Chapter No 29-پارہ نمبر    ‹                           The Jinn-72 سورت الجن ›Ayah No-10 ایت نمبر
| وَّ اَنَّا لَا نَدْرِیْۤ اَشَرٌّ اُرِیْدَ بِمَنْ فِی الْاَرْضِ اَمْ اَرَادَ بِهِمْ رَبُّهُمْ رَشَدًاۙ |
| آسان اُردو | اور کہ ہم نہیں جانتے کہ برائی مقصود ہے اُن کے لئے جو زمین میں ہیں یا کہ اُن کا رب اُن کے لئے ہدایت (بھلائی) کا ارادہ رکھتا ہے؛ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور یہ کہ : ہمیں یہ پتہ نہیں تھا کہ آیا زمین والوں سے کوئی برا معاملہ کرنے کا ارادہ کیا گیا ہے یا ان کے پروردگار نے ان کو راہ راست دکھانے کا ارادہ فرمایا ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور یہ کہ "ہماری سمجھ میں نہ آتا تھا کہ آیا زمین والوں کے ساتھ کوئی برا معاملہ کرنے کا ارادہ کیا گیا ہے یا اُن کا رب اُنہیں راہ راست دکھانا چاہتا ہے" |
| احمد رضا خان | اور یہ کہ ہمیں نہیں معلوم کہ زمین والوں سے کوئی برائی کا ارادہ فرمایا گیا ہے یا ان کے نے کوئی بھلائی چاہی ہے، |
| احمد علی | اورہم نہیں جانتے کہ زمین والوں کے ساتھ نقصان کا ارادہ کیا گیا ہےیا ان کی نسبت ان کے رب نےراہ راست پر لانے کا ارادہ کیا ہے |
| فتح جالندھری | اور یہ کہ ہمیں معلوم نہیں کہ اس سے اہل زمین کے حق میں برائی مقصود ہے یا ان کے پروردگار نے ان کی بھلائی کا ارادہ فرمایا ہے |
| طاہر القادری | اور یہ کہ ہم نہیں جانتے کہ (ہماری بندش سے) ان لوگوں کے حق میں جو زمین میں ہیں کسی برائی کا اِرادہ کیا گیا ہے یا ان کے رب نے ان کے ساتھ بھلائی کا اِرادہ فرمایا ہے، |
| علامہ جوادی | اور ہمیں نہیں معلوم کہ اہل زمین کے لئے اس سے برائی مقصود ہے یا نیکی کا ارادہ کیا گیا ہے |
| ایم جوناگڑھی | ہم نہیں جانتے کہ زمین والوں کے ساتھ کسی برائی کا اراده کیا گیا ہے یا ان کے رب کا اراده ان کے ساتھ بھلائی کا ہے |
| حسین نجفی | اور یہ کہ ہم نہیں سمجھتے کہ آیا زمین والوں کیلئے کسی برائی کا ارادہ کیا گیا ہے یا ان کے پروردگار نے ان کے ساتھ بھلائی کرنے کا ارادہ کیا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | And we know not whether evil is boded for those who are on the earth, or whether their Lord intendeth for them a right direction. |
| M.M.Pickthall: | And we know not whether harm is boded unto all who are in the earth, or whether their Lord intendeth guidance for them. |
| Saheeh International: | And we do not know [therefore] whether evil is intended for those on earth or whether their Lord intends for them a right course. |
| Shakir: | And that we know not whether evil is meant for those who are on earth or whether their Lord means to bring them good: |
| Yusuf Ali: | 'And we understand not whether ill is intended to those on earth, or whether their Lord (really) intends to guide them to right conduct. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت
جنات کے بارے میں