اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 29-پارہ نمبر                              Noah-71 سورت نوح Ayah No-1 ایت نمبر


بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اللہ کے نام سے جو رحمان (اور) رحیم ہے
اِنَّاۤ اَرْسَلْنَا نُوْحًا اِلٰى قَوْمِهٖۤ اَنْ اَنْذِرْ قَوْمَكَ مِنْ قَبْلِ اَنْ یَّاْتِیَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ
آسان اُردو بے شک! ہم نے نوحؑ کو اُس کی قوم کی طرف (یہ کہتے ہوئے) بھیجا: کہ اپنے لوگوں کو خبردار کرو اس سے پہلے کہ اُن کے پاس دردناک عذاب آ جائے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی ہم نے نوح کو ان کی قوم کے پاس بھیجا کہ اپنی قوم کو خبردار کرو، قبل اس کے کہ ان پر کوئی دردناک عذاب آکھڑا ہو۔
ابو الاعلی مودودی ہم نے نوحؑ کو اس کی قوم کی طرف بھیجا (اس ہدایت کے ساتھ) کہ اپنی قوم کے لوگوں کو خبردار کر دے قبل اس کے کہ ان پر ایک دردناک عذاب آئے
احمد رضا خان بیشک ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف بھیجا کہ ان کو ڈرا اس سے پہلے کہ ان پر دردناک عذاب آئے
احمد علی بے شک ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف بھیجا تھا کہ اپنی قوم کو ڈرا اس سے پہلے کہ ان پر دردناک عذاب آ پڑے
فتح جالندھری ہم نے نوحؑ کو ان کی قوم کی طرف بھیجا کہ پیشتر اس کے کہ ان پر درد دینے والا عذاب واقع ہو اپنی قوم کو ہدایت کردو
طاہر القادری بے شک ہم نے نوح (علیہ السلام) کو ان کی قوم کی طرف بھیجا کہ آپ اپنی قوم کو ڈرائیں قبل اس کے کہ اُنہیں دردناک عذاب آپہنچے،
علامہ جوادی بیشک ہم نے نوح کو ان کی قوم کی طرف بھیجا کہ اپنی قوم کو دردناک عذاب کے آنے سے پہلے ڈراؤ
ایم جوناگڑھی یقیناً ہم نے نوح (علیہ السلام) کو ان کی قوم کی طرف بھیجا کہ اپنی قوم کو ڈرا دو (اور خبردار کردو) اس سے پہلے کہ ان کے پاس دردناک عذاب آجائے
حسین نجفی بےشک ہم نے نوح(ع) کو ان کی قوم کی طرف بھیجا کہ اپنی قوم کو ڈراؤ۔ اس سے پہلے کہ ان پر دردناک عذاب آجائے۔
=========================================
M.Daryabadi: Verily We! We sent Nuh Unto his people saying: warn thy people ere there come Unto them torment afflictive.
M.M.Pickthall: Lo! We sent Noah unto his people (saying): Warn thy people ere the painful doom come unto them.
Saheeh International: Indeed, We sent Noah to his people, [saying], "Warn your people before there comes to them a painful punishment."
Shakir: Surely We sent Nuh to his people, saying: Warn your people before there come upon them a painful chastisement.
Yusuf Ali: We sent Noah to his People (with the Command): "Do thou warn thy People before there comes to them a grievous Penalty."
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

سورت کی ابتدا
سیلاب کے پانی میں ڈوب جانا بھی ایک قسم کا عذاب الیم ہے