Chapter No 29-پارہ نمبر    ‹                           The Jinn-72 سورت الجن ›Ayah No-2 ایت نمبر
| یَّهْدِیْۤ اِلَى الرُّشْدِ فَاٰمَنَّا بِهٖ١ؕ وَ لَنْ نُّشْرِكَ بِرَبِّنَاۤ اَحَدًاۙ |
| آسان اُردو | ہدایت دیتا ہے ہدایت کی طرف، چنانچہ ہم اس پر ایمان لاتے ہیں اور ہم ہر گز اپنے رب سے کسی کو بھی شریک نہیں کرتے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | جو راہ راست کی طرف رہنمائی کرتا ہے، اس لیے ہم اس پر ایمان لے آئے ہیں، اور اب اپنے پروردگار کے ساتھ کسی کو (عبادت میں) ہرگز شریک نہیں مانیں گے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | جو راہ راست کی طرف رہنمائی کرتا ہے اِس لیے ہم اُس پر ایمان لے آئے ہیں اور اب ہم ہرگز اپنے رب کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کریں گے" |
| احمد رضا خان | کہ بھلائی کی راہ بتا تا ہے تو ہم اس پر ایمان لائے، اور ہم ہرگز کسی کو اپنے رب کا شریک نہ کریں گے، |
| احمد علی | جو نیکی کی طرف رہنمائی کرتا ہے سو ہم اس پر ایمان لائے ہیں اور ہم اپنے رب کا کسی کو شریک نہ ٹھیرائیں گے |
| فتح جالندھری | جو بھلائی کا رستہ بتاتا ہے سو ہم اس پر ایمان لے آئے۔ اور ہم اپنے پروردگار کے ساتھ کسی کو شریک نہیں بنائیں گے |
| طاہر القادری | جو ہدایت کی راہ دکھاتا ہے، سو ہم اس پر ایمان لے آئے ہیں، اور اپنے رب کے ساتھ کسی کو ہرگز شریک نہیں ٹھہرائیں گے، |
| علامہ جوادی | جو نیکی کی ہدایت کرتا ہے تو ہم تو اس پر ایمان لے آئے ہیں اور کسی کو اپنے رب کا شریک نہ بنائیں گے |
| ایم جوناگڑھی | جو راه راست کے طرف رہنمائی کرتا ہے۔ ہم اس پر ایمان ﻻ چکے (اب) ہم ہرگز کسی کو بھی اپنے رب کا شریک نہ بنائیں گے |
| حسین نجفی | جو بھلائی کی طرف راہنمائی کرتا ہے اس لئے ہم تو اس پر ایمان لے آئے اور اب ہم کسی کوبھی اپنے پروردگار کا شریک نہیں بنائیں گے۔ |
| M.Daryabadi: | Guiding Unto rectitude; wherefore we have believed therein, and we shall by no means associate with our Lord anyone. |
| M.M.Pickthall: | Which guideth unto righteousness, so we believe in it and we ascribe no partner unto our Lord. |
| Saheeh International: | It guides to the right course, and we have believed in it. And we will never associate with our Lord anyone. |
| Shakir: | Guiding to the right way, so we believe in it, and we will not set up any one with our Lord: |
| Yusuf Ali: | 'It gives guidance to the Right, and we have believed therein: we shall not join (in worship) any (gods) with our Lord. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
قران ہدایت کی طرف راہنمائی کرتا ہے