اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 8-پارہ نمبر          The Heights-7 سورت الاعراف Ayah No-76 ایت نمبر

قَالَ الَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْۤا اِنَّا بِالَّذِیْۤ اٰمَنْتُمْ بِهٖ كٰفِرُوْنَ
آسان اُردو کہا اُن (لوگوں) نے جوتکبر کرتے تھے: بے شک! جس (ہدایت ) پر تم ایمان رکھتے ہو، ہم تو اُس سے انکار (کفر) کرتے ہیں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی وہ مغرور لوگ کہنے لگے : جس پیغام پر تم ایمان لائے ہو، اس کے تو ہم سب منکر ہیں۔
ابو الاعلی مودودی اُن برائی کے مدعیوں نے کہا جس چیز کو تم نے مانا ہے ہم اس کے منکر ہیں"
احمد رضا خان متکبر بولے جس پر تم ایمان لائے ہمیں اس سے انکار ہے،
احمد علی متکبروں نے کہا جس پر تمہیں یقین ہے ہم اسے نہیں مانتے
فتح جالندھری تو (سرداران) مغرور کہنے لگے کہ جس چیز پر تم ایمان لائے ہو ہم تو اس کو نہیں مانتے
طاہر القادری متکبّر لوگ کہنے لگے: بیشک جس (چیز) پر تم ایمان لائے ہو ہم اس کے سخت منکر ہیں،
علامہ جوادی تو بڑے لوگوں نے جوابد یا کہ ہم تو ان باتوں کے منکر ہیں جن پر تم ایمان لانے والے ہو
ایم جوناگڑھی وه متکبر لوگ کہنے لگے کہ تم جس بات پر یقین ﻻئے ہوئے ہو، ہم تو اس کے منکر ہیں
حسین نجفی (یہ سن کر) متکبر مزاج بڑے کہنے لگے کہ جس چیز پر تم ایمان لائے ہو ہم اس کے کافر و منکر ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: Those who were stiff-necked said: verily we are disbelievers in that which ye believe.
M.M.Pickthall: Those who were scornful said: Lo! in that which ye believe we are disbelievers.
Saheeh International: Said those who were arrogant, "Indeed we, in that which you have believed, are disbelievers."
Shakir: Those who were haughty said: Surely we are deniers of what you believe in.
Yusuf Ali: The Arrogant party said: "For our part, we reject what ye believe in."
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت یا ایات سے تسلسل ہے
تاریخی ایت
صالح ؐ اور ان کی قوم ثمود