروا) باتیں کرتے رہتے ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: And the foolish among us were wont to forge lie against Allah exceedingly.
M.M.Pickthall: And that the foolish one among us used to speak concerning Allah an atrocious lie.
Saheeh International: And that our foolish one has been saying about Allah an excessive transgression.
Shakir: And that the foolish amongst us used to forge extravagant things against Allah:
Yusuf Ali: 'There were some foolish ones among us, who used to utter extravagant lies against Allah;
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت
جنات کے بارے میں