Chapter No 29-پارہ نمبر    ‹                           The Jinn-72 سورت الجن ›Ayah No-11 ایت نمبر
| وَّ اَنَّا مِنَّا الصّٰلِحُوْنَ وَ مِنَّا دُوْنَ ذٰلِكَ١ؕ كُنَّا طَرَآئِقَ قِدَدًاۙ |
| آسان اُردو | اور کہ (کچھ) ہم میں سے نیک ہیں اور (کچھ) ہم سے اس (نیکی) کے علاوہ(یعنی بُرے) ہیں. ہم مختلف طریقوں والے فرقے ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور یہ کہ : ہم میں کچھ نیک ہیں، اور کچھ ایسے نہیں ہیں اور ہم مختلف طریقوں پر چلے آرہے ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور یہ کہ "ہم میں سے کچھ لوگ صالح ہیں اور کچھ اس سے فروتر ہیں، ہم مختلف طریقوں میں بٹے ہوئے ہیں" |
| احمد رضا خان | اور یہ کہ ہم میں کچھ نیک ہیں اور کچھ دوسری طرح کے ہیں، ہم کئی راہیں پھٹے ہوئے ہیں |
| احمد علی | اور کچھ تو ہم میں سے نیک ہیں اور کچھ اور طرح کے ہم بھی مختلف طریقوں پر تھے |
| فتح جالندھری | اور یہ کہ ہم میں کوئی نیک ہیں اور کوئی اور طرح کے۔ ہمارے کئی طرح کے مذہب ہیں |
| طاہر القادری | اور یہ کہ ہم میں سے کچھ نیک لوگ ہیں اور ہم (ہی) میں سے کچھ اس کے سوا (برے) بھی ہیں، ہم مختلف طریقوں پر (چل رہے) تھے، |
| علامہ جوادی | اور ہم میں سے بعض نیک کردار ہیں اور بعض کے علاوہ ہیں اور ہم طرح طرح کے گروہ ہیں |
| ایم جوناگڑھی | اور یہ کہ (بیشک) بعض تو ہم میں نیکو کار ہیں اور بعض اس کے برعکس بھی ہیں، ہم مختلف طریقوں سے بٹے ہوئے ہیں |
| حسین نجفی | اور یہ کہ ہم میں سے کچھ نیک ہیں اور کچھ اور طرح اور ہم مختلف الرّائے لوگ تھے۔ |
| M.Daryabadi: | And of us there are some righteous, and of us are some otherwise; we have been following very diverse. |
| M.M.Pickthall: | And among us there are righteous folk and among us there are far from that. We are sects having different rules. |
| Saheeh International: | And among us are the righteous, and among us are [others] not so; we were [of] divided ways. |
| Shakir: | And that some of us are good and others of us are below that: we are sects following different ways: |
| Yusuf Ali: | 'There are among us some that are righteous, and some the contrary: we follow divergent paths. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت
جنات کے بارے میں