Chapter No 8-پارہ نمبر    ‹       The Heights-7 سورت الاعراف ›Ayah No-78 ایت نمبر
| فَاَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ فَاَصْبَحُوْا فِیْ دَارِهِمْ جٰثِمِیْنَ |
| آسان اُردو | پھر زلزلے نے اُن کو جکڑ لیا، پھر صبح کو وہ اپنے گھروں میں منہ کے بل گرے ہوئے تھے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | نتیجہ یہ ہوا کہ انہیں زلزلے نے آپکڑا اور وہ اپنے گھر میں اوندھے پڑے رہ گئے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | آخر کا ر ایک دہلا دینے والی آفت نے اُنہیں آ لیا اور وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے کے پڑے رہ گئے |
| احمد رضا خان | تو انہیں زلزلے نے ا ٓلیا تو صبح کو اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے، |
| احمد علی | پس انہیں زلزلہ نے آ پکڑا پھر صبح کو اپنے گھروں میں اوندھے پڑے ہوئے رہ گئے |
| فتح جالندھری | تو ان کو بھونچال نے آ پکڑا اور وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے |
| طاہر القادری | سو انہیں سخت زلزلہ (کے عذاب) نے آپکڑا پس وہ (ہلاک ہو کر) صبح اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے، |
| علامہ جوادی | تو انہیں زلزلہ نے اپنی گرفت میں لے لیاکہ اپنے گھر ہی میں سربہ زانو رہ گئے |
| ایم جوناگڑھی | پس ان کو زلزلہ نے آپکڑا اور وه اپنے گھروں میں اوندھے کے اوندھے پڑے ره گئے |
| حسین نجفی | پس انہیں زلزلہ نے آپکڑا اور وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے۔ |
| M.Daryabadi: | Whereupon an earthquake seized them, so that they lay prone in their dwellings. |
| M.M.Pickthall: | So the earthquake seized them, and morning found them prostrate in their dwelling-place. |
| Saheeh International: | So the earthquake seized them, and they became within their home [corpses] fallen prone. |
| Shakir: | Then the earthquake overtook them, so they became motionless bodies in their abode. |
| Yusuf Ali: | So the earthquake took them unawares, and they lay prostrate in their homes in the morning! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت یا ایات سے تسلسل ہے
تاریخی ایت
صالح ؐ اور ان کی قوم ثمود