Chapter No 29-پارہ نمبر    ‹                           Noah-71 سورت نوح ›Ayah No-27 ایت نمبر
| اِنَّكَ اِنْ تَذَرْهُمْ یُضِلُّوْا عِبَادَكَ وَ لَا یَلِدُوْۤا اِلَّا فَاجِرًا كَفَّارًا |
| آسان اُردو | بے شک تُو نے اگراُن کو چھوڑ دیا، تو وہ تیرے بندوں کو گمراہ کر یں گے اور وہ نہ جنم دیں گے ماسوائے بدمعاش (فاجر) ناشکرا (کافر)(یعنی ان کی اولاد کافرہو گی) |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اگر آپ ان کو باقی رکھیں گے تو یہ آپ کے بندوں کو گمراہ کریں گے، اور ان سے جو اولاد پیدا ہوگی وہ بدکار اور کافر ہی پیدا ہوگی۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اگر تو نے اِن کو چھوڑ دیا تو یہ تیرے بندوں کو گمراہ کریں گے اور اِن کی نسل سے جو بھی پیدا ہوگا بدکار اور سخت کافر ہی ہوگا |
| احمد رضا خان | بیشک اگر تو انہیں رہنے دے گا تو تیرے بندوں کو گمراہ کردیں گے اور ان کے اولاد ہوگی تو وہ بھی نہ ہوگی مگر بدکار بڑی ناشکر |
| احمد علی | اگر تو نے ان کو چھوڑ دیا تو تیرے بندوں کو گمراہ کریں گے اور نسل بھی جو ہو گی تو فاجر اور کافر ہی ہو گی |
| فتح جالندھری | اگر تم ان کو رہنے دے گا تو تیرے بندوں کو گمراہ کریں گے اور ان سے جو اولاد ہوگی وہ بھی بدکار اور ناشکر گزار ہوگی |
| طاہر القادری | بے شک اگر تو اُنہیں (زندہ) چھوڑے گا تو وہ تیرے بندوں کو گمراہ کرتے رہیں گے، اور وہ بدکار (اور) سخت کافر اولاد کے سوا کسی کو جنم نہیں دیں گے، |
| علامہ جوادی | کہ تو انہیں چھوڑ دے گا تو تیرے بندوں کو گمراہ کریں گے اور فاجر و کافر کے علاوہ کوئی اولاد بھی نہ پیدا کریں گے |
| ایم جوناگڑھی | اگر تو انہیں چھوڑ دے گا تو (یقیناً) یہ تیرے (اور) بندوں کو (بھی) گمراه کر دیں گے اور یہ فاجروں اور ڈھیٹ کافروں ہی کو جنم دیں گے |
| حسین نجفی | اگر تو انہیں چھوڑے گا تو یہ تیرے بندوں کو گمراہ کرینگے اور بدکار اور سخت کافر کے سوا کسی اور کو جنم نہیں دیں گے۔ |
| M.Daryabadi: | Verily if Thou shouldst leave them, they Will mislead Thine bondmen and will beget not save sinning infidels, |
| M.M.Pickthall: | If Thou shouldst leave them, they will mislead Thy slaves and will beget none save lewd ingrates. |
| Saheeh International: | Indeed, if You leave them, they will mislead Your servants and not beget except [every] wicked one and [confirmed] disbeliever. |
| Shakir: | For surely if Thou leave them they will lead astray Thy servants, and will not beget any but immoral, ungrateful (children) |
| Yusuf Ali: | "For, if Thou dost leave (any of) them, they will but mislead Thy devotees, and they will breed none but wicked ungrateful ones. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
حجرت نوح ؑ اور ان کی قوم کے بارے میں
تاریخی ایت
علمی ایت